Tag: مومل خالد

  • مومل خالد نے انڈین گانے  کے پرخچے اڑا دیئے، ویڈیو وائرل

    مومل خالد نے انڈین گانے کے پرخچے اڑا دیئے، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومل خالد نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی گانا ”اس پیار سے میری طرف نہ دیکھو، پیار ہوجائے گا“ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مومل خالد نے جس اسٹائل میں گانا گایا ہے، ان کے عجیب اسٹائل کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند بھی کیا جارہا ہے، جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی مومل خالد نے راکھی ساونت کی نقل اتارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوف پذیرائی ملی تھی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومل خالد نے ویڈیو شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں کتنا سدھر گئی ہوں۔‘

    ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے مومل کہتی ہیں کہ ’جھاڑو موٹا ہے میرا ہاتھ چھوٹا ہے، مجھے چکر آرہا ہے، میں نے جھاڑو مارا، میں نے بستر کیا، میں نے اگلے سات جنموں کا کام کرلیا ہے بگ باس۔‘

    وہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں اتنا سدھر گئی ہوں مجھے خود کو خود پر یقین نہیں ہورہا۔‘

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر عثمان پٹیل، بیٹے محمد صالح کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • شادی کی پوری تیاریاں ہو گئیں؟ مومل خالد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    شادی کی پوری تیاریاں ہو گئیں؟ مومل خالد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد کی دلچسپ و مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل خالد نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مومل خالد نے کیپشن میں لکھا کہ ہاں بھائی، ’لپ سنکنگ ویڈیو کی شروعات میں کسی نے پوچھا’سننے میں ایا ہے تیری شادی فکسڈ ہوگئی پر شادی کی ساری تیاریاں ہوگئیں ہونگی‘؟۔

    مومل کہتی ہیں کہ ’ ہاں بھئی دونوں سم نکال کے نالے میں پھینک دیا، فون میں بھی فارمیٹ مار دیا، فیس بُک بھی بند کردیا ہے، بس تو اپنا منہ بند رکھنا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

    انہوں نے چند دن قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    مومل خالد کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ وہ چند افراد کو فالو کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ مومل خالد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جانے کیوں، گڑیا رانی نمایاں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

     اس سے قبل انہوں نے مشرقی لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  • ماڈل اور ڈرامہ  اداکارہ مومل خالد کار حادثہ میں شدید زخمی

    ماڈل اور ڈرامہ اداکارہ مومل خالد کار حادثہ میں شدید زخمی

    کراچی :ماڈل اور ڈرامہ  اداکارہ مومل خالد ایک کار حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی جبکہ انکا منگیتر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مومل خالد اپنے منگیتر کے ہمراہ گاڑی میں جارہی تھی کہ انکی گاڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی، حادثہ میں مومل خالد کے منگیتر شاہ زیب مگسی موقع پر ہی انتقال کر گئے جبکہ مومل خالد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، اس وقت وہ آئی سی یو میں ہے۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق مومل خالد کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کا ایک طرف کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اور ماڈل مومل خالد بہت سے ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مومل خالد ایک ٹیکسٹائل ڈیزائننر ہے انھوں نے ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں تعلیم حاصل کی ہے۔
    مومل خالد نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری سے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے کامیابی کی سیڑھی چڑھنے لگی، مومل خالد کو  آئندہ سیریل "عاشق حسین میں دیکھا جائے گا، جس میں اداکارہ صائمہ اور اداکار فیصل قریشی  بھی انکے ساتھ شامل ہیں۔