Tag: مولانا فضل الرحمان کا بیان

  • پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کا بڑا بیان سامنے آگیا

    پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کا بڑا بیان سامنے آگیا

    پشاور: پی ٹی آئی پر پابندی کی باتوں کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کیخلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں ہے، طاقت کے استعمال سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں گے، ملک اور خود ان کیلئے بہتر ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ مقتدرہ تسلیم کرلے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہوچکا ہے، سارے مسائل کا حل ملک میں ازسرنو شفاف انتخابات کرانے میں ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام شواہد مدنظر رکھ کروفاقی حکومت پی ٹی آئی پرکیس کرے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی پرپابندی لگانے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کامعاملہ سپریم کورٹ بھیجاجائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ تمام شواہد مدنظر رکھ کر وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف پر کیس کرے گی، بہت مضبوط شواہد ہیں جس کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