Tag: مومن آباد

  • کراچی میں بیوٹی پارلر کی مالکن کا لرزہ خیز قتل

    کراچی میں بیوٹی پارلر کی مالکن کا لرزہ خیز قتل

    کراچی میں بیوٹی پارلر مالکن کو اس کے دوسرے شوہر نے لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا، شاہ ویر نے بیوی کے گھر خود کال کرکے بتایا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد کے بیوٹی پارلر کی مالکن کو ملزم نے بےدردی سے قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ورثا کے مطابق شاہ ویر نے گھرپر کال کرکے خود قتل کا بتایا، ملزم شاہ ویرمقتولہ کا دوسرا شوہر ہے۔

    بیوٹی پارلر میں کام کرنیوالی بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا افسوسناک واقعہ

    پولیس نے کہا کہ ملزم شاہ ویر چند روز قبل ترکی سے پاکستان آیا تھا، شاہ ویر سے صائمہ نامی خاتون کی شادی 6 روز قبل ہوئی تھی۔

    لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، بیوٹی پارلر مالکن کے قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/renowned-singer-attacks-lesco-team-after-getting-caught-for-stealing-electricity/

  • خودکشی یا قتل !  پیپلز پارٹی کے عہدیدار کی گھر سے لاش برآمد

    خودکشی یا قتل ! پیپلز پارٹی کے عہدیدار کی گھر سے لاش برآمد

    کراچی : پیپلز پارٹی کے عہدیدار کی گھر سے لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات معاملہ خودکشی کا لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں پیپلز پارٹی کے عہدیدار کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ، پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق علی شیر  نے خودکشی کی، کرائم سین سے پستول اور خول بھی برآمد ہوا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مالی تنازعات کے باعث میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا، جھگڑے کے بعد علی شیر کمرے میں گیااور گولی کی آواز آئی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ گھر کے اندر بھابھی نے اس کا اسلحہ اٹھایا اور چھپا دیا کیونکہ گھر والوں کو ڈر تھا کہ ان پر کوئی کیس نہ بن جائے۔

  • طبی فضلہ فروخت کرنے والے شخص کے قتل کی سنسنی خیز واردات کا معمہ حل

    طبی فضلہ فروخت کرنے والے شخص کے قتل کی سنسنی خیز واردات کا معمہ حل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10، الصدف کالونی میں دو ہفتے قبل طبی فضلہ فروخت کرنے والے ایک شخص کے قتل کی سنسنی خیز واردات ہوئی تھی، پولیس نے اس کیس کا معمہ حل کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مومن آباد شعبہ تفتیش نے ایک اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک ملزم مراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے 11 اگست کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں صفائی کا کام کرنے والے ایک ملازم 30 سالہ شاہد علی کو چھریاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹگیشن عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ اس سے قبل اس نے اپنے سابقہ سسر کو بھی قتل کر دیا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق مقتول شاہد علی نجی اسپتال میں کام کرتا تھا اور اس کے علاوہ وہ پارٹ ٹائم کے طور پر اسپتال کا طبی فضلہ بھی لے جا کر فروخت کیا کرتا تھا، جس کے لیے انھیں کام کرنے والے افراد کی ضرورت ہوتی تھی، اور انھوں نے اس کے لیے مراد نامی شخص کو بھی رکھا ہوا تھا۔

    چھریاں مارنے کی واردات کی رپورٹ مقتول کے بھائی سید صغیر احمد شاہ نے کراچی غربی کے تھانے مومن آباد میں گیارہ اگست کو درج کرائی، ان کا کہنا تھا کہ انھیں فون پر بتایا گیا کہ ان کے بھائی کو کسی نے گھر میں گھس کر چاقو کے پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا ہے، اور انھیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    بھائی کے بیان مطابق شاہد علی کے بیوی بچے اپنے والدین کے گھر ضلع دادو میں رہائش پذیر تھے اور شاہد اورنگی ٹاؤن میں اکیلا رہتا تھا، معلومات لینے پر یہ پتا چلا کہ رات کو 4 یا 5 بجے کے وقت انھیں گھر میں گھس کر چھریاں ماری گئیں۔

