مولانا فضل الرحمان کے سخت بیانات سامنے آنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سربراہ جے یوا ٓئی کے گھر پہنچ گئے۔
صدرمملکت آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر گئے اور انھیں بندوق کا تحفہ دیا ہے، گزشتہ دنوں اپنے جلسوں میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت بیانات دیے گئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے کے ساتھ یہ بھی کہہ چکے ہیںحکومت میں ملک کا نظام چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔
ایسے میں اچانک صدر آصف علی زرداری مولانافضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر پہنچے ہیں جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ موجود ہیں۔
صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری ہے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