Tag: مونس الہٰی

  • منی لانڈرنگ کیس :  مونس الہٰی  اشتہاری قرار

    منی لانڈرنگ کیس : مونس الہٰی اشتہاری قرار

    لاہور : اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا ، عدالت نے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

    تفتیشی افسر نے عدالت میں مونس الہٰی کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا گیا کہ مونس الہٰی کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔

    تفتیشی افسر نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر بھی رپورٹ پیش کی۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

  • مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ

    مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ

    لاہور: نگراں حکومت کی جانب سے مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کر دیا گیا۔

    ذرائع نگراں وفاقی حکومت کے مطابق سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے، ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کر کے انھیں مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل شیئر کر دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں، انٹرپول سے چودھری مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کروانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

    مونس الٰہی کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے

    مونس الہٰی کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے، انھوں نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔

    نگراں صوبائی حکومت نے طلب کیے جانے پر مونس الٰہی کا تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

  • مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے

    مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے

    لاہور : ایف آئی اے نے مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے، مونس الہٰی اور فیملی کے100سے زائداکاؤنٹس فریز کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور میں مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہے۔

    مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے جبکہ دونوں رہنماؤں کی فیملی کے بھی تمام بینک اکاؤنٹس فریز کردیئے گئے ، ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی اور فیملی کے100سے زائداکاؤنٹس فریز کیے۔

    تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا ، مونس الہٰی اور اس کی فیملی کے بینک اکاونٹس میں موجود کروڑوں روپے منجمد کئے گیے ہیں۔

    عدالت نے مونس الہٰی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں تاہم مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے۔

    ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کرانے اور مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیاجائے گا۔

  • مونس الہٰی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

    مونس الہٰی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

    لاہور: عدالت نے مونس الہٰی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے 16 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    خصوصی عدالت سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس کے مطابق مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

    تحریری حکم کے مطابق ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرائی کہ مونس الہٰی اسپین کے دیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیاں اور حکام مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کریں، ایف آئی اے مونس الہٰی کی لندن اور اسپین کی رہائش گاہوں پر ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرائے، اور سولہ نومبر کو پرویز الہٰی کو بھی جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

  • والد کی گرفتاری پر مونس الہٰی کا ردعمل آگیا

    والد کی گرفتاری پر مونس الہٰی کا ردعمل آگیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے اپنے والد کی گرفتاری پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے چوہدری پرویزالٰہی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے رہا کرنے کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا ہے۔

    مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پولیس واضح عدالتی احکامات کے بعد میرے والد کو گھر لے کر جارہی تھی کہ گھر کے پاس گلی میں داخل ہوتے ہی میرے والد کو اغوا کیا گیا، یہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ عدالت سے رہائی کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے ایک بار پھر نقص امن کے تحت ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کیا، ان کی تھری ایم پی او قوانین کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان کی اسلام آباد منتقلی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔

  • عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا

    عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا

    لاہور: عدالت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو ملک سے فرار ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا  ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں،جس میں سے ایک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے جانے کا مقدمہ ہے جبکہ دوسرا اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔

  • ایف آئی اے نے نوٹس کیوں دیا؟ مونس الہٰی نےبتادیا

    ایف آئی اے نے نوٹس کیوں دیا؟ مونس الہٰی نےبتادیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبی پر سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کا ردعمل آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مونس الہٰی نے لکھا کہ میڈیا، سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے نےطلبی کانوٹس نکالاہے، ایف آئی اے کسی اورکیس کی تفتیش میں ٹرانزیکشن سےمتعلق جاننا چاہتی ہے۔

    سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ آٹھ ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے ہیں،یہ رقم کسی اورکے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئی، یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئرڈ ہے۔

    مونس الٰہی نے شکوہ کیا کہ ایف آئی اے متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن دیکھتی تو نوٹس نہ نکالتی، نوٹس کا اصل مقصد مجھے وہاں بلا کرکسی اورکیس میں گرفتار کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کو 22 مئی کو طلب کررکھا ہے، ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےلیے مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق مونس الہٰی کے اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، حکام نے یہ بھی کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

  • مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر سیشن کورٹ سے گرفتار

    مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر سیشن کورٹ سے گرفتار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر اعوان کو اینٹی کرپشن نے سیشن کورٹ سے گرفتار کر لