Tag: مولا بخش چانڈیو

  • پیپلزپارٹی کے سینیٹر  کی  3 سالہ پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر کی 3 سالہ پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    حیدرآباد : پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی 3 سالہ پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے بچی کی موت کی تصدیق کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تین سال کی بچی حیدرآباد میں گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوئی، بچی کی موت کی تصدیق کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

  • سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

    سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہلخانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا تھا اب ٹیسٹ مثبت آگیا، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں، الحمد للہ طبیعت ٹھیک ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

    علاوہ ازیں لاڑکانہ سے متنخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • ’’مولانا فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں‘‘

    ’’مولانا فضل الرحمان اکیلے سومنات فتح کرنا چاہتے ہیں‘‘

    کراچی: پیپلزپارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اکیلے سومناتھ فتح کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی حکمت عملی ہم پر واضح نہیں ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں سے گزریں گے کہاں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی نیت پر شک نہیں ہے، مولانا آزادی مارچ کا آغاز کررہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کو تیز کرے گی تو جو بھی اتحاد بنے گا ہم ساتھ دیں گے، ن لیگ سوچ رہی ہے ایک بھائی کو ایک سائیڈ لگائیں اور دوسرے بھائی کو دوسرے سائیڈ لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ کراچی سے شروع کریں گے تو یہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، ان کا استقبال کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت، دھرنے کی مخالفت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت اور دھرنے کی مخالفت کی تھی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا آئین سب کو احتجاج کی اجازت دیتا ہے، جمہوری حق ہے، پیپلز پارٹی شروع سے دھرنے کی سیاست کی مخالف رہی ہے، فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے، استقبال کریں گے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا سندھ حکومت فضل الرحمان کی جماعت سے رابطہ کرے گی، سندھ میں آزادی مارچ والوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا شیڈول ملنے کے بعد مقامی رہنما شرکا کا استقبال کریں گے، پیپلز پارٹی کے عہدے دار ہر شہر میں آزادی مارچ کے شرکا کو خوش آمدید کہیں گے۔

  • معاشی بحران بڑھ رہا ہے، حکومت متنازع وزیروں کو نکالے، مولا بخش چانڈیو

    معاشی بحران بڑھ رہا ہے، حکومت متنازع وزیروں کو نکالے، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران بڑھتا جارہا ہے، حکومت اپنی صفوں سے متنازع وزیروں کو نکالے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کابینہ میں صرف دو تین وزرا تبدیل ہوئے، حکومت نے ہمارے وزیرخزانہ کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا۔

    اب حکومت کو ہماری معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، حکومت نے پہلے دن سے ہی قوم سے جھوٹ بولا، ملک میں معاشی بحران بڑھتا جارہا ہے، جھوٹے دعوے کرنے پروزیر اعظم کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے جو کام نہیں کرے گا وہ گھر بھیجا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ آپ کے وزرا کام نہیں کرتے تھے، وزیر اعظم واپس جانے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی حکومت کاڈرامہ ہے، عوام کو کیا دیں گے آپ تو خود بھیک مانگتے پھر رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جوااب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو فیصلے کرنے نہیں آتے، معاشی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، آپ کی کشتی میں سوراخ ہے، وفاق میں بغاوت کے آثار ہیں، جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں،ہم آپ کو نکالنا نہیں چاہتے، حکومت اپنی صفوں سے متنازع وزیروں کو نکالے اور کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کریں، پارلیمنٹ سے نہ بھاگے۔

  • بھارت کے خلاف بھٹو نے ایٹمی مارچ اور بے نظیر نے میزائل مارچ کیا: مولا بخش چانڈیو

