Tag: مولانا فضل الرحمان

  • مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے الوداعی ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے الوداعی ملاقات

    کراچی : جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل سے الوداعی ملاقات کی

    ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق قطر میں ہونے والی ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    رہنماؤں نے مسلم امہ اور خصوصاً مسلم حکمرانوں سے غزہ کی حالیہ صورتحال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اسرائیل جیسے ناسور کا مقابلہ کرنا ہوگا ، جانوروں کے حقوق کی باتیں کرنے والا مغرب فلسطین میں جانوروں کا کردار ادا کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہا ہے جبکہ فلسطینی صرف اپنی زمین نہیں امت کی طرف سے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔

    ملاقات کے دوران حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو جائے، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز تل ابیب بھیج رہے ہیں۔

    اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امت مسلمہ بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے اور مسلمان ممالک بھی اپنی فلسطینی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کریں۔

    ترجمان جے یو آئی اے اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ہفتے کے روز قطر پہنچے تھے جہاں انہوں نے حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔

  • مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات

    قطر: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گزشتہ روز قطر پہنچے تھے، ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ حماس رہنماؤں کے ساتھ مولانا کی ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں سے ملاقات میں اظہار خیال کیا کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم و ستم کر کے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے، ترقی یافتہ ممالک کے دعوے داروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو۔

    اسماعیل ہانیہ نے ملاقات میں کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو جائے، انسانی حقوق کے دعوے دار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں، امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے میدان میں نکلے اور اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔

    اسماعیل ہانیہ نے کہا مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں، حماس رہنما خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

    مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

    مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، بیرون ملک سے فضل الرحمان کے آفیشل پیج کو ہیک کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، ہیکر نے فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج کو ہیک کیا ہے۔

    ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز موجود ہیں، فلپائن میں بیٹھ کر یہ عمل انجام دیا گیا ہے۔

    جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ملکی اور عالمی معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کیے جاچکے ہیں۔

    ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ سوشل میڈیا ویب سائٹ کو متعارف کروائے جانے سے قبل ہی ہیک کرلیا گیا تھا۔

    نفرت انگیز اور غلط معلومات پھیلانے کے خلاف کام کرنے والے ہیکرز کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے تیار ہونے والی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ تک رسائی حاصل کرکے اسے ہیک کیا۔

  • کل الیکشن کرا دیں ہم پوری طرح تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

    کل الیکشن کرا دیں ہم پوری طرح تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل الیکشن کرا دیں ہم پوری طرح تیار ہیں، پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے مردم شماری پر الیکشن کا فیصلہ کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے وہ فیصلہ کرے کب الیکشن کرانا ہیں۔ صدر کو اختیار نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں، غیرآئینی اقدام ہوگا۔ صدر اب پالیسی معاملات نہ چھیڑیں روزمرہ کے امور دیکھیں۔

    انھوں نے کہا کہ کیا ہم الیکشن شیڈول کا اختیار سپریم کورٹ یا صدر کو دے دیں، پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی قوت تھی۔ پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے مردم شماری پر الیکشن کا فیصلہ کیا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد کی، پی ٹی آئی نے صفر کر دی تھی۔ پی ٹی آئی نے ملک کو وہاں لا کھڑا کیا جہاں ڈیفالٹ ہونے جا رہا تھا۔ ہم نے 16 ماہ میں قرض کا بوجھ کم کیا ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

    انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو وہ ملک ملا جو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔ ہماری کچھ سیاسی غلطیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا۔

    جب پی ٹی آئی کا گراف نیچے تھا ہم کہتے تھے الیکشن کی طرف جائیں۔ الیکشن کے بجائے ہم پارلیمنٹ کی طرف چلے گئے جوغلطی تھی۔ جب ہم پارلیمنٹ کی طرف آگئے تو ہماری مجبوری مختلف ہوگئی۔ پارلیمنٹ کی طرف آگئے تو الیکشن نہیں کرا سکتے تھےمدت پوری کرنا تھی۔

