Tag: مولانا فضل الرحمان

  • مولانا فضل الرحمان نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کے مخالف نکلے، پی پی کا پیچھے ہٹنے سے انکار

    مولانا فضل الرحمان نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کے مخالف نکلے، پی پی کا پیچھے ہٹنے سے انکار

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کے مخالف نکلے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ جاری ہیں، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کی مخالفت کر دی ہے، ان کے نزدیک ڈائیلاگ غیر ضروری ہیں۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف پر انھیں شدید تحفظات ہیں، ان سے قومی مکالمہ کی مخالفت ہی کی توقع تھی، پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے مؤقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جو مولانا کو تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹے گی، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ہیں، یہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر ناگزیر ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے، کیوں کہ آج کے حریف کل کے حلیف ہوتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی ذرائع نے اپنا مؤقف دہرایا کہ سیاست میں مذاکرات کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے، انتخابات سے ہمیشہ کے لیے فرار حاصل نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی ایک ہی دن انتخابات کرانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کے معاملے پر ن لیگ کے رویے میں نمایاں لچک آئی ہے، پیپلز پارٹی اتحادیوں کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مکالمہ کرے گی۔

  • مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

    پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کیا گیا۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ ٹوئٹ میں لکھتے ہیں سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ سے محاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکر ملک کو بحران میں مبتلا کیا گیا۔

     مولانافضل الرحمان نے ٹوئٹ میں مزدید لکھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا استعفیٰ واحد حل ہے، ان کو بغیر کسی تاخیر کے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

  • قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا معاملہ: مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو قائل کرنے میں ناکام

    اسلام آباد : پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو قائل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سامنے آگئے۔

    پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تمام کوششیں ناکام رہی اور پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کےضمنی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم قیادت کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا، اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان نے پی پی قیادت کو قائل کرنے کیلئے دو ملاقاتیں کیں۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی دباؤ پرکیاگیا، پی پی رہنماؤں نے قیادت کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر مجبور کیا۔

    پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی فیصلے لینے میں مکمل آزاد ہے، پیپلزپارٹی کسی جماعت یا گروپ کی ڈکٹیٹشن نہیں لے گی۔

    ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان نے بغیرمشاورت ضمنی انتخابات کےبائیکاٹ کااعلان کیا، پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات میں حمایت کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔

    خیال رہے ایم کیوایم پہلے ہی ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان کرچکی ہے۔

  • پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم

    اسلام آباد : پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے، پی پی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت صوبائی انتخابات کےانعقادپرمشاورت کی گئی اور پی ڈی ایم کےضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکے فیصلے پربھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے۔

    پی پی نے پی ڈی ایم کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلےسےاختلاف نہیں کیا۔

    اس سے قبل رہنما جے یوآئی (ف)مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک ہے،انتخابی اتحادنہیں ،ضمنی الیکشن میں بحیثیت پارٹی حصہ لینےیانہ لینےکافیصلہ قائدین کریں گے۔

  • ’حکومت کا مستقبل روشن ہے ہم بحرانوں سے نکل آئیں گے‘

    ’حکومت کا مستقبل روشن ہے ہم بحرانوں سے نکل آئیں گے‘

    ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مستقبل روشن ہے ہم بحرانوں سے نکل آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دوسروں پر تنقید کرنے سے قبل اپنی کارکردگی عوام کو بتائیں ان کا استعفوں کی گردان لگانا صرف بلیک میل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ان کا ایجنڈا ہے، ہم دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اس سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی وفاق پر تھوپ رہی ہے انہوں نے اتنے قرضے لیے کہ ماضی میں کسی حکومت نہیں لیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کا معاشی سیاسی اور دفاعی استحکام ہماری منزل ہے، سی پیک سے ملک بہت ترقی کریگا، 26 دسمبر کو شہباز شریف سی پیک کے اگلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔

    پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے حقوق کی بات کرتے ہیں، ملک بھر سے بڑی شخصیات جے یو آئی میں شمولیت اختیار کررہی ہیں نئے لوگوں کی شمولیت سے جے یو آئی کا مستقبل روشن ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے انسانی خدمت کے لیے سیاست کی ہے ہماری جماعت کو آج عوامی قوت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

  • آصف زرداری،  نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پنجاب  کے حوالے سے اہم  فیصلہ

    آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلہ

    لاہور : سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں فوری کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی موجودہ صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی اور فوری طور پر کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران ق لیگ کے جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سابق صدر کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے پنجاب میں گورنر راج کی بجائے ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے اور نمبر گیم تبدیل کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان ہاوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، جس کے لئے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی اور وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہا جائے گا ، اعتماد کا ووٹ نہ لیاجا سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہوگا۔

  • عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے ، مولانا فضل الرحمان  کا  الزام

    عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے ، مولانا فضل الرحمان کا الزام

    اسلام آباد : جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے ، لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرناملکی مفاد کا تقاضا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر انویسٹی گیٹ کیا ہے ، لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان کےدورے کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ ڈرامہ رچایاگیا۔

    انھوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ 21نومبرکوطے ہوا،21 نومبر کو دھرنے کا اعلان کردیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے دھرنے کے اعلان کے بعد دورہ پاکستان ملتوی کیا۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں کیونکہ شہزادہ محمد بن سلمان بڑی سرمایہ کاری لیکر آرہے تھے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست کےمفادات کے خلاف ہے، عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا ایسے ہی اب عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے، امریکی سازشی بیانیے اور سائفرسے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

  • جو لوگ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ان سے سودے بازی نہیں ہو گی، مولانا فضل الرحمان

    جو لوگ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ان سے سودے بازی نہیں ہو گی، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : جےیوآئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو لوگ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ان سے سودے بازی نہیں ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملک کومعاشی وسیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جو لوگ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ان سے سودے بازی نہیں ہو گی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 میں دھاندلی کے نتیجے میں نا اہل حکمران کو مسلط کیا گیا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کر کے ملک کو گروی رکھ دیا گیا۔

    جے یوآئی (ف)سربراہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، آج گورنراسٹیٹ بنک وزیر اعظم،کابینہ اور پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین کے اعتماد کوبھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر اعظم چین میں ہیں اور یہ لوگ اسلام آباد میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ان سے کوئی مذاکرات اور ریلیف کی حکومت کوکوئی اجازت نہیں ہو گی۔

  • مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

    مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ جسٹس محسن اختر کیانی کیس نے کیس کی سماعت کی ، مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کی درخواست دائر کی۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا آپ کی پٹیشن ہے کیا ؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دئیے گئے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کیا اس ہائی کورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے ؟ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے پاس جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے ،پٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں ، جس وقت یہ بیانات دئیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے متعلقہ فورم نا ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ  پنجاب کیس کی سماعت کرنے والے بینچ  پرعدم اطمینان کا اظہار

    مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ پنجاب کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پرعدم اطمینان کا اظہار

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بینچ سے ہمیں انصاف کی توقع نظر نہیں آرہی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحادیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت سے فیصلے کا حق نہیں چھین رہے ، اس بینچ سے ہمیں انصاف کی توقع نظر نہیں آرہی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت سےصرف اتناکہہ رہےہیں فل کورٹ بینچ بنایاجائے، مریم نواز نے جو باتیں کیں وہ اتحادی قائدین کی متفقہ رائےہے، یہ بینچ اپنےاپنے کئے ہوئے فیصلوں کو درست کرے گی تو تضاد ہوگا۔

    سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور ہماری اس کیساتھ وفاداری ہے، محترمہ مریم نواز کی گفتگوہماری گفتگوہے، اللہ کرےملک مستحکم اورعدلیہ پرلوگوں کااعتمادبحال ہو۔

    سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہاں بیٹھے تمام قائدین کے داخلے پر پابندی لگادی ہے آئینی اور قانونی ماہرین فوری طور پر رائے دیں کہ ہمیں کیا کرناچاہئے۔