    بھارت کے خلاف بھٹو نے ایٹمی مارچ اور بے نظیر نے میزائل مارچ کیا: مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف بھٹو نے ایٹمی مارچ، بے نظیر نے میزائل اور جے ایف تھنڈر مارچ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیر اطلاعات کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات اب نہیں چلیں گے، بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ سے حکمران پریشان ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکمرانوں سے بھی حساب لیں گے، الزام لگا کر معاملہ ختم نہیں ہو سکتا، خیبر پختون خوا میں ہونے والی تباہی کا حساب دینا پڑے گا۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو جو مطالبہ کر رہے ہیں اس پر عمل دآرمد میں کیا رکاوٹ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے حکومت کیوں کترا رہی ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا مطالبہ کیوں جائزنہیں، کرپشن کی باتیں 50 سال سے سن رہے ہیں، ہم احتساب سے بھاگے ہیں نہ بھاگیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم پر تنقید کرنے والوں نے کرپشن بچاؤ تحریکوں کا آغاز کردیا، افتخار درانی

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیاکہ وہ بھارت کے معاملے پر ٹرین مارچ کریں، ابو بچاؤ مہم تو کافی دیر تک چلنے والی ہے، مولانا فضل الرحمان اور خورشید شاہ کو پاکستان کی معیشت کا بڑا دکھ ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو مارچ کے لیے مفت ٹرین فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ’پی پی چیئرمین اگر کرپشن کے خلاف مہم چلاتے تو وہ قومی ہیرو کے طور پر سامنے آتے۔‘

  • ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں، بھارت موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، مولا بخش چانڈیو

    ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں، بھارت موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھارت تو اپنے ہاتھ سے کوئی موقع جانے نہیں دیتا، سفارتی تعلقات میں ہم کمزور ہیں اس بات کو تسلیم کرلیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ ہم سفارتی تعلقات میں کمزور ہیں جبکہ بھارت ہمارے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا پاکستان کو اب بھی بہت محتاط رہنا پڑے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے جو مفاہمت کی یہ صرف پاکستان کی وجہ سے ہے، اپوزیشن اراکین نے جو مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا ہے حکومت اس کو غنیمت سمجھے۔

    آپ مہنگائی کریں اور ہم آپ کا ساتھ دیں ایسا تو نہیں ہوگا، آپ ایوان میں تکبر کے ساتھ گھوم کربیٹھ جاتے ہیں، کیا کوئی ممبر بھی ایسا نہیں جس سے آپ ہاتھ ملانا پسند کریں؟

    آپ کسی سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں یہ جو آج ساتھ ہیں وہ کل نہیں ہوں گے، جس درخت پر پھل زیادہ ہوتے ہیں وہ جھکتا ہے۔

  • مولا بخش چانڈیو کو خواب آیا سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش ہو رہی ہے: مراد سعید

    مولا بخش چانڈیو کو خواب آیا سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش ہو رہی ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولا بخش چانڈیو کو خواب آیا کہ سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مواصلات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا انھوں نے سندھ حکومت کے خاتمے کی کوششوں کا خواب دیکھ لیا ہے۔

    [bs-quote quote=”جمہوریت کی دعوے دار جماعتیں گینگز کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مراد سعید” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    مراد سعید نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی لوٹ مار کا حساب مانگو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، اب مولا بخش کہہ رہے ہیں کہ سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا ’جھوٹ، بد دیانتی اور کرپشن مک مکا پارٹیوں کی مشترکات ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سہولت کار بنتے وقت تو حیا نہیں کی، ستم ظریفی ہے جمہوریت کی دعوے دار جماعتیں گینگز کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔‘

    مراد سعید کا کہنا تھا کرپٹ قیادت کا محاسبہ کرنے کی بجائے تحفظ کے لیے زور لگایا جا رہا ہے، سندھ کے عوام کرپشن جیسی لعنت سے چھٹکارا چاہتے ہیں، نواز شریف کی طرح زرداری کو بھی زیرِ ملکیت مالِ حرام کا جواب دینا ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ای سی ایل میں نام ہونے کی نہ پہلے پرواہ تھی اور نہ ہی اب ہے: وزیراعلیٰ سندھ


    وفاقی وزیر نے کہا ’پیپلز پارٹی اور ن لیگ جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں تو کرپٹ عناصر سے الگ ہوں۔‘

    خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا حکومت گرانے کا بیان سیاسی بے حیائی کا بیان ہے، پہلے بھی سندھ کے حق حکمرانی پر ڈاکا ڈالا گیا، جمہوری حکومت گرانے کا اعلان آئین کے خلاف اقدام ہے۔

  • وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : رہنما پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کرے، ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ میں کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے.

