Tag: مولانا فضل الرحمن

  • دبئی مذاکرات پر مولانا فضل الرحمان  کے شکوے ، وزیراعظم کی  تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    دبئی مذاکرات پر مولانا فضل الرحمان کے شکوے ، وزیراعظم کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابات انعقاد کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے لیگی قیادت متحرک ہوگئی ، وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے مولانا فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، ملاقات میں اسد محمود بھی موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان نے سیاسی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

    شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نےدبئی میٹنگ پر گلے شکوے کئے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    دوسری جانب نوازشریف نے بھی پی ڈی ایم سربراہ کو دبئی مدعو کرلیا ہے، لیگی قائد اب سعودی عرب سے لندن کے بجائے دبئی جائیں گے

    ترجمان جے یوآئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ دبئی مذاکرات پراعتمادمیں نہ لینےپرتحفظات ہماراحق ہے، جے یو آئی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد الیکشن کی حامی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے ناراضی کی وجہ سامنے آئی تھی، فضل الرحمان اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ آصف زرداری نے اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کی مخالفت کر دی اور آصف زرداری نے نواز شریف کو بھی بر وقت انتخابات پر قائل کر لیا ہے۔

    فضل الرحمان نے ایک سال میعاد بڑھانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور فضل الرحمان کو ان کے سخت موقف کی وجہ سے دبئی ملاقات کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، فیاض الحسن چوہان

    مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا، وزیراعظم نے جو مؤقف بیان کیا دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بہترین کردار ادا کیا، دنیا تعریف کر رہی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا مولانا فضل الرحمن کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں، مولانا فضل الرحمن اپنے خاندان کے 10سے 30 افراد کو حکومت میں لائے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکا کو ڈنڈے لانے کا کہا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا صاحب پیسوں کے لیے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی والے ابو بچانے کے لیے مولانا کو استعمال کر رہے ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پر مولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو استعمال کرکےسیاست بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، فاٹا جب زنجیروں میں تھا تو مولانا فضل الرحمن کیوں خاموش تھے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پرمولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا صاحب کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب جس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس سے صرف مودی کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

  • مولانا فضل الرحمن ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، میاں محمود الرشید

    مولانا فضل الرحمن ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، میاں محمود الرشید

    لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں-

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری لاک ڈاؤن اور بلا جواز مارچ کی دھمکیوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ساری قوم کی نظریں مسئلہ کشمیر اور اس کے حل پر مرکوز ہیں-

    میاں محمود الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے حواری ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ خطاب کے بعد کوئی پاکستانی اس طرح کے بلاجواز احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا-

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کے عزائم بری طرح ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمن کو اقتدار سے علیحدگی کا غم کھائے جا رہا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ساری سیاسی قلابازیوں کا مقصد کسی نہ کسی طرح اقتدار میں اپنا حصہ وصول کرنا ہے لیکن بہتر ہے کہ مولانا منفی اور جلسے جلوسوں کی سیاست چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں-

  • مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا، کرامت علی کھوکھر

    مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عوام کا پیسہ لوٹ کر محل بنانے والوں سے کبھی کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہر حال میں جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائدین کا احتساب ہونے پر وہ چیخیں مار رہے ہیں ،عمران خان کو لانگ مارچ و دھرنے کی دھمکیوں سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ نے کہا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف جا رہا ہے، حکومت مہنگائی پر بہت جلد قابو پالے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن و نیب زدگان اپوزیشن کی سازش بری طرح ناکام ہوگی، تحریک انصاف عوام کا پیسہ لوٹ کر محل بنانے والوں سے کبھی کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کے حوالے سے سولو فلائٹ پر اپوزیشن جماعتیں بھی پریشان ہیں تاہم اگر آزادی مارچ ہوا تو حکومت کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو شعور دیا جس کی و جہ سے عوام بھی مفادات کی سیاست کرنے والوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

  • دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، 40 پاکستانی شامل

    دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، 40 پاکستانی شامل

    اسلام آباد : دنیا کے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جنرل راحیل شریف،عمران خان، عابدہ پروین اور بلقیس ایدھی سمیت 40 سے زائد پاکستانی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست 2017ء شائع کی ہے۔

    فہرست کے مطابق میں بااثرمسلمان شخصیات میں راحیل شریف، عمران خان، نواز شریف سمیت 40 سے زائد پاکستانی شامل ہیں۔

    فہرست میں پہلے 50 موثر ترین مسلمانوں میں شیخ تمیم بن حماد التھانی،اردن کی ملکہ رانیہ،تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب اور آغا خان شاہ کریم الحسینی ہی جگہ بنا پائے،یہ شخصیات ہر شعبے میں نمایاں اہمیت کی حامل ہیں۔

    جب کہ آخری 450 میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے باعث بااثر شخصیت کا اعزاز پانے والوں پاکستانیوں میں معروف وکیل عاصمہ جہانگیر، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین،ملالہ یوسف زئی،سماجی کارکن بلقیس ایدھی،مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن اور مبلغ مولانا طارق جمیل شامل ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    لندن: مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں مفاہمتی پالیسی اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملاقات لندن میں سابق صدر کی رہائش گاہ پر ناشتے کے وقت کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کرپشن کے نام پر پیدا ہونے والی صورتحال حال پر مشاورت کر کے مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر فضل الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماء ملاقات اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جمعیت علماءاسلام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کرپشن کے نام پر جمہوریت کو ڈی ریل ہونے کی سازش کو ہر صورت ناکام بنا دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم میاں نوازشریف ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

