Tag: مومنہ اقبال

  • مومنہ اقبال کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    مومنہ اقبال کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لتا منگیشکر کے گانے پر لپسنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سر پر بندیا لگائے اور گلے میں بھاری نکلیس پہنے بھارتی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے ‘ان سے ملی نظر’ پر گنگناتے ہوئے ایکٹنگ کررہی ہیں۔

    چند ہی گھنٹوں میں اداکارہ کی ویڈیو کو 40 ہزار سے زیادہ لوگ پسندیدگی کی سند دے چکے ہیں جبکہ مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ مومنہ اقبال نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے ہاتھ کی چائے کوئی نہیں پی سکتا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انھیں چائے پینا بہت پسند ہے لیکن کوئی ان کے ہاتھ کی چائے پی نہیں سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ جب سے کام کے سلسلے میں کراچی آئی ہوں ہر وقت چائے پینے کی عادت ہی ہوگئی ہے، جب کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو چائے چاہیے ہوتی ہے لیکن اگر چائے بنانی پڑ جائے کوئی اسے پی نہیں سکتا ہے۔

    مومنہ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں جتنی بھی اچھی چائے بنانے کی کوشش کرتی ہوں مجھ سے بہت بری بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں سوہائے علی ابڑو، علی رضا، فیروز قادری، اسما عباس، لیلیٰ واسطی ودیگر شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/momina-iqbal-instagram-followers/

  • دستک: ایک غلط فیصلہ زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتا ہے!

    دستک: ایک غلط فیصلہ زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتا ہے!

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’دستک‘ کی پہلی قسط 24 جنوری بروز جمعہ کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا (معیز حسن)، اداکارہ سوہائے علی ابڑو (کرن)، فیروز قادری (سیف)، مومنہ اقبال، شبیر جان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    دستک کے سکس سگما پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مرینہ خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی منفرد کہانی ثروت نذیر نے لکھی ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بڑوں کا ایک غلط فیصلہ بچوں کے لیے زندگی بھر کا پچھتاوا بن جاتا ہے۔

    سوہائے علی ابڑو کی شادی فیروز قادری سے کردی جاتی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے لیکن فیروز بہت ہی لاپرواہ ہیں اور ان کا شادی شدہ ہونے کے باوجود مومنہ اقبال سے افیئر چل رہا ہے۔

    دوسری جانب یونیورسٹی کے کلاس فیلو علی رضا، سوہائے علی ابڑو سے محبت کرتے ہیں اور سوہائے کی جانب سے شادی کا کارڈ دینے کے بعد نم آنکھوں کے ساتھ ان کی شادی میں پہنچ جاتے ہیں۔

    دستک کے ٹیزر اور پرومو کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مداح اس کی پہلی قسط دیکھنے کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

  • مومنہ اقبال کو مشہور ہونے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں؟

    مومنہ اقبال کو مشہور ہونے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے بتایا ہے کہ انہیں مشہور ہونے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں۔

    اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ مشہور ہونے کے بعد آپ کو کوئی مشکلات پیش آتی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات آپ مختلف موڈ میں ہوتے ہیں اور ایک دم ہجوم آجاتا ہے اور ان جگہوں پر جہاں پر آپ کو سیلبرٹی کو اسپیس دینا چاہیے، جیسا کہ فیملی ٹائم ہو وہاں پر بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔

    ایک مداح نے پوچھا کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں آپ بہت روئی ہیں اور سوشل میڈیا پر آپ اسی طرح کی تصاویر اپ لوڈ کرتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟

    مومنہ اقبال نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی، آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں اپنی اور صرف کردار سے متعلق ہی تصاویر شیئر کرتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مومنہ اقبال نے قصّہ بیان کیا کہ جب انڈسٹری میں بالکل نئی تھی تو ایک پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملا جس کی کاسٹ میں بڑی اور نامور شخصیات تھیں، گھبرائی ہوئی تھی کہ ان کے ساتھ کیسے کام کروں گی۔