    سندھ حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو وفاقی حکومت بھی قائم نہیں رہے گی، پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے ورنہ تحریک انصاف کا حال وہی ہوگا جو ان سے پہلے والی جماعت کا ہوا۔

    پی پی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے وجود کے ساتھ چھیڑ خانی وفاق کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا، تحریک انصاف پہلے دن سے18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے درپے ہے لیکن ہم واضح ردینا چاہتے ہیں کہ ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں، دونوں کی حفاظت کیلئے پہرہ دیں گے۔

    سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا، پی پی کی منفی سیاست ختم کریں گے، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی نے فرسودہ سیاست کی، سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا ہے،صوبے میں منفی سیاست ختم کردیں گے، میں نے نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی ہے، نہ جانے کیوں پی پی والے ڈر جاتے ہیں۔

  • تصادم حکومت اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے، مولا بخش چانڈیو

    تصادم حکومت اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات خوفزدہ ذہنیت کا عکاس ہے، تصادم حکومت اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

    ان خیالات کا اطہار انہوں نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف کے ساتھ آنے سے حکمران خوفزدہ ہیں، نازک حالات میں وزرا کے خوفزدہ بیانات کی ضرورت نہیں ہے۔

    مولا بخش چانڈیو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا قوم حکمرانوں کے بھولے ہوئے وعدوں کا جشن منائے یا پھر بھینسوں کاروں کی نیلامی اور بجلی کی قیمت بڑھنے کا جشن منائے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ طعینے دینے والے فواد چوہدری اپنی صفوں میں نظر دوڑائیں، نیب زدہ اور کرپٹ عناصر کو شامل کرکے حکومت بنائی گئی ہے، جیلیں دیکھی ہیں سیاسی انتقام سے نہ پہلے ڈرے نہ اب ڈرتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ہمیں جلدی نہیں لیکن نظر آرہا ہے کہ حکومت کو جلدی ہے، حکمران وعدے پورے کریں اب کوئی بہانا نہیں چلے گا۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان این آر او چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کچھ بھی ہوجائے این آر او نہیں ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہمعیشت کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا خورشید شاہ اس کا حصہ رہے، معاشی تباہی کے ملزم اسمبلی کی پہلی صف میں موجود ہیں۔

  • آصف زرداری کو مقدموں سے ڈرایا نہیں جا سکتا: مولابخش چانڈیو

    آصف زرداری کو مقدموں سے ڈرایا نہیں جا سکتا: مولابخش چانڈیو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام نے کبھی کسی حکومت کو فائدہ نہیں پہنچایا.

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اس نوع کے اقدامات سے حکومت کو نقصان ہی ہوتا ہے.

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سیاسی انتقام نے حکومت کو کمزور، جمہوری نظام سےعوام کو مایوس کیا، یہ بند ہونا چاہیے۔

    پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہر دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنی، سیاسی انتقام سےکبھی ڈرےنہیں، مقابلہ کر کےسرخروہوئے.

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری ودیگر قائدین کو مقدموں سے ڈرانا ممکن نہیں، ’’ بھولے‘‘ وزیر،مشیر حکومت کو مزید مشکل میں مبتلا کر رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: حکومت سے این آر او کیوں مانگوں گا، مشرف سے بھی نہیں مانگا تھا، آصف زرداری


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں‌ آصف علی زرداری نے  اپنی ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہا کہ انھوں نے حکومت سے کوئی این آر او نہیں مانگا، انھوں نے مشرف سے بھی یہ مطالبہ نہیں کیا تھا.

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ ان سے ہے، مگر ان کے دوستوں کو گرفتار کیا جارہا ہے. اس معاملے کا تعلق اٹھارویں ترمیم سے ہے.