Tag: مولان فضل الرحمان

  • ایم ایم اے بحال، مولانا فضل الرحمان صدر منتخب، 20 رکنی مرکزی کونسل کا اعلان

    ایم ایم اے بحال، مولانا فضل الرحمان صدر منتخب، 20 رکنی مرکزی کونسل کا اعلان

    اسلام آباد : سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو باقاعدہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور آج 20 رکنی مرکزی کونسل کی تشکیل کا مرحلہ طے کرلیا گیا ہے.

    اس بات کا اعلان انہوں نے ایم ایم اے کے پہلے اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیر جمعیت اہلحدیث ساجد میر سمیت دیگرعلمائے اکرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجلاس کے بعد ایم ایم اے باقاعدہ طور پر بحال ہو گئی ہے اور ایم ایم اے کے دستور کے تحت 20 رکنی مرکزی کونسل پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے.

    فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے نام سے ایک جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی جس کے لیے اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہوگا اور یہ مرحلہ بھی طے کرنا ہوگا.

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح پرکشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، ایم ایم اے بحال ہو چکی ہے اب اسے فعال کرنا ہے اور دیگر جماعتوں کو بھی اس اتحاد میں شامل کرنا ہے، متبادل قیادت کے لیے ایم ایم اے سامنے آئے گی.

    امیرجمعیت اہلحدیث ساجد میر نے بتایا کہ ایم ایم اے کی مرکزی کونسل 20 ارکان پر مشتمل ہے جب کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ۔ عمران خان کا آزاد کشمیر میں خطاب

    کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ۔ عمران خان کا آزاد کشمیر میں خطاب

    بھمبھر: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں تین سال میں پانچ ہزار روپے کا قرضہ لیا ہے مگر یہ عوام پر خرچ نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبھر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوا دیا ہے، تین سال میں پانچ ہزارارب روپے قرضہ لیا مگر وہ عوام کے اوپر پر خرچ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا مقروض ہے یہی وجہ ہے کہ آج آئی ایم ایف کے حکم پر گیس بجلی کے نرخ میں اضافہ کیا جاتاہے، جس کے سبب ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح ختم کررہی ہے، جب تک اس بیماری کو جڑ سے ختم نہیں کیا جائے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے سب کا کڑا احتساب بہت ضروری ہے۔

    imi-post-1

    مولانا فضل الرحمن پرتنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا  کہ ’’ فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کر کے اسلام کو بدنام کررہے ہیں، مولانا صاحب کا کردار قوم کے سامنے ہے کہ کس طرح ڈیزل کی خاطر  مولانا صاحب نے اپنے ضمیر کا سودا کیاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے افراد کو بچانے کے لئے مولانا صاحب میدان میں آگئے ہیں، عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ  آپ کی وجہ سے اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے لہذا آپ اپنی جماعت کا نام تبدیل کردیں۔

    انہوں نے پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کہتی تھیں کہ اُن کا ملک اور بیرونَ ملک کوئی جائیداد یا اثاثہ نہیں، مگر اللہ نے اس جھوٹ کا ایسا انکشاف کروایا کہ ان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات قوم کے سامنے آگئیں ہیں۔

    imi-post-2
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آکر پانامہ لیکس کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے اپنی پرانی کہانی سنائی، لندن کی عدالت نے میاں صاحب کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

    عمران خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ عوام کی دوسو ارب ڈالر کی رقم سوئس بینک میں ایک پاکستانی وزیر کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ ہے اور وہ شخص ملک کے اہم وفاقی وزیر کے منصب پر فائز ہے، جبکہ میرا کوئی پیسہ یا اثاثہ بیرونِ ملک میں نہیں ہے۔

    حکومت نے تین سال بعد بھی اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، عوام کے لئے حکومت نے اسپتال بنائے اور نہ ہی یونیورسٹیاں قائم کیں، تاہم ڈھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

    انہوں نے خطاب کے آخر میں بھمبھر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ عناصر کا بائیکاٹ کریں اور تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں تاکہ آپ کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے آپ کا پیسہ آپ پر ہی خرچ کیا جائے۔