Tag: مولا بخش چانڈیو

  • ہم کے الیکٹرک کے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہیں، مولا بخش چانڈیو

    ہم کے الیکٹرک کے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہیں، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم کے الیکٹرک کےنہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہیں، کراچی میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہونے والے احتجاج کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

    حیسکو اور کے الیکٹرک عوام دشمنی پراترے ہوئے ہیں، کراچی میں لوگ نکلے اس کا کے الیکٹرک کے ارباب اختیارکو نوٹس لینا چاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیسکو کے انچارج وزیراعظم سے بھی دو ہاتھ آگےہیں، انہیں صرف راناثناء اللہ ہی پہچانتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم پنجاب میں سرگرم ہونا چاہتےہیں۔

    پنجاب ہماراگھر ہے، ہم پنجاب فتح کرنے نہیں گئے نہ ہی ایسی سوچ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے نوازشریف کو اچھی امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں، سندھ میں ن لیگ کہاں ہے؟

    کراچی آپریشن اور کے فور منصوبے کےفنڈز ابھی تک نہیں ملے، ہم احتجاج کرتے کرتے تھک گئے لیکن وفاق نے سندھ کو این ایف سی نہیں دیا۔

  • ایم کیوایم پرجان دینے والے آج بھاگ رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    ایم کیوایم پرجان دینے والے آج بھاگ رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ایم کیو ایم پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30سال تک جن کے پاس اختیارات تھے آج وہ ہم پرالزام لگارہے ہیں، ایم کیوایم پرجان دینے والے آج بھاگ رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہمارے ساتھ 3 مرتبہ حکومت میں رہی، وہ سیاست ضرور کریں لیکن سیاست میں سیاسی لہجہ ہوناچاہئیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پیالے میں چھوٹے صوبوں کیلئے دودھ نہیں، ان کے پیالے میں صرف مخصوص علاقوں کیلئے دودھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بجلی نہ ہونے کی صورت میں اپنا نام تبدیل کرنے کا کہا تھا جو اب تک نہیں کیا۔

    بلاول بھٹو پاکستانی عوام کی غیر معمولی قیادت ہے، بلاول بھٹو آنے والے دنوں میں پاکستان کی قیادت کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں لیکن پاکستان کےخلاف کبھی بات نہیں کی۔

  • مسلم لیگ(ن) چھوٹے صوبوں کو اہمیت نہیں دیتی‘مولابخش چانڈیو

    مسلم لیگ(ن) چھوٹے صوبوں کو اہمیت نہیں دیتی‘مولابخش چانڈیو

    کراچی :پیپلزپارٹی کےرہنما مولابخش چانڈیو کا کہناہےکہ کچھ لوگ سیہون گئے لیکن درگاہ لعل شہبازقلندر نہیں گئے۔

    تفصیلات کےمطابق مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کاکہناہےکہ چوہدری نثارکہتےہیں سانحہ سیہون صوبائی معاملہ ہے،مولابخش چانڈیوانہوں نےکہاکہ جب دہشت گردباہرسےآئےتواسےصوبائی معاملہ کیسےکہہ سکتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ مسلم لیگ نواز چھوٹے صوبوں کو اہمیت نہیں دیتی۔

    یادرہےکہ گزشتہ روزچوہدری نثار نے کہاتھا کہ سیہون شریف پر اس قدر انتظامی غفلت تھی کہ واک تھرو گیٹ نہیں تھے۔سیکیورٹی نہیں تھی،بجلی نہیں تھی۔انہوں سندھ حکومت سے سوال کیا کہ کیا سیہون شریف کی سیکیورٹی وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی؟۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم نےچیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کیااور کچھ سوال اٹھائے تاہم چیف سیکریٹری کے پاس سیکیورٹی سے متعلق کوئی جواب نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں:سانحہ سہون: محبت کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا،سراج الحق

    واضح رہےکہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاتھا کہ دہشت گردوں نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر حملہ کرکے محبت پرحملہ کیا کیونکہ یہ مزار محبت کا مرکز ہے۔

  • ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالنثار بھی کیا جائے، مولا بخش چانڈیو

    ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالنثار بھی کیا جائے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں مستقل امن و امان قائم کرنے کے لیے ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالنثار بھی ہونا چاہیے تاکہ حقیقی دہشت گردوں کو ختم کیا جاسکے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپیلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پاناما کیس جیسے مسئلے کے باوجود وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں، اگر وہ باہر نہ ہوتے تو پاناما کا فیصلہ ہوجاتا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں نے بیرون ملک  ہونے کے باوجود وزیر اعظم کو ہٹایا، محمد خان جونیجو کو جس وقت عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا وہ بیرون ملک تھے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ عدالتوں نے جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا وہی نوازشریف کے ساتھ بھی رکھا جائے تاہم وزیراعظم کی غیر موجودگی میں اُن کے خلاف فیصلہ آنا اچھی روایت نہیں، ہماری خواہش ہے کہ پاناما کے معاملے پر عدلیہ سرخرو ہو۔