    مولانا کے مطابق کہا تھا ہم ملک کو نہیں اٹھا سکیں گے، پی ٹی آئی کا گراف اوپر ہمارا نیچے جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سودے بازی کی بنیاد پر کسی بھی عمل کے خلاف تھے۔ ہم نے کہا تھا چیئرمین پی ٹی آئی بغیرشرط مستعفی ہو، عدم اعتماد خود بخود ختم ہوجائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ ہمارے آرمی چیف رہے، اخلاقی طور پر بیان بازی سے گریز کیا۔ قمر جاوید باجوہ نے بھی سوچا اب اس آدمی کو نہیں ہونا چاہیے ہم نے اس کو ویلکم کیا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر کچھ کہتے تھے اندر صورتحال کچھ اور ہوتی تھی، جن کو پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر بنایا اور بڑے عہدے دیے آج وہ بھی ان کے ساتھ نہیں۔ جو اپنی قیادت کے ساتھ ایسا سلوک کریں وہ میرے یا کسی اور کے ساتھ کیا کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ ان کے بھائی نے کیا کیا سب نے دیکھا۔ پرویز الٰہی اپنے گھر اور بڑے بھائی کے ساتھ وفاداری نہیں کر سکے۔ جو آدمی مفادات کی سیاست کرتا ہے وہ بھگتتا بھی ہے۔ میرے 2011 سے لے کر آج تک مؤقف میں کوئی جھول نہیں آیا۔ میں کسی بھی سیاستدان کو جیل میں رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔

  • مولانا فضل الرحمان کا باجوڑ شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا باجوڑ شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

    باجوڑ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن باجوڑ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر گورنر کے پی امیرجے یوآئی فاٹا مولانا جمال الدین ودیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی، مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

    مولانا فضل الرحمان کا پارٹی کی جانب سے شہدا کے لواحقین کیلئے5،5لاکھ امداد کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کیلئے 3،3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

    گورنرخیبر پختونخوا کی جانب سے شہداکے لواحقین کیلئے20،20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے7،7 لاکھ امداد کا اعلان کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ باجوڑ واقعے نے ہماری مسکراہٹوں کوچھین لیا جبکہ دلوں کوغمگین کردیا، انہوں نے کہا کہ قاتلوں سے کہتاہوں کہ ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ جولوگ غلط فہمی میں ہیں کہ جہاد کررہے ہیں یہ مفسدین ہیں،جے یوآئی بدامنی کی آگ کوبجھانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، مخالفین آگ کوبھڑکا رہے ہیں، یہ یہودیوں اورمنافقین کے ترجمان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تحفظ کی راہیں خودتلاش کرناہوں گی، تحمل اوربرداشت کونہیں چھوڑیں گے لیکن حکمت عملی بنانا ہوگی، سارے پشتون قائدین مل بیٹھ کراس مسئلے کاحل تلاش کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس کی تجویزبھی زیرغورہے، مرکزی شوریٰ اجلاس میں اے پی سی کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔

  • جی ڈی اے قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات

    جی ڈی اے قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں اچانک بڑی ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیاسی اتحاد بنانے کے لیے جی ڈی اے اور جے یو آئی ف میں گفتگو کا آغاز ہو گیا ہے، گزشتہ روز جی ڈی اے کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمان آئندہ الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، انھوں نے پیپلز پارٹی کے مخالفین جی ڈی اے، مرزا اور زین شاہ سے ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی قیادت چاہتی ہے سندھ میں پی پی مخالفین سے مل کر الیکشن لڑا جائے، جی ڈی اے کے رکن نے ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی شیڈول نہیں تھا بس اچانک ہی ملاقات ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں آئندہ سیاسی اتحاد بنانے پر گفتگو ہوئی، سندھ سمیت دیگر علاقوں میں مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات زیر غور لائے گئے۔ آئندہ الیکشن میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا، مزید ملاقاتوں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

  • فیض حمید نے ملاقات میں  مجھے تین آپشن دیے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

    فیض حمید نے ملاقات میں مجھے تین آپشن دیے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

