Tag: مولانا فضل الرحمٰن

  • کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی : مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم حرمین شریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر امتحان میں پوری اترے گی۔

    کراچی میں تبت سینٹر پر دفاع حرمین الشریفین ریلی کے شرکا سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اورامت مسلمہ تحفظ حرمین الشریفین کیلئےسعودی عرب کےساتھ ہے ۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ ملکوں پرقبضے کیلئےتھی،ہمیں سوچنا ہوگاکہ اس جنگ نے ہمیں کہاں پہنچایا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کاتحفظ جمعیت علمائے اسلام کا منشور ہے، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کی کوئی وقعت نہیں۔

    یہ ترمیم دینی مدارس کےخلاف لائی گئی اورپارلیمان کوبھی دینی مدارس کےخلاف استعمال کیاگیا،انہوں نے کہا کہ خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

  • اسلام آباد:مولانا فضل الرحمٰن کی وزیرِاعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمٰن کی وزیرِاعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تیس نومبر کو درپیش حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

    مولانا فضل الرحمٰان نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تیس نومبر کو تحریکِ انصاف کی جانب سے کئے جانے والے جلسے سے متعلق درپیش حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں جے یو آئی کے رہنماء عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے۔

  • حملے کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں ملی، مولانا فضل الرحمان

    حملے کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں ملی، مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ: خود کش حملے کےبعد مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اللہ نے ان کی اور ساتھیوں کی حفاظت فرمائی، نہ کوئی ایسی دھمکی ملی نہ کسی نے خدشے کا اظہار کیا تھا ۔

    کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس کے بعد ہونےو الے خود کش حملے میں مولانا فضل الرحمان ا ور ان کے ساتھی محفوظ رہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جیسے ہی ان کی گاڑی جلسہ گاہ سے باہر نکلی دھماکہ ہو گیا ، جس سے گاڑی کوشدید نقصان پہنچا۔

    مولانا نے بتایا کہ ایک دیوار بھی ان کی گاڑی پر گری لیکن کسی کو کوئی گزند نہ پہنچی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کے بعد جے یو اآئی کے ایک ذمہ دار کے گھر پہنچے

    انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نہ تو انہیں اس سے قبل کوئی دھمکی ملی تھی اور نہ ہی کسی نے خود کش حملے کے خدشے سے آگاہ کیا تھا۔

  • وزیرِاعظم استعفیٰ نہیں دینگے اورنہ ہی چھٹی پرجائیںگے،فضل الرحمٰن

    وزیرِاعظم استعفیٰ نہیں دینگے اورنہ ہی چھٹی پرجائیںگے،فضل الرحمٰن

    اسلام آباد: جمیعت العلمائے پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی توہین پوری قوم کی توہین ہے، وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دینگے اور نہ ہی چھٹی پر جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا رونا رونے والے خود کے پی کے میں حکومت کررہے ہیں، اسلام آباد کو ان جتھوں سے پاک کرنا حکومت کی انتظامی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر صوفی محمد پر بغاوت کا مقدمہ چل سکتا ہے تو عمران خان اورطاہرالقادری پر بھی آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

    آج پاکستان کی جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ ہوا ہے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور طاہرالقادری میں ذرا سی بھی اخلاقی جرات ہے تو ان کو اپنی سیاسی موت کا اعتراف کرتے ہوئے دفن ہوجانا چاہئے ۔

    پی ٹی وی پر قبضے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی کہ جب آرمی کے جوان پی ٹی وی کی عمارت میں پہنچے تو مظاہرین نے پاک فوج کے جوانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔ یہ لوگ دنیا کو کیا پیغام یہ دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوج ایک ریاست کی حامی ہے اور پولیس دوسری ریاست کی ۔ یہ عناصر ملک کو تباہی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سمیت کسی ٹی وی چینل نے ہماری ریلی کی کوریج نہیں کی جبکہ اس ریلی میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک تھے۔

    پوری قوم کا دھیان آئی ڈی پیز سے ہٹا دیا گیا، دس لاکھ کی افراد کی ذمہ داری حکومت پر ہے لہٰذا حکومت ان کا بھی خیال رکھے ، حالیہ واقعات کے باعث چین کے وزیراعظم نے اپنا دورہِ پاکستان ملتوی کردیا۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے اسپیکر سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اب تک تحریک انصاف کے ممبرانِ پارلیمنٹ ۔کے استعفے کیوں قبول نہیں کئے گئے؟

  • شمالی وزیرستان آپریشن بند کیا جائے،مولانا فضل الرحمان

    شمالی وزیرستان آپریشن بند کیا جائے،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم نوازشریف سے شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، جے یو آئی کے سربراہ آج بھارتی وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے، مولانا فضل الرحمان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے نئی دہلی سے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کردیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرکے وہاں پر زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت قیام امن کے لئے بات چیت کرے، جے یو آئی کے سربراہ کا مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، عسکری حکام کے مطابق خود کش دھماکے میں زخمی جوانوں کو واپس لے جانے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔

    فورسزکی موثر کاروائی میں تینتیس شدت پسند مارے گئے، مارے جانے والوں کی اکثریت ازبک نژاد ہے، سیکورٹی فورسز اردگرد کےعلاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