    پڑھیں: ’’ آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف ‘‘

    آپریشن ردالفساد کے شروع ہونے پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دہشت گردی سے خاتمے کے لیے  مشترکہ حکمت عملی بنا کر دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی مگر وزیر داخلہ تو خود کالعدم جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اُن کےلیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

    پی پی کے رہنماء نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ردلفساد کے ساتھ ساتھ ردالنثار بھی ہونا چاہیے تاکہ ملک میں مکمل امن و امان آسکے اور وزارتیں سنھالنے والے مشکل کے وقت چھپ نہ سکیں۔

  • حکومت پنجاب کابہترحکمرانی کاپول کھل چکاہے،مولابخش  چانڈیو

    حکومت پنجاب کابہترحکمرانی کاپول کھل چکاہے،مولابخش چانڈیو

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مشیر مولابخش چانڈیو نے گوجرہ ریلوےحادثےمیں جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوےکراسنگ پرپھاٹک نہ ہونےکی وجہ سےاتنابڑاحادثہ ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مولابخش چانڈیو نے گوجرہ ریلوے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ریلوےکراسنگ پرایک سال میں80معصوم شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔

    مولابخش چانڈیو نےکہا کہ گوجرہ حادثےکی ذمہ داری وفاقی وزارت کوقبول کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بہترحکمرانی کادعویٰ جھوٹ ثابت ہوچکاہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا کہناتھاکہ پنجاب میں معصوم بچےوخواتین احتجاج کررہےہیں،ینگ ڈاکٹرز مظاہرےکررہےہیں،کسان بھی سراپااحتجاج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی زندگیاں اجیرن ہوچکی،اقلیتیں غیر محفوظ ہیں،جبکہ حکومت پنجاب کے خوشحالی کے سارے نام نہاد منصوبے ناکام ہوچکے۔

    مزید پڑھیں:ریلوے کراسنگ کی تعمیر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،خواجہ سعد رفیق

    یاد رہےکہ گزشتہ روزوفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاتھاکہ ریلوے کراسنگ کےباعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی ریلوےکراسنگ پر ریفلیکٹر لگانے کےمنصوبے پرکام کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    واضح رہےکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی تھی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • عمران خان سیاسی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    عمران خان سیاسی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    حیدر آباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بات کرکے پانامہ کیس کے حوالے سے سیاسی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تبدیلی کسی کی انگلی اٹھنے سے نہیں عوام سے آتی ہے۔ جاوید ہاشمی اہم راز تو اب اگل رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میوزیم حیدر آباد میں قمرالزماں شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی کے کسی مدبرکے کہنے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

    عمران خان کی زبان سیاسی اتحاد میں بڑی رکاوٹ ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی پہلے پی ٹی آئی میں بیٹھے ہوئے تھے،اب وہ راز اگل رہے ہیں، اس وقت سے راز چھپائے بیٹھے تھے اب بولنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    ایک صوبے کو دھاندلی کرکے الیکشن نہیں جیتنے دیں گے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ  لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی، زرداری کی سیاست بھی ختم ہوگئی۔ لیکن میں کہاتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

    5تاریخ کو حیدرآباد دلہن کی طرح سجے گا،آپ دیکھیں گے کہ 5 تاریخ کو بلاول بھٹو حیدرآباد آئیں گے،اگر وہ لانگ مارچ کا کہیں گے تو آپ ہمیں راستوں پردیکھیں گے۔

  • پیپلزپارٹی کیخلاف کارروائی حکمرانوں کو بھگتنا پڑے گی، مولا بخش چانڈیو

    پیپلزپارٹی کیخلاف کارروائی حکمرانوں کو بھگتنا پڑے گی، مولا بخش چانڈیو

    حیدر آباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اب حکومت سے مفاہمت نہیں مقابلہ ہوگا، اپنی اڑان کل بی بی کی برسی میں بتائیں گے، پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی حکومت کو بھگتنا پڑے گی، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصرشاہ نےبھی انورمجید کےخلاف کارروائی میں بھی چوہدری نثار کی جانب انگلی اٹھادی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے وزراء نے ایک بارپھر چوہدری نثار پر چڑھائی کردی۔

    مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی حکومت کو بھگتنا پڑے گی، آپ کے ظلم و ستم سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو گی۔ ایک ماہ پہلے تک حکومت پریشان تھی لیکن راحیل شریف کے جانے سے اس میں جان آ گئی ہے۔ ان ہمراہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصرشاہ بھی موجود تھے۔

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ وزراء کہتے تھے کہ فوج اور ہم ایک صفحے پر ہیں لیکن اب نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مقدمات بنائے جو انتقامی کارروائیاں کرنا چاہے کر لے لیکن اس کے نتائج اسے بھگتنا ہی پڑیں گے۔ ہم محب وطن ہیں اور ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ آپ کے ظلم و ستم سے پارٹی کی رفتار سست تو ہو سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہو سکی۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کی واپسی سے مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے، مولا بخش چانڈیو

    بینظیر بھٹو شہید ہو گئیں مگر پی پی آ ج بھی قائم ہے، اسے ختم کرنے کی سوچ لئے کئی لوگ مر کھپ گئے۔ ناصر شاہ نے کراچی میں انورمجید کے خلاف کارروائی میں بھی چوہدری نثار کی جانب انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں رینجرز کے لیےبھی سوالیہ نشان ہیں۔

    مزید پڑھیں : رینجرز کی کارروائیوں سے سیاسی انتقام کا تاثر ابھرا، مولا بخش

    ڈی جی رینجرز کو دیکھنا ہوگا کہ کوئی انہیں ناکام کرنا تو نہیں چاہتا، انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری یہ بات کہہ چکے ہیں کہ انورمجید سے ان کےقریبی تعلقات ہیں جس کا وہ انکار نہیں کرتے۔ وزیرداخلہ کےاشارے پر انورمجید کے خلاف کارروائی کی گئی۔

  • رینجرز کی کارروائیوں سے  سیاسی انتقام کا تاثر ابھرا، مولا بخش

    رینجرز کی کارروائیوں سے سیاسی انتقام کا تاثر ابھرا، مولا بخش

    کراچی: سندھ حکومت کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی کارروائی اور گرفتاریوں سے ایسا تاثر ابھرا جیسے کوئی سیاسی انتقام کی کارروائی کی جارہی ہو، رینجرز اپنے مینڈیٹ میں رہ کر کام کرے۔

    رینجرز کی جانب سے آج ہونے والی چھاپہ مار کارروائیوں اور گرفتاریوں پر بیان دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کا اعتماد میں نہیں لیا،کارروائی کے لیے جس دن کا انتخاب کیا گیا اس سے تاثر ملتا ہے کہ کارروائی سیاسی انتقام ہے، زرداری کی آمد سے مخالفین کی آںکھیں کھل گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے سندھ نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سندھ وہ واحد صوبہ ہے جو نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل کررہا ہے۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا یہ بیان رینجرز کی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی میں رینجرز نے  کارروائی کرتے ہوئے اہم سیاسی شخصیت  کے دوست کی کمپنی کے دو دفاتر پر چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے 5 افراد اور ڈیفنس میں  اہم سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کے گھر سے  ایک شخص کو گرفتار کیا۔

    رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحے اور شرپسند عناصر کی مالی معاونت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور کمپنی کے دفاتر سے 17 کلاشنکوف،4 پستول اور 3 ہزار سے زائد گولیاں اور نو بال بم برآمد کیے گئے۔

  • چند وفاقی وزراءاشتعال انگیز بیان بازی کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    چند وفاقی وزراءاشتعال انگیز بیان بازی کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے وفاقی حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھ دیئے ہیں حکومت مطالبات مانے یا پھر عوامی احتجاج کے لیے تیار ہے۔

    مولا بخش چانڈیو میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چند وفاقی وزراء سندھ حکومت پر کیچڑ اچھال کر ہمیں طیش دلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ نا مناسب رویہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھ دیئے ہیں اگر 27 دسمبر تک یہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں دھما دم مست قلندر ہوگا۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی احتجاجی مہم تحریک انصاف کی طرح دبے پاؤں واپس نہیں ہو گی بلکہ اپنے مطالبات منوانے کے بعد ہی احتجاجی مہم کو ختم کریں گے یہ عوامی‌‌سیلاب‌موجودہ‌حکومت کو بہا لے جائے گا اس لیے بہتر ہے کہ حکومت ہمارے چار مطالبات مان لے۔

    خالصتاکے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر ستائیس دسمبر تل بلاول بھٹو کے مطالبات نہ مانے تو سکون کے دن ختم ہوجائیں گے۔کچھ حکومتی وزراءطیش دلارہےتحریک سے متعلق جوکہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

  • اگر احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیر علی

    اگر احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیر علی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پیپلز پارٹی پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتساب ہو ا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتساب ہوگا تو زرداری کا بھی ہوگا اور بلاول کو اپنے انکل، پھپھیوں کا جواب بھی دینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا نام بھی پاناما لیکس میں شامل ہے، ان کا بینی فشری کون ہے۔ بلاول بتائیں کہ چھینی گئی شوگر مل کا ذریعہ کیا تھا۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا، وہ سیاسی یتیم ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب عابد شیر علی کے بیان پر وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔ ایسی زبان کو نہ روکا گیا تو حالات کے ذمے دار وزیر اعظم ہوں گے۔