Tag: مولانا فضل الرحمان

  • مولانا فضل الرحمان کی  نماز جمعہ میں  ملک بھر میں سیلابی صورتحال پر دعاؤں کی اپیل

    مولانا فضل الرحمان کی نماز جمعہ میں ملک بھر میں سیلابی صورتحال پر دعاؤں کی اپیل

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نماز جمعہ میں ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی اور کہا اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعا کی جائے کہ قوم کو اس آفت سے نجات ملے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال پر قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعہ کے روز ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعا کی جائے کہ قوم کو اس آفت سے نجات ملے۔

    انہوں نے حرمین شریفین میں موجود اہل وطن سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ملک پاکستان کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    جے یو آئی سربراہ نے سیلاب متاثرہ افراد سے کہا کہ وہ اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ساتھ ہی کارکنان اور رضاکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور سربراہ جے یو آئی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، شہباز اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں فضل الرحمان کے ساتھ قبائلی عمائدین بھی موجود تھے، وزیراعظم شہبازشریف کو قبائلی علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    کچھ دنوں قبل صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، اعطم نذیر تارڑ، محسن نقوی، مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر گفتگو کی تھی۔

    شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدر مملکت کو آگاہ کیا تھا، دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-condemn-balochistan-killing-woman-man-cm-investigate/

  • مولانا فضل کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

    مولانا فضل کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

    پشاور( 14 جولائی 2025): مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

    ضیاا لرحمان نے کہا کہ مولانا نے تو آپ کے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، وزیر اعلیٰ کےپی کی وہ حیثیت نہیں کہ مولانا ان کا چیلنج قبول کریں، تو آپ اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

    مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینیئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان میں کہنا تھا گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں، مگر یہ ان میں سے نہیں، علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے چل چلاؤ کا زمانہ آچکا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینیئر ضیاءالرحمان نے اپنے حامیوں کو بھی متحرک ہونے کی دعوت دی ہے اور کہا کہ وہ اپنے بھائی کے سیاسی اثرو رسوخ کو مزید مستحکم کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-opposition-for-political-change-14-07-2025/

  • کیا فضل الرحمان کے پی حکومت گرانا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے رابطے پر مولانا نے کیا کہا؟

    کیا فضل الرحمان کے پی حکومت گرانا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے رابطے پر مولانا نے کیا کہا؟

    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا حکومت بچانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے، اس نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت نہ گرانے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ صوبائی حکومت گرانے کےعمل میں شامل نہ ہو، ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو کے پی حکومت گرانے میں عدم دل چسپی کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق مولانا نے جواب دیا کہ انھیں کے پی حکومت گرانے میں کوئی دل چسپی نہیں ہے، پی ٹی آئی صوبے میں گورننس پر توجہ دے، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے کہا موجودہ اسمبلیاں بشمول کے پی حقیقی مینڈیٹ کی حامل نہیں ہیں، تاہم وفاق یا صوبائی حکومت میں آنے میں کوئی دل چسپی نہیں، صاف شفاف غیر جانب دارانہ نئے انتخابات ہونے چاہئیں، مولانا نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں امن و امان، کرپشن اور گورننس کی بری صورت حال ہے، پی ٹی آئی کو خود صوبے کے حالات دیکھ کر دانش مندانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔

    کامران مرتضیٰ نے کہا پی ٹی آئی کے دوستوں کی مولانا سے ملاقات ہوئی ہے، پی ٹی آئی سے متعلق الگ اور گنڈاپور سے متعلق الگ انداز میں بات ہوگی، علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمان سے متعلق نازیبا گفتگو کرتے ہیں۔

