Tag: مولانا مسعود الرحمان قتل

  • مولانا مسعود الرحمان کو کس طرح قتل کیا گیا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    مولانا مسعود الرحمان کو کس طرح قتل کیا گیا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    اسلام آباد : سنی علما کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئیں۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانامسعودالرحمان کی گاڑی غوری ٹاؤن سے گزررہی ہے اور موٹرسائیکل سوار ملزمان بیچ چوراہے کار پر انتہائی قریب سے گولیاں برسارہے ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرارہو گئے۔

    گذشتہ روز سلام آباد میں غوری ٹاؤن میں ۔نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سنی علما کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کو قتل کردیا تھا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں مولانا مسعود کا ڈرائیوربھی زخمی ہوا، مولانا مسعود الرحمان گاڑی میں راولپنڈی سےاسلام آباداپنے گھرواپس آرہے تھے۔

    ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز اور ایس ایس آپریشنز نے ملزم جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