    اسلام آباد : پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید نے ملاقات میں مجھے تین آپشن دیے اور سسٹم کے ساتھ چلنے کے لیے چیئرمین سینیٹ بننے کی آفر کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینئر صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمیدنےمجھےملاقات کےلیےبلایالیکن میں گیانہیں، جب میں نہیں گیا تو فیض حمید خود ملاقات کے لیے آگئے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے ملاقات میں مجھے تین آپشن دیے، فیض حمید نے سسٹم کے ساتھ چلنے کے لیے چیئرمین سینیٹ بننے کی آفر کی، میں انکار کیا تو اپوزیشن میں دراڑ ڈال دی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا قرض پروگرام منظور نہ کریں، آئی ایم ایف والےپاس گئےتو چیئرمین پی ٹی آئی نےمعاہدہ تسلیم کرلیا۔

  • مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے ناراضی کی وجہ سامنے آگئی

    مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے ناراضی کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کی حمایت اور آصف زرداری نے اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے انعقاد پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے ناراضی کی وجہ سامنے آگئی۔

    ذرائع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ آصف زرداری نے اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کی مخالفت کردی، آصف زرداری نے نواز شریف کو بھی بر وقت انتخابات پر قائل کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سال میعاد بڑھانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور مولانافضل الرحمان کو سخت مؤقف کی وجہ سےدبئی ملاقات کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کو پی ڈی ایم کو اعتماد میں لے کر دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی، دبئی ملاقات سے متعلق اب تک پی ڈی ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیا صرف تنقید کے لیے ہے؟ اعتماد میں لینا چاہے تھا، ہم اپوزیشن کو توڑنے سے بچانے کے لیے اسمبلی میں گئے۔

  • عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے، دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں  سامنے جھکیں: فضل الرحمان

    عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے، دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں سامنے جھکیں: فضل الرحمان

    ڈی آئی خان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ وہ عمران خان سے مذاکرات کی دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں کسی اور کے سامنے جھکیں؟

     مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں، ہم کیوں کسی اور کے سامنے جھکیں، عمران کی حکومت آئینی طور پر عدم اعتماد سے ہٹائی گئی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک سال میں اپنے تمام کارڈ کھیل لئے، سب جھوٹے نکلے، لانگ مارچ اور پھر لانگ مارچ بھی جھوٹ، جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہو گئی، ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کو نہیں مانتے، جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں۔

    جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہئے اُسے سیاست کا محور بنایا جا رہا ہے، عدالت کو پارلیمنٹ کی قرار داد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، عدالت کے پاس سوموٹو کا اختیار اب نہیں، پارلیمنٹ سے ایکٹ پاس ہوگیا ہے۔

    انکا کہنا تھاکہ حکومت سے کہتا ہوں جو جج پارلیمنٹ ایکٹ کیخلاف جاتا ہے اس کیخلاف کارروائی کرے، دنیا بھر میں سیاستدانوں میں اختلافات فطری عمل سمجھا جاتا ہے، سیاستدان کبھی بھی ایک سوچ کے حامل نہیں ہوتے ان میں اختلافات ہوتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کرانا میرا اختیار ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ الیکشن کمیشن کا اختیارہے، الیکشن کمیشن کو عدالت میں کمزوری نہیں دکھائی چاہئے، جن اداروں کی عادتیں بگڑ گئی ہیں وہ اپنی عادتیں درست کریں، پاکستان مخالف لابی کا فرنٹ مین کا کردار آئی ایم ایف ادا کر رہا۔

  • سیاسی بحران: مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    سیاسی بحران: مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    پشاور: جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا غیر معمولی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی بحران کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان نے جی یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہمگامی اجلاس طلب کرلیا جو 26 اپریل سے شروع ہوگا اور 4 دن تک جاری رہے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس 26 اپریل کی دو پہر 2 بجے اسلام آباد میں جے یو آئی کے سب آفس میں ہوگا، اجلاس میں جے یو آئی ترجمان نے اجلاس کا ایجنڈا بھی تیار کرلیا۔

    جے یو آئی زرائع نے بتایا کہ اراکین کو 30 اپریل تک اسلام آباد میں رہنے اور اجلاس جاری رہنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

    جے یو آئی زرائع نے یہ بھی بتایا کہ عدالتی احکامات اور سیاسی بحران کے پیش نظر پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