  • اسلام آباد جانے کیلئے تیار رہیں، پاکستان میں انقلاب برپا کریں گے، فضل الرحمان

    اسلام آباد جانے کیلئے تیار رہیں، پاکستان میں انقلاب برپا کریں گے، فضل الرحمان

    بٹگرام: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب ہماری تحریک چلےگی، اسلام آباد جانے کیلئے تیار رہیں، پاکستان کے اندر انقلاب برپا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے بٹگرام میں شعائراسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع سے ثابت ہوگیا عوام جے یوآئی کےساتھ ہیں، جے یو آئی پاکستان میں انقلاب برپا کرے گی، اب ہماری تحریک چلےگی، قوم کی وحدت کے لئے ہماری کوشش جاری رہے گی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پُرامن لوگ ہیں، ہمیں اسلام آباد پر قبضے کیلئے مجبور نہ کریں، ہم وہ لوگ ہیں جنھوں نے امریکا کو شکست دی ہے، ہم آئین، قانون کی پیروی کرتے ہوئے ملک کیلئے کوشش کرینگے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک آئین کی پٹڑی سے اتررہا ہے، ہم ملک کو آئین کی پٹڑی سے اتارنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، آگے بڑھیں گے اور پاکستان کے اندر انقلاب برپا کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ مغرب کو کہتا ہوں کہ فلسطین پر جنگ بندی کیوں نہیں کرتے، ایران نے جب اسرائیل کے اوسان خطا کیے تو پھر کہا گیا جنگ بندی کرو۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو نیست ونابود کیا تو پھر ٹرمپ نے کہا جنگ بندی کریں، عراق، فلسطین، شام، افغانستان اور لیبیا میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔

    سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ عوام کے بغیر ملک میں کوئی حکمرانی نہیں مانتے، جے یو آئی نے اُس حکومت کو چلنےدیا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے، یہ حکومتیں نہیں چلیں گی، عوام کے فیصلے کے آگے سرتسلیم خم کیا جائے۔

    جے یو آئی کارکن میدان عمل میں ہونگے، کامیابی مقدر بنے گی، مان لو تمہارے اندر سیاسی بصیرت نہیں، سیاسی لحاظ سے تم بالکل کورے ہو۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ غلط اور یکطرفہ ہے، قبائل ناراض ہیں، فاٹا کے انضمام پر میں نے تحریری طور پر سوالات اٹھائے تھے، آج وہ اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/maulana-fazlur-rehman-meets-faisal-vawda/

  • مولانا فضل الرحمان کی کراچی میں  سیاسی ملاقاتوں نے ہلچل پیدا کردی

    مولانا فضل الرحمان کی کراچی میں سیاسی ملاقاتوں نے ہلچل پیدا کردی

    کراچی : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی کے دورے کے دوران سیاسی ملاقاتوں نے ہلچل پیدا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دورہ کراچی میں سیاسی ملاقاتوں نے ہلچل پیدا کردی۔

    سینیٹر فیصل واوڈا کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پہنچے ، دونوں رہنماوں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    جے یو آئی کے نے کہا کہ اگر کسی پارٹی اور منشور کو عوام قبول کرتے ہیں تو وہ کونسی قوتیں ہیں جو لوگوں کے اقتدار کا راستہ روکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

    جس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی نہیں ہورہی ہے، جب بھی کسی کو ضرورت پڑتی ہے تو مولانا کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔

    سینیٹر واوڈا نے کہا کہمیں نے بانی پی ٹی آئی اور زرداری سے سیکھا ہے لیکن مولانا میرے استاد ہیں۔

    ملاقات میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتیں جے یو آئی کے بغیر نہیں بنتی ہیں۔

  • کم عمری کی شادی: ’خلافِ شریعت بل لائیں گے تو تنازع پیدا ہو گا‘

    کم عمری کی شادی: ’خلافِ شریعت بل لائیں گے تو تنازع پیدا ہو گا‘

    اسلام آباد: جےیو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپ ایسا بل لائیں گے جو شریعت کے مطابق نہیں تو تنازع پیدا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق 18 سال سے کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی سے متعلق بل لانے کا یہ وقت تھا؟ آپ پھر کہیں گے مولانا ملک کے حالات دیکھیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے حالات میں فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، بل میں جو چیز آئین و قانون کے منافی ہو وہ ہمارے گلے سے نہیں اتر رہے، اسمبلیاں بانجھ نہیں، قرآن و سنت کیخلاف کوئی چیز ہو تو وہ اسمبلی میں نہ آئے۔

    یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اس قسم کی حرکت نہ کی جائے، اسپیکر صاحب آپ سے پیار ہے، رولنگ دیں کہ یہ بل فوری روک دیا جائے، اسپیکر صاحب ہمت کریں آپ کی رولنگ بہت کچھ کرسکتی ہے۔

    کم عمری کی شادی کو جرم قرار دینے کا بل منظور: ’یہ مذہبی معاملہ نہیں‘

    انھوں نے کہا کہ سنجیدہ تجاویز ہیں، ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم یکجہتی کے محتاج ہیں اس کیلئے بھیک بھی مانگنی پڑے تو مانگنی چاہیے۔

    سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ ہمیں مجبور نہ کریں کہ احتجاج کیلئے نکل آئیں، ہم پاکستان اور آئین کے ساتھ ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا چکے ہیں، اس قسم کی قانون سازی روک کر اسلامی نظریاتی کونسل بھیجیں۔

    https://urdu.arynews.tv/bill-prohibiting-marriage-of-children-below-18-years-of-age/