    اس ملاقات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان قائرہ نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس کے حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہوا ہے اگر آصف علی زرداری صاحب اور میاں نوازشریف کی ملاقات ہوئی تو اس سے پیپلزپارٹی کی ساخت بہت بری حد تک متاثر ہوگی۔

    واضح رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف بھی طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

  • دھرنے والے خود پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہیں، مولانا فضل الرحمن

    دھرنے والے خود پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہیں، مولانا فضل الرحمن

    سوات : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا پانامہ لیکس سے کوئی سرو کار نہیں، ہم اس ملک میں اللہ کا قانون اور امن چاہتے ہیں، دھرنا دینے والے خود پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں دستار فضیلت جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کے نام پر بدنام کیا جارہا ہے حالانکہ اسلام اعتدال پسند اور امن پسند مذہب ہے۔

    اسلام کی اصولوں کے مطابق زندگی گزار نے والوں کو انتہا پسند جبکہ جہالت کی زندگی گزارنے والوں کو روشن خیال کہا جاتا ہے، لیکن جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ کفری اور لادینی قوتوں کا مقابلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ،مفتی غلام الرحمن ، مولانا شجاع الملک ، ایم پی اے مفتی فضل غفور ، مولانا محمد عزیز الرحمن ہزار وی ، ضلعی امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔

    جلسہ کے دوران سوات کے مختلف دینی مدارس سے فارغ التحصیل 500 طالب علموں کو اسناد سے نوازا گیا ، مولانا فضل الرحمن نے خود سٹیج کی فرش پر بیٹھ کر اسناد حاصل کرنے والے علمائے کرام کو داد دی ، مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مذہب اسلام کی مضبوط جڑے کاٹنے کیلئے صوبے کی عوام پر یہودی لابی کو مسلط کردیا گیا ہے ، لیکن جے یو آئی کے ہوتے ہوئے یہودی لابی کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے برطانیہ میں پاکستانی نژاد مسلمان کی بجائے اپنے یہودی سالے کی مئیر شپ پر کامیابی کیلئے کمپین چلا رہے ہیں جس پرہم نے دھرنے کے وقت کہا تھا کہ یہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں اور آج بھی انہیں یہودیوں کا ایجنٹ کہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر جنگ شروع کرکے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، اسلام کو بے حد نقصان پہنچایا گیا ، انہوں نے کہا کہ آج یوم مزدور ہے اور ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے آج امریکہ کے عوام بھی اسلام معیشت اور اسلامی انصاف چاہتے ہیں۔

    سرمایہ دار طبقہ اپنی مرضی کے مطابق پاکستانی عوام پر حکمران مسلط کرتے ہیں ، معین قریشی جیسے لوگوں کو پاکستان لاکر حکمران بنا یا جا تا ہے ، جے یو آئی کے کارکن سرمایہ دار طبقے سے نجات دلانے کیلئے جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

    جلسہ کے دوران عریانی و فحاشی ختم کرنے ، کسٹم ایکٹ واپس لینے ، سوات کو ٹورازم زون قرار دینے ، سڑکوں اور سوات جیل کو تعمیر کرنے سمیت 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کرانے کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ۔

     

  • مولانا فضل الرحمن گھرمیں تابعدارشوہرہیں ،رانا ثناءاللہ

    مولانا فضل الرحمن گھرمیں تابعدارشوہرہیں ،رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان باہر آکر جاہ و جلال دکھاتے ہیں گھر میں تابعدار شوہرہیں ۔ یہ بات انہوں نے لاہورمیں علما ء کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علماء کرام غور وفکر کے بعد تجاویزدے کر ہماری رہنمائی فرمائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کڑا سسٹم زیادتی اور تیزاب گردی کرنے والے ملزمان کے لئے ہے ،اس کا اطلاق ہر باپ ،بھائی اور بیٹے پر نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحفظ حقوق نسواں بل میں 7ترامیم حکومت جبکہ ایک ترمیم جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم کی جانب سے شامل کی گئی۔

    رانا ثنا اللہ نےبتایا کہ تحفظ حقوق نسواں بل میں ترمیم کا فیصلہ ہو چکا ہے ،مولانا فضل الرحمن کو کڑا پہننے سے استثنیٰ مل جائے گا۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سےمنظورہونے والے بل میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کے ہاتھ میں کڑا پہنادیا جائےگا۔

     

  • اتحاد مجلس علماء اسلام کا اجلاس، سیکولرازم کے خلاف اعلان جنگ

    اتحاد مجلس علماء اسلام کا اجلاس، سیکولرازم کے خلاف اعلان جنگ

    پشاور: مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت دیوبند مسلک کی جماعتوں کے اتحاد مجلس علماء اسلام کے اجلاس میں فرقہ واریت کے خاتمے، مدارس کے خلاف جاری مبینہ مہم اور ملک کے اسلامی تشخص کو لاحق خطرات کے پیش نظر تحریک چلانے کے لئے تمام مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کی قیادت پراتفاق کرتے ہوئے سیکولرازم کے خلاف جنگ کا اعلان بھی کیا گیا۔دیوبند مسلک سے تعلق رکھنے و الی 20جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔

    ملک کو سیکولر بنانے کی سازشوں کے مقابلے کے لئے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ اجلاس میں ملک کے اسلامی تشخص کے تحفظ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے شیعہ سنی کی تفریق کئے بغیر تمام مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

    مذہبی جماعتوں کے اجلاس میں ایمپلی فائر ایکٹ اور فورتھ شیڈول کے تحت گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں امامیہ مسجد پشاور ، شکار پور اور لاہور میں ہونےو الے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی سے لاتعلقی کا اعلان کیا گیا۔