Tag: مونس الٰہی

  • قمر باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، مونس الٰہی

    قمر باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، مونس الٰہی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب کو غدار نہیں کہا جاسکتا، ق لیگ نے ان کے کہنے پر ہی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے ایک انٹرویوں میں کہا ہے کہ جو ہٹ گیا وہ برا ہے میں اس سوچ کےخلاف ہوں، بحث کرلیں باجوہ صاحب کیسے غدار ہوگئے،انہوں نے پی ٹی آئی کیلئے کیا کیا نہیں کیا۔

    مونس الٰہی نے سوال کیا جب باجوہ صاحب نے دریا کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا تب وہ صحیح تھے؟

    ق لیگی رہنما نے بتایا کہ جب آفر آئی تو سابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں، اس رائے کے بعد میں نے والد صاحب کو کہا کہ اس طرف ہونا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سازش میں باجوہ صاحب کا ہاتھ ہوتا تو وہ ہمیں کیوں پی ٹی آئی کی طرف ہونے کا کہتے۔

    مونس الٰہی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی نئی قیادت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    ق لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری چوائس ہے بجٹ دیکر جائیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کرنا چاہیں تو تیار ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میںوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔

    بعد ازاں ملاقات میں شریک چوہدری مونس الہیٰ نے ٹوئٹ کیا تھ کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عمران خان کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ یہ وزارت اعلٰی عمران خان کی امانت ہے، عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

  • ق لیگ کے تمام ایم پی ایز پرویز الہی کے حق میں گواہی دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

    ق لیگ کے تمام ایم پی ایز پرویز الہی کے حق میں گواہی دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے یہ تمام ایم پی ایز گواہی دینے آئے ہیں ان کو تحریری یا زبانی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ مسلم لیگ ق کے 9ایم پی ایز ہیں ، تمام ایم پی ایز سپریم کورٹ میں گواہی دیں گے۔

    مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے یہ تمام ایم پی ایز گواہی دینے آئے ہیں ان کو تحریری یازبانی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ کو عدالت سے پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کا حکم آنے کی امید ہے، جس پر ق لیگ کے رہنما نے جواب دیا کہ انشاءاللہ آج عدالت سے انصاف ملے گا۔

    مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں ویڈیو لنک کےذریعے موجودہو نگے ، ہم عدالت کے سامنے شواہد لیکر آئے ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا، ایف آئی اے نے مونس الٰہی کو 23 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے مقدمہ کے نامزد ملزم ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے اپنے وکلاء کے زریعے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا۔

    مونس الہی کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں 23 جون کو 35 سوالات پر مشتمل ایک سوال نامہ مونس الٰہی کو دیا تھا اور 23 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    مونس الہی خود ایف آئی اے کے دفتر نہ آئے تاہم انہوں نے اپنے وکلا کے ذریعے جوابات جمع کروادیے۔

    مزید پڑھیں : مونس الٰہی سے ایف آئی اے ٹیم کی تفتیش کا احوال سامنے آگیا

    مونس الٰہی چار جولائی تک منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں ، مونس الٰہی کی طرف سے جمع کروائے گئے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد ہی ایف آئی اے نیا لائحہ عمل تیار کرے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے ، جہاں  ایف آئی اے کہ 4 رکنی تفتیشی ٹیم نے 5 گھنٹے پوچھ گچھ کی، جس میں مختلف سوالات پوچھے گئے جس کے جوابات انہوں نے دیے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی سے پوچھا گیا کہ آروائی کے شوگر مل آپ نے بنائی ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں بنائی، ریکارڈ چیک کریں یہ مل عمر شہریار نے بنائی اور وہی اس کےچیف ایگزیکٹیو ہیں۔

    مونس الٰہی نے بتایا تھا کہ اس مل میں میری کمپنی کےشیئرز ہیں، تفتیشی افسر نے سوال کیا تھا کہ نواز، مظہرآپ کے بےنامی دار ہیں جن کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوئی، مونس الٰہی نے کہا کہ میں ان دونوں کو نہیں جانتا۔

    ان سے سوال کیا گیا تھا کہ دونوں ملزمان کا مل کے چیف ایگزیکٹو سے کیا تعلق ہے، جواب میں مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ یہ آپ چیف ایگزیکیٹیو سے پوچھیں۔

    مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ لکھ کر سوال پوچھ لیں میں سارے جوابات دے دوں گا، مل کے چیف ایگزیکٹیو عمر شہریار سابق وفاقی وزیر خسرو بختیارکے بھائی ہیں۔

  • آج الیکشن کرا لیں ، عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئیں‌گے، مونس الٰہی کا دعویٰ

    آج الیکشن کرا لیں ، عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئیں‌گے، مونس الٰہی کا دعویٰ

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج الیکشن کرا لیں عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئیں‌ گے۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے ہنما مونس الٰہی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آج الیکشن کرا لیں عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئے گا، ق لیگ ملک میں جمہوریت کےفروغ کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان پورے ہیں وہ 500 کا دعویٰ کرلیں ، دعویٰ تووہ کتنے سالوں سے کررہے ہیں، چوہدری شجاعت ، پرویز الٰہی نےکہاکبھی شریفوں پراعتبار نہ کرنا۔