  • امریکا نے پوری دنیا کو اقتصادی دوڑ میں الجھایا کہ لوگ غزہ بھول گئے، فضل الرحمان

    امریکا نے پوری دنیا کو اقتصادی دوڑ میں الجھایا کہ لوگ غزہ بھول گئے، فضل الرحمان

    تونسہ شریف: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا نے پوری دنیا کو اقتصادی دوڑ میں ایسا الجھا دیا ہے کہ لوگ غزہ بھول گئے ہیں، امریکا نے چال بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے چال بازی سے دنیا کی توجہ غزہ سے ہٹا دی ہے، غزہ، افغانستان، شام، لبنان آگ میں جل رہے ہیں، فلسطین میں 60 ہزار سے مسلمانوں کو یہودیوں نے شہید کردیا، غزہ میں بچے، جوان، خواتین اور بوڑھے موت کا انتظار کرتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا میں جنگیں چھڑتی ہیں، شکست وہ کھاتا ہے جس کا سر جھک جائے، جنگ میں جس کا سر کٹ جائے اسے شکست نہیں کہا جاتا، غزہ کے مکینوں نے ظلم و بربریت کا سامنا کیا لیکن اپنا گھر نہیں چھوڑا۔

    جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ امریکا، مغربی ممالک انسانی حقوق کے محافظ نہیں بلکہ قاتل ہیں، جو قاتل ہوں انھیں انسانیت کی قیادت کرنے کا کوئی حق نہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی کے نیتن یاہو اور مغربی ممالک ذمہ دار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قومی سطح کا کنونشن بلایاجائے اور متفقہ فیصلہ کیاجائے، آگے بڑھنے کے عزم کے ساتھ زندہ رہنا ہے، پیچھے ہٹنا موت سے بدتر ہے۔

    پاکستان میں ہمارا ایک کردار ہے، شرعیت کے نفاذ کےلیے جدوجہد کررہے ہیں، 26ویں ترمیم میں جے یوآئی تنہا قوت تھی جو رکاوٹ بنی، 26ویں ترمیم کے 56 نکات تھے، حکومت کو 34 نکات سے دستبردار کیا، 26ویں ترمیم میں ہماری تجویز یہ تھی کہ ایک آئینی عدالت قائم ہو۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے آئین کا حصہ بنایا کہ یکم جنوری 2028 سے سود کا بالکل خاتمہ ہوجائےگا، اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو سودی نظام کےخاتمے کو بھی نقصان پہنچے گا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آئین میں ڈالاکہ وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ فوری طور پر موثر ہوگا، ترمیم کے ذریعے ہم نے وفاقی شرعی عدالت کو طاقت دی۔

  • مولانا فضل الرحمان کا سلامتی کمیٹی اجلاس پر مشترکہ لائحہ عمل نہ ہونے پر  پی ٹی آئی سے گلہ

    مولانا فضل الرحمان کا سلامتی کمیٹی اجلاس پر مشترکہ لائحہ عمل نہ ہونے پر پی ٹی آئی سے گلہ

    کراچی : جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سلامتی کمیٹی اجلاس پر مشترکہ لائحہ عمل نہ ہونے پر پی ٹی آئی سے گلہ کیا ، جس پر پی ٹی آئی نے تسلیم کیا فیصلے میں تذبذب سے مشترکہ حکمت عملی نہ بن سکی۔

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کمیٹی اجلاس پر مشترکہ لائحہ عمل نہ ہونے پر فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے گلہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مصطفی نواز کھوکھرکی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں مولانا نے کہا اجلاس کے ایک روز قبل رات ایک بجے بتایا گیا پی ٹی آئی شرکت کرے گی اور اجلاس کے دن پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا تو پھر ہمارے لیے فیصلہ بدلنا مشکل ہوگیا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے تسلیم کیا ان کے فیصلےمیں تذبذب سے مشترکہ حکمت عملی نہ بن سکی۔

    محمود اچکزئی نے قومی سلامتی پر کہا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں توشرکت کرسکتے ہیں ان کی تجویز سے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نےاتفاق کیا۔

  • عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے، مولانا فضل الرحمان

    عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم افطار کیلئے دعوت دے رہے ہیں ملکی مسائل پر بات کیوں نہیں کرسکتے، سندھ میں ڈاکو خود سے نہیں ردعمل میں بنے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، نواز شریف سمجھتے ہیں ایک صوبے میں حکومت سے کام چل گیا تو باقی ملک کہاں گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-founder-against-keeping-in-jail-maulana-fazlur-rehman/