    مومنہ اقبال سینئر اداکارہ کے ناروا سلوک پر بول پڑیں

    اداکارہ کہتی ہیں کہ ایک دن سیٹ پر ایسا ہوا کہ میں روم میں میک اپ کروا تھی کہ اس دوران وہ سینئر اداکارہ آئیں تو میں احتراماً کھڑی ہوگئی، جب میں اُن سے ملنے کیلیے آگے بڑھی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ سے پوچھا کہ ’کون ہے یہ؟‘ اور مجھے نطر انداز کر کے برابر والی نشست پر بیٹھ گئیں۔

    ’میں نے پھر بھی اُن کو سلام کیا اور اپنی نشست پر بیٹھ گئی۔ میں نے آرٹسٹ سے کہا کہ میرے بال بنا دو تو اس نے کہا کہ پہلے سینئر اداکارہ کو تیار کرنا ہے لہٰذا آپ یہاں سے اُٹھ جائیں لیکن میں نے صاف انکار کر دیا اور میک اپ کروا کر اٹھی۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ والدین کی تربیت ہے کہ میں نے سینئر اداکارہ کو سلام کیا اور احتراماً اُن کیلیے کھڑی ہوئی، میرا ماننا ہے ہمیں سینئر فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے اور میں کرتی بھی ہوں، میں سیٹ پر اکثر غصہ ہو جاتی ہوں اور چیخنے چلانے لگتی ہوں مگر جب سینئر سامنے بیٹھے ہوں تو منہ بند رکھتی ہوں۔

  • لڑکیوں کو ڈراموں میں کام ملنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ مومنہ اقبال نے بتادیا

    لڑکیوں کو ڈراموں میں کام ملنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ مومنہ اقبال نے بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں میں مرکزی کردار کے لئے نئے نئے مطالبات کیے جاتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آج کل انسٹاگرام فالوورز کا زیادہ ہونا بھی ڈراموں میں مرکزی کردار ملنے کی ایک وجہ ہے، اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے شوٹنگ سیٹس پر ایسی باتیں نہیں ہوا کرتی تھیں لیکن اب ہونے لگی ہیں کہ جس کے انسٹا فالوورز زیادہ ہوں گے، انہیں اسی مناسبت سے کام دیا جائے گا۔

    مومنہ نے کہا کہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ فلاں ماڈل کے اتنے زیادہ فالوورز ہیں تو انہیں فلاں کام دے دیں اور فلاں کے کم ہیں تو انہیں یہ کام دے دیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ دیکھا جاتا ہے کہ کس کے کتنے انسٹاگرام فالوورز ہیں، وہ لوگوں میں کتنا مقبول ہے یا اسے کتنے لوگ جانتے ہیں۔

    مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ جب تک اداکاراﺅں کو کام نہیں ملے گا جب تک وہ سکرین پر نہیں آئیں گی تو لوگ انہیں کیسے جانیں گے؟

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فلم ساز سید نور نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو فلم میں اس لئے کاسٹ کیا تھا کیوں کہ ان کے ٹک ٹاک پر فالوورز زیادہ تھے لیکن بدقسمتی سے ان کی زیادہ فین فالوئنگ نے بھی فلم کو کامیاب نہیں کروایا۔

  • پاکستانی کرکٹرز میسیجز بھیجتے ہیں: مومنہ اقبال کا دعویٰ

    پاکستانی کرکٹرز میسیجز بھیجتے ہیں: مومنہ اقبال کا دعویٰ

    پاکستان کی معروف اداکارہ اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں مومنہ اقبال نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے متعدد دلچسپ سوالوں کا جواب دیا، میزبان نے سوال پوچھا کہ آج کل خبریں گردش کررہی ہیں کہ کرکٹرز اداکاروں کو پیغامات بھیج رہے ہیں، کیا آپ کو بھی کوئی میسج آیا ہے؟

    ضروری نہیں میسجز کرنے والا کرکٹر غیرشادی شدہ ہو، نوال سعید

    جس پر اداکارہ نے تسلیم کیا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسج بھیجتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا میں رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔

    اداکارہ نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے مجھے میسج آتے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، اور مجھ سے عمر میں بڑے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ’ ہائے، کیسی ہیں آپ‘۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نوال سعید نے بھی کہا تھا کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