    محکمہ پولیس کے تفتیشی شعبے کا کہنا ہے کہ زخمی شاہد علی ایک روز اسپتال میں ایمرجنسی میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔

    ایس ایس پی انویسٹگیشن عارف اسلم راؤ کے مطابق شعبہ تفتیش مومن آباد نے آخر کار مراد نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جو واردات کے بعد کراچی سے فرار ہو گیا تھا، اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    تفتیش کے دوران ملزم نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ اس نے غیرت میں آ کر مالک کو قتل کیا تھا، مراد کے مطابق اس کو کچھ پیسوں کی ضرورت تھی، وہ مالک شاہد علی کے پاس گیا تو اس نے میری بیوی کے بارے میں نازیبا بات کر دی، جس پر غصے میں چھری اٹھا کر میں نے مالک کو چھریاں ماریں اور بھا گ گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے دعویٰ کیا کہ پیسوں کے بدلے مالک شاہد علی نے اسے بیوی کے حوالے سے نازیبا بات کہی تھی، جو اس سے برداشت نہ ہوئی، اور اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • منشیات فروشوں اور پولیس اہل کاروں کے درمیان لین دین کی ویڈیو سامنے آ گئی

    منشیات فروشوں اور پولیس اہل کاروں کے درمیان لین دین کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے، اورنگی ٹاؤن میں اس گٹھ جوڑ کی ویڈیو بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا ویڈیو ثبوت سامنے آ گیا ہے، اے آر وائی نیوز کو موصول ویڈیو میں پولیس اہل کاروں کو منشیات فروش سے لین دین کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں 4 پولیس اہل کاروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، راستے میں موٹر سائیکل پر بیٹھا پولیس اہل کار کھلم کھلا منشیات فروش سے لین دین کر رہا تھا، اس دوران کار میں بیٹھے ایک شہری نے ویڈیو بنانی شروع کر دی۔

    ویڈیو بنانے والے شہری کو ڈرانے کے لیے پولیس اہل کار بھی اس کی ویڈیو بنانے لگا، اہل کار ڈھٹائی کے ساتھ موبائل ہاتھ میں تھامے شہری کے خلاف بولتا رہا، اور ڈرانے کے لیے کہتا رہا کہ پولیس اہل کار گشت پر ہیں اور یہ شہری ویڈیو بنا رہا ہے۔

    تاہم، شہری خوف زدہ ہوئے بغیر پولیس اہل کار اور منشیات فروش کی ویڈیو بناتا رہا، شہری کا کہنا تھا کہ یہ منشیات بیچنے والے لوگ ہیں، اور پولیس اہل کاروں کے سامنے بیچ رہے ہیں اور اہل کار کچھ نہیں کہہ رہے، یہ بھتے بھی لیتے ہیں۔

    ویڈیو میں منشیات فروشوں کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، لین دین کے بعد چار پولیس اہل کار دو موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر چلے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مذکورہ ویڈیو پاکستان بازار اور مومن آباد تھانے کی حدود کے درمیان موجود علاقے کی ہے، پاکستان بازار تھانے کی حدود میں منشیات فروشی کا اڈہ بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ منشیات فروش کبھی مومن آباد تھانے کبھی پاکستان بازار تھانے کی حدود میں اپنے اڈے تبدیل کرتے رہتے ہیں، گزشتہ ماہ ضلع غربی میں 2 پولیس اہل کاروں کو مومن آباد تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں نے یرغمال بنا کر انھیں تھپڑ مار کر تشدد بھی کیا تھا، جس پر حکام بالا نے نوٹس لے لیا تھا۔

  • کراچی: اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر3بسوں میں آتشزدگی

    کراچی: اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر3بسوں میں آتشزدگی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر تین بسوں میں آگ لگ گئی، جس سے بسیں مکمل طور پر جل گئی ۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے میں بلاک ایل میں بس اسٹاپ پر کھڑی مسافر بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں کھڑی تین بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔۔پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