Tag: مولا بخش چانڈیو

  • حکومت قبلہ درست کرے ورنہ تحریک چلائیں گے، قمر زمان کائرہ

    حکومت قبلہ درست کرے ورنہ تحریک چلائیں گے، قمر زمان کائرہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ بھرپور تحریک چلائیں گے۔

    پیپلز پارٹی اتفاق رائے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گی, وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر وفاق کو خبردار کردیا۔ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن متحد ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو بھرپور تحریک چلائی جائے گی، پی پی رہنما نے کہا کہ پانامہ معاملے پر اپوزیشن متحد ہے دیگر معاملات میں بھی کوشش ہوگی سب ساتھ رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ پورے ملک پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہے، خاص کر سندھ کے عوام کے ساتھ بہت ظلم کیاجارہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔

    قمر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاپنگ چھوڑیں اور جلد وطن واپس آئیں، اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی پی کو کمزورسمجھ رہے ہیں انہیں جلد جواب ملے گا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسلم لیگ کے خلاف فیصلے مشکل سے آتے ہیں مگر ہمیں امید ہے فیصلہ آئے گا۔

     

  • وفاق سے خیر کی توقع نہیں،مولابخش چانڈیو

    وفاق سے خیر کی توقع نہیں،مولابخش چانڈیو

    حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما و مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پر تحفظات ہیں ان سے نیکی کی کوئی توقع نہیں، اویس شاہ کا واقعہ عدالتوں پر دبائو ڈالنے کی کوشش ہے، وسیم اختر مئیر بنے نہیں اور فنڈز کی فکر لگ گئی۔

    حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کسی بھی موقع پر سندھ کو کم تر نہیں سمجھا، چوہدری نثار سے کوئی اختلاف نہیں جب وہ وزیر داخلہ بن کر بات کرتے ہیں تو ہماری بات سمجھتے ہیں تاہم جب وہ پارٹی رہنما بن کر بولتے ہیں تو جواب دینا پڑتا ہے، لیکن وفاقی حکومت سے خیر کی توقع نہیں۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ وسیم اختر میئر منتخب نہیں ہوئے لیکن انہیں فنڈز کی فکر لگ گئی، وہ مئیر منتخب ہوجائیں تو انہیں فنڈز بھی دے دیں گے لیکن یہ بات طے شدہ ہے کہ وہ مشرف کا نظام بھول جائیں۔

    امجد صابری کے معاملے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امجد صابری کے قاتل چھپ نہیں سکتے انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • پاک بھارت تعلقات پر بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، چوہدری نثار

    پاک بھارت تعلقات پر بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: بھارتی وزیرِخارجہ سشماسوراج کے گذشتہ روز کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے۔

    وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیرِخارجہ اگر پاک بھارت تعلقات کے بارے میں اتنی ہی سنجیدہ اور پر عزم ہیں تو پھر انہیں پہیلیوں میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور نہ اس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنی چاہیے تھی۔ انہیں کھل کر یہ وضاحت کرنی چاہیے تھی کہ ان کے نزدیک وہ کون سی طاقتیں ہیں جو پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی نہیں چاہتیں۔

    وزیرِداخلہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ آر ایس ایس، ابھی ناو بھارت، شیو سینا جیسی ہندو انتہاء پسند تنظیمیں اور انکے ہندوستان کی حکومت سے تعلقات اور اثر و رسوخ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کی حکومت تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس نے مذاکرات کے دروازے اتنے عرصے سے بند کئے ہوئے ہیں؟۔

    وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کے حوالے سے بھارتی حکومت کا تعلق ہے اسکی پاکستان دوستی کی پالیسی تو مودی صاحب کی اس تقریر کے ایک ایک لفظ سے عیاں ہو گئی تھی جو انہوں نے امریکی کانگریس میں کی تھی۔

    وزیرِداخلہ نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے کسی بھی ملک یا کسی سربراہ حکومت سے تعلقات پاکستان کے مفادات سے منسلک ہیں، بھارتی وزیرِخارجہ کی جانب سے انہیں ذاتی رنگ دینا کسی طور مناسب نہیں۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو جاری ہونے کے معاملے پر سندھ حکومت کوخط لکھ دیا ہے، معاملے کی تحقیقات کرناسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم وفاق اس معاملے میں مکمل تعاون کرنے کیلئے تیارہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چوہدری نثارکی نااہلی کا ثبوت ہے، مولا بخش چانڈیو

    ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چوہدری نثارکی نااہلی کا ثبوت ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ڈاکٹرعاصم کی وڈیولیکس ہونے کاذمہ دارچوہدری نثار ٹھہرا دیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمااور مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں،چوہدری نثار ڈاکٹرعاصم کے بیانات منظرعام پرلانے کی دھمکیاں دےچکے۔ ڈاکٹرعاصم کے بیانات کوسیاست کے لئےاستعمال کیاجارہاہے۔

    مشیراطلاعات سندھ نے کہا ڈاکٹر عاصم کابیان منظرعام پرآناچوہدری نثارکی نااہلی کاثبوت ہے، چوہدری نثاراپنی نااہلی کی تحقیقات کراناچاہتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کابیان کیس پراثراندازہوسکتاہےذمہ دارچوہدری نثارہیں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل جاری ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم نے سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کیخلاف سنگین الزامات لگائے تھے، اہم بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو پوری نہیں ہے، اس ویڈیو کا صرف وہ حصہ سامنے آیا ہے جس میں ڈاکٹر عاصم اویس مظفر ٹپی کیخلاف بات کررہے ہیں۔

