Tag: مولانا عبد العزیز

  • خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز باعزت بری

    خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز باعزت بری

    اسلام آباد: خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کوعدالت نے باعزت بری کردیا ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمے کے مدعی دوران تفتیش پولیس کوکوئی ثبوت فراہم نہیں‌ کرسکے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے  لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیزکے خلاف آخری مقدمے کا بھی فیصلہ سنا دیا ہے .

    خطیب لال مسجد  پراشتعال انگیزاورفرقہ ورانہ تقریر کرنے کے الزام میں  مقدمہ درج  تھا، جس میں مولانا عبدالعزیز کوآج بروز پیر باعزت بری کردیا گیا۔

    دوران سماعت  جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ  کا کہنا تھا کہ  تفتیش کے دوران مدعی  پولیس کوکوئی ثبوت فراہم نہیں‌ کرسکے ہیں لہذاعدالت نے اپنا فیصلہ سنتے ہوئے مولانا عبدالعزیزپر لگےالزام کوبےبنیادقراردےدیا ہے.

     

  • لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے مشرف کو دی جانے والی معافی کی مخالفت کردی

    لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے مشرف کو دی جانے والی معافی کی مخالفت کردی

    اسلام آباد : لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے لا ل مسجد آپریشن پرمولانا عبد العزیز کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو معافی دینے کے فیصلے کو شریعت کے منافی قرار دے کر اس کی مخالفت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداران کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس کی صدارت طارق اسد ایڈوووکیٹ نے کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق اسد ایڈوووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کیلئے مولانا عبد العزیز کی معافی شریعت کے خلاف اقدام ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

    شہداء فاؤنڈیشن کے صدر ایڈوکیٹ طارق اسد نے مولانا عبد العزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ملک میں شریعت کے نفاذ کی بات کرتے ہیں لیکن ان کا یہ اقدام شرعی قوانین کے بر عکس ہے۔