    انھوں نے کہا کہ شریف بردران کرپشن میں پھنسے ہوں توفرش ، باہر ہوں توعرش پرہوتےہیں، ووٹ کوعزت دو تودوسری طرف باقی ووٹ کس کے ہیں۔

    شریفوں سے متعلق ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے پرویز الٰہی کوکہا شریفوں کی شوگرملیں چل رہی ہیں، پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت نےمل کر مشرف کوکنوینس کیا لیکن جب شریف حکومت میں آئے ہمارے خلاف کیسز بنانا شروع کردیے، پوری امید ہے دوبارہ اگر اقتدار میں آئے تو پھر سے پرانی حرکتیں کریں گے۔

    زرداری کے حوالے سے مونس الٰہی نے کہا کہ آصف زرداری سے ہمارے غیر معمولی تعلقات ہیں اوررہیں گے، علیم خان نے کہا نیب کیسز تھے،وہ بچوں کی طرح روناچھوڑ دیں، نیب کیس ہم پربھی تھے، کیس لڑےاور عدالتوں سے بری ہوئے۔

    جہانگیر ترین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی عمران خان نے نہیں کی، جنہوں نے زیادتی کی وہ اب پارٹی میں نہیں ہیں۔

    مونس الٰہی نے مزید کہا کہ چوہدری سرور میرے بڑے ہیں ،ان سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

  • پرویز الہی کی حمایت : ن لیگی ارکان کی مونس الٰہی کو مشروط یقین دہانی

    پرویز الہی کی حمایت : ن لیگی ارکان کی مونس الٰہی کو مشروط یقین دہانی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے ارکان نے مونس الٰہی کو خفیہ رائے شماری کی شرط پر ووٹ پرویزالٰہی کو دینے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عدم اعتماد کے بجائے نئے قائد ایوان کیلئے لابنگ شروع ہوگئی اور سیاسی جوڑ توڑ تیزی سے جاری ہے۔

    مونس الٰہی نے ن لیگ کے متعددارکان صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا اور پرویز الہی کے لیے حمایت مانگ لی ، جس پر لیگی ارکان نے خفیہ رائے شماری کی صورت میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ق لیگ کے رہنماؤں نے عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا ، عبدالعلیم خان گروپ کے رہنما خالد محمود سے رابطہ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عبدالعلیم خان گروپ سے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی گئی، جس پر ،رہنما عبدالعلیم خان گروپ نے کہا کہ فیصلہ ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں گے۔

    دوسری جانب ن لیگ کی سینئر قیادت نے بھی عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا ، جس میں منحرف ارکان کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی پیش کش کی تاہم پرویز الہی کے حمایت کے حوالے سے علیم اور ترین گروپ آج مشاورت کریں گے۔

  • پی ٹی آئی نے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ وعدہ کیا ہے: مونس الہٰی

    پی ٹی آئی نے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ وعدہ کیا ہے: مونس الہٰی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ وعدہ کیا ہے، اگر پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبے گی تو ہماری بھی ڈوبے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کیا، مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو ہاتھ باندھ کر میدان میں بھیجیں تو وہ کیا کر سکیں گے؟ اگر بات آگے نہ بڑھی تو آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    مونس الہٰی نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کی شکایات زیادہ سنجیدہ اور سنگین ہیں، بلوچستان والے بھی پریشان ہیں، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کوئی نہ کوئی راہ ضرور نکالیں گے، ہماری وزارتوں میں مداخلت کی جا رہی تھی، حافظ عمار تنگ آکر وزارت سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    انھوں نے پروگرام میں تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی سے الیکشن سے قبل بات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی، لیکن بہاولپور میں طارق بشیر کے مقابلے میں ایک خاتون کو ٹکٹ دے دیا گیا تھا، ق لیگ کے دوسرے وزیر کا حلف نہیں اٹھوایا جا رہا تھا، ہمارے وزیر حافظ عمار کی وزارت میں بھی مداخلت کی جا رہی تھی، جس پر انھوں نے تنگ آ کر استعفیٰ دیا۔

    مونس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ق لیگ نے تحریری معاہدے کیے تھے، کوشش یہی ہے ہم پی ٹی آئی سے پیار محبت سے چلیں، ق لیگ اب پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار ہے، اگر پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبے گی تو ہماری بھی ڈوبے گی، پی ٹی آئی نے دوبارہ وعدہ کیا ہے کہ ہم معاہدے پر عمل درآمد کریں گے، ہم حلقے میں جاتے ہیں تو عوام سوال کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے لرننگ پراسس سے گزر چکے ہیں، عمران خان کو واضح کہا ہم وزارت میں دل چسپی نہیں رکھتے، کارکردگی نہ دکھا سکے تو وزارتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

    انھوں نے عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے کہا بزدار صاحب ہمیشہ معاملات صحیح طریقے سے چلانے کی کوشش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کو اختیارات دیے بغیر گورننس نہیں ہو سکتی، حکومت اور بیوروکریسی میں ہم آہنگی کے بغیر کام نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں معاملات بہتر ہوں اور کام ہو، کوئی کام نہیں ہو رہا، معاملات پھنسے ہوئے ہیں، وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی ہوگی تو کام بہتر اندازمیں ہوگا، کل دوبارہ الیکشن میں اکھٹے جانا ہے تو معاملات حل ہونے چاہئیں۔