Tag: مومنہ اقبال

  • مومنہ اقبال کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مومنہ اقبال کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں سمندر کنارے بیچ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ آگر آپ نیک نیت کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو قدرت ہمیشہ آپ کا خیال رکھے گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل ہیں۔

    احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے، ڈرامہ پیر سے جمعہ رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • ’یہ میری بیٹی ہے اس پر میرا حق ہے‘

    ’یہ میری بیٹی ہے اس پر میرا حق ہے‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں کبیر نے فلک سے ننھی بیٹی کو لے لیا۔

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید (حمزہ)، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

    احسان فراموش کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بہن دوسری بہن کو دھوکا دیتی ہے اور اس کے منگیتر سے شادی کرلیتی ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فلک سابق شوہر کبیر کے گھر پہنچتی ہیں اور بہن نوال سے کہتی ہیں کہ ’اپنی بیٹی کو لینے آئی ہوں۔‘ نوال کہتی ہیں کہ کیا مطلب تمہارے پاس رہے گی، تم اسے نہیں لے کر جاسکتیں۔‘

    فلک کہتی ہیں کہ ’اس حادثے کے بعد بھی آپ لو لگتا ہے کہ آپ اسے اپنے پاس رکھ سکتی ہیں یہ جواز آپ کھو چکی ہیں۔‘

    نوال، کبیر کو آواز دیتی ہیں کہ ’وہ آکر بیٹی کو فلک سے لے لیتے ہیں۔‘ یہ دیکھ کر فلک کہتی ہیں کہ ’یہ میری بیٹی ہے اس پر میرا حق ہے تم دونوں کا اس پر کوئی حق نہیں ہے۔‘

    کبیر کہتے ہیں کہ ’کس حق کی بات کررہی ہو، تم اپنی مرضی سے اپنے سارے حقوق سے دستبردار ہوگئی ہو، تمہارے ساتھ کسی نے زبردستی نہیں کی تھی۔‘

    فلک کہتی ہیں کہ ’غلطی ہوگئی تھی اب اسی کو سدھار رہی ہوں، اپنی بچی کو اپنے ساتھ لے کر جاؤں گی اور جو سب تم نے کیا ہے اس حادثے کے بعد تم لوگ الحام کو نہیں رکھ سکتے ہو، اس سے صاف ظاہر ہے کہ تم لوگ اس کا خیال نہیں رکھ سکتے، اسی لیے اپنی بچی کو ساتھ لے کر جارہی ہوں اس کا خیال میں خود رکھوں گی۔‘

    کبیر سابق اہلیہ کو روکتے ہوئے کہتے ہیں ’جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں کردیتی تم اسے اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتیں۔‘

    فلک کہتی ہیں کہ ’ٹھیک ہے پھر عدالت میں ہی ملاقات ہوگی لیکن ایک بات تم بھی سمجھ لو، عدالت بھی میرے حق میں فیصلہ کرے گی، وہ کبھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی کہ ایک بچی کو اس کی ماں سے جدا کرکے ایک سوتیلی ماں کے حوالے کردے وہ بھی اس کے جو اس کی حفاظت ہی نہ کرسکے۔‘

    کبیر کہتے ہیں کہ ’جو کہنا تھا کہہ دیا اب چپ چاپ یہاں سے چلی جاؤ اور دوبارہ واپس نہیں آنا۔‘

    احسان فراموش میں فلک اور حمزہ کا انجام کیا ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آخری قسط پیر کی رات 9 بجے دیکھیں۔

  • ’جنہیں آپ کا راز نہیں پتہ وہ نقصان نہیں پہنچا سکتے‘

    ’جنہیں آپ کا راز نہیں پتہ وہ نقصان نہیں پہنچا سکتے‘

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، مداحوں کی جانب سے مومنہ اقبال کی نئی تصاویر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

    فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ”رازداری ایک طاقت ہے، جو لوگ آپ کا راز نہیں جانتے، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے“۔

    مومنہ اقبال کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو ان کے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ Here comes the Sun اور سورج کی ایموجی بھی بنائی۔

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔

  • مومنہ اقبال نے کیریئر کی پہلی شوٹنگ کا دل چسپ احوال سنا دیا

    مومنہ اقبال نے کیریئر کی پہلی شوٹنگ کا دل چسپ احوال سنا دیا

    شوبز اسٹار مومنہ اقبال نے کیمرے کا سامنا کرنے کے اپنے پہلے تجربے کو یاد کیا جب وہ اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سب بھول گئی تھیں۔

    اے آر وائی زندگی کے ٹاک شو، ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اداکارہ مومنہ اقبال نے میزبان کو اپنے شوٹنگ کے پہلے دن کے حوالے سے بتایا۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے پہلے ٹیک کے لئے بہت پر جوش تھیں اور انہوں نے میک اپ وغیرہ بھی کیا ہوا تھا، لیکن جیسے ہی سامنے کیمرہ آیا، وہ سب بھول گئیں اور ایک لفظ بھی نہ بول سکیں۔.

    اداکارہ نے اس نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا چہراسرخ ہوگیا تھا اور میں اپنی ایک لائن بھی نہیں کہہ پائی تھی“ تو انہوں نے مجھے کہا ‘جا کر اپنا چہرہ دھوئیں، پھر میں نے جا کر اپنا چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھویا اور تھوڑا سا آرام کیا۔

    مومنہ اقبال نے انکشاف کیا کہ وہ اس کے بعد بھی سین مکمل نہیں کر پا رہی تھیں، لیکن نادیہ افگن نے صورت حال کو سنبھالا دیا۔

    کام کے محاذ پر، مومنہ اقبال اس وقت ‘احسان فراموش’ میں فلک کا کردار نبھا رہی ہیں، جہاں وہ بہترین اداکاری کے باعث تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

    سید فیصل بخاری کی ہدایت کاری میں، طاہر نذیر کی تحریر، پیر تا جمعہ رات 9 بجے، صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوتی ہے۔

  • مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اسمارٹ فون تھامے خصوصی پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مومنہ اقبال نے چند گھٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    مومنہ نے گزشتہ دنوں بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل تھے۔

    سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔

  • مومنہ اقبال کو گزشتہ سال کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟

    مومنہ اقبال کو گزشتہ سال کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے بتایا ہے کہ انہیں گزشتہ سال کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ کرواتے اور کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مومنہ اقبال کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا گانا ’بندیا رے‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے گزشتہ سال بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن کچھ زبردست لوگ ملنے پر خوشی ہوئی جو میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

    مومنہ اقبال نے لکھا کہ ’آپ جانتے ہیں وہ کون ہیں؟ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ، میں آپ سب کی بے حد مشکور ہوں۔‘

    اداکارہ نے پوسٹ میں دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنی پوری دنیا قرار دیا۔

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل تھے۔

    سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔

  • مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر واپس آتے ہی چھا گئیں

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر واپس آتے ہی چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھ ہفتوں بعد واپس آئیں اور آتے ہی چھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں زرد رنگ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ You’re my YELLOW۔

    اداکارہ نے کیپشن میں اپنے لباس کی رنگ کی مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور اداکارہ اپنے پراجیکٹ سمیت مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    مومنہ اقبال نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل تھے۔

    سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