  • سوشل میڈیا کی دنیا کافی حد تک۔۔۔۔۔۔مومنہ اقبال نے کیا کہا؟

    سوشل میڈیا کی دنیا کافی حد تک۔۔۔۔۔۔مومنہ اقبال نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کو کافی حد تک جعلی قرار دے دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں ’فلک‘ کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ آپ جو کچھ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں حقیقت میں ویسا نہیں ہوتا اس لیے جو نظر آرہا ہے اس پر تصدیق کے بغیر یقین نہیں کیا کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال نے کہا کہ میں اکثر لوگوں کو صبح سویرے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے دیکھتی ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ یہ لوگ اتنے باصلاحیت کیسے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے چھٹی کے دن صبح اُٹھا نہیں جاتا، اس لیے بعض اوقات میں بھی ایک ہفتہ پرانی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ موجودہ تصاویر ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال نے مزید کہا ‘سوشل میڈیا وہ قطعاً نہیں ہے جو ہم سمجھتے ہیں، یہ ابھی کا سچ بالکل نہیں ہے، جو لوگ ہمیں اپنے گھروں میں بیٹھ کر دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ اسے منفی طور پر بھی لیتے ہیں، لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ان کی زندگی کتنے مزے میں ہے’۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ زندگی کو انجوائے بھی کررہے ہوتے ہیں لیکن جو چیز ہم سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہوتے ہیں ویسا کچھ نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید شامل تھے۔

  • مومنہ نے اپنی پسندیدہ بھارتی شخصیت کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا

    مومنہ نے اپنی پسندیدہ بھارتی شخصیت کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو بھارت میں ایک پنجابی گلوکار بہت زیادہ پسند ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کے پنجابی موسیقار بی پراک ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں ان کے گانے ہمیشہ انہیں رلادیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال نے کہا کہ ’ بھارت میں واحد پسندیدہ شخص بی پراک ہے، اگر میں اداس نہیں بھی ہوتی تو میں صرف ان کا گانا سن کر رونا شروع کر دیتی ہوں‘۔

    بھارتی گلوکار بی پراک کے کنسرٹ میں خوفناک حادثہ

    جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آج کل کونسا گانا سن رہی ہیں تو مومنہ اقبال نے کہا رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ٹاپ گانا ’ساری دنیا جلا دیں گے‘ نے انہیں جذباتی کر دیا۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، سلمان سعید، مشال خان، عتیقہ اوڈھو دیگر شامل ہیں۔

    احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

  • ویڈیو: شو کے دوران ایسا کیا ہوا کہ مومنہ بے اختیار رو پڑیں ۔۔؟

    ویڈیو: شو کے دوران ایسا کیا ہوا کہ مومنہ بے اختیار رو پڑیں ۔۔؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک شو کے دوران بے اختیار رو پڑیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارہ مومنہ اقبال نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہیں۔

    اس دوران مومنہ اقبال حساس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور خدا نخواستہ آپ کی طلاق یا علیحدگی ہوجاتی ہے تو بعد اس میں اس پر انگلی نہ اُٹھائیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    مومنہ اقبال نے کہا کہ ہم لوگوں کے پاس ٹائپنگ کرنے کے لئے بہت وقت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کریں۔

    مومنہ اقبال اس گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں، اداکارہ کی جانب سے کی گئی گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کیں تھیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    ایک تصویر میں مومنہ موبائل فون تھامے ہوئے ہیں۔

    مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ادھیرے سے بچیں اور آپ روشنی بن جائیں گے۔‘

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

  • مومنہ اقبال کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مومنہ اقبال کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ایک خوبصورت سفید فراک میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ دلکش نظر آرہی ہیں۔

    مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل ہیں۔

    احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے، ڈرامہ پیر سے جمعہ رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • ”کھو گئے ہم کہاں“۔۔۔ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    ”کھو گئے ہم کہاں“۔۔۔ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں غروب آفتاب کے وقت ساحل سمندر پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    مومنہ اقبال نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”کھو گئے ہم کہاں“۔۔۔شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ مختلف پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا یا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

    احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