    کرپشن کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا تھا کہ آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفرٹپی دواﺅں کی خریداری میں کرپشن کرتے تھے اور انہوں نے ہر قسم کی کرپشن میں ہاتھ ڈالا۔

    اویس مظفر وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بنے ہوئے تھے، شکایت لگانے پر ٹپی نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ٹیکا لگاﺅں گا کہ یاد رکھو گے۔


    Dr. Asim speaks against Muzaffar Tappi by arynews

  • لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما کسی کو چھوڑے گا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مضبوط امیدوار عبدالحکیم بلون نے قومی اسمبلی سے استعفی دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    پہلے مرحلے میں حکیم بلوچ کے بیٹے بابر حکیم نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم نواز شریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراء نواز شریف کو تنہا کررہے ہیں، نواز حکومت اپوزیشن کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرسکتی۔

    مشیراطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم اچھے انسان ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف گردن اٹھاکر چلیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی کو نہیں بخشے گا۔

     

  • را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ را کا ایجنٹ پکڑے جانے پر ان لوگوں کو تبصرہ کرنا چاہئے جو بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں، جو بھارت سے کاروبارکرتے ہیں اورساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، حیدر آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے ایشو کو چھیڑ کر مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے پہلے ہی 3 اسمبلیاں مسترد کر چکی ہیں۔

    وفاقی حکومت میں مخصوص ذہنیت کے وزراء ہیں، اس ایشو کو اٹھا کر میاں صاحب کو کمزور کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دیکھیں کون لوگ انہیں کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ میں میاں صاحب کے کمزور ہونے پر پریشان نہیں، نہ ہی ان کی بربادی پر خوش ہونے والا ہوں۔

     

  • نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں، مولا بخش چانڈیو

    نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں، مولا بخش چانڈیو

    ٹنڈوالہیار: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستارنے صفائی مہم کے دوران دھمکیاں دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیاں صرف سندھ تک کیوں محدود ہیں پنجاب کیا دودھ کا دھلا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یارمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو ایم کیوایم پر گرجتے برستے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا آفاق احمد اورعامرخان کی وفادارایاں پیپلز پارٹی نے تبدیل کرائیں تھیں؟ ہم کسی کی وفاداری تبدیل نہیں کرا رہے، ایم کیوایم پیپلزپارٹی پراعتراضات کے بجائے اپنے معاملات دیکھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفاروق ستارنے صفائی مہم میں دھمکیاں دیں، ایم کیو ایم اپنے قیدی کارکنان پر تشدد کی باتیں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کررہی ہے۔

    نیب پر تیربرساتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کارروائیاں کی جائیں تو وفاق کی چیخیں نکل جاتی ہیں، نیب سندھ میں کارروائی کرے تو سب ٹھیک ہے کا راگ الاپا جاتا ہے اورپنجاب میں جائے تو پھر اعتراضات شروع ہوجاتے ہیں۔

    پنجاب کے حکمران نیب کے اختیارات سے کیوں ڈر رہے ہیں، پنجاب میں نیب کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس کی دم پر کس کا پاؤں ہے۔

    رینجرزکی جانب سے الگ تھانوں کے قیام کے مطالبے کو انہوں جمہوری اور آئینی راستوں کو بند کے کرنے مترادف قرار دیا۔

     

  • عزیربلوچ کی کہانی کل تک سامنے آجائے گی، مولا بخش چانڈیو

    عزیربلوچ کی کہانی کل تک سامنے آجائے گی، مولا بخش چانڈیو

    سکھر: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عزیربلوچ پیپلزپارٹی میں شامل تھا، بعد میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ لوگ پارٹیاں بدل لیتےہیں۔عزیربلوچ نے بھی راستہ بدل لیا.

    انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ کی گرفتاری سے کوئی کہانی بنائی جارہی ہے توکل تک سامنے آجائےگی۔ امیدہےجیسی غلطیاں ماضی میں کی گئیں آئندہ نہیں کی جائیں گی.

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں صرف تنقید کرنے اور کیڑے نہیں نکالنے کی بجائے اچھے کاموں کی تعریف کرنی چاہئیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک خالص سیاسی جماعت ہے جو عوام سے کبھی غداری نہیں کر سکتی۔

  • ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، مولا بخش چانڈیو

    ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، مولا بخش چانڈیو

    حیدر آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر لوگ اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر استعفے دے رہے ہیں تاکہ بلاول اپنی مرضی سے تنظیم سازی کرسکے۔

    حیدرآباد میں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جن رہنمائوں نے استعفے دئیے ہیں انہیں پارٹی سے شکایت تھی لیکن انہیں پارٹی چھوڑ کر بے وفائی نہیں کرنی چاہئے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت ایم کیوایم کو تنگ نہ کیا جائے اور نہ ہی اسے ختم کرنے کی کوشش کی جائے، کوئی بھی جماعت بحیثیت دہشت گرد پارٹی نہیں ہے۔

    کراچی میں آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم نے ہی کیا تھا جس کے بعد ہم نے بھی اس کی حمایت کی تھی، ہمیں بھی آپریشن سے شکایات ہیں،لیکن توقع ہے کہ آپریشن کے نتائج اچھے نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی گرفتاریوں میں پیپلز پارٹی کا کوئی عہدیدار یا کارکن شامل نہیں ہیں، افسران کی بات ہورہی ہے، ہم سیاسی وجمہوری کارکن ہیں، کرپشن کی حمایت نہیں کرسکتے۔

    احتساب کی مخالفت نہیںکرتے لیکن احتساب کی آڑ میں انتقام نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر نہیں ہونا چاہئے کہ کاروائی کسی ایک جماعت کے خلاف ہورہی ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے بھی خطاب کیا۔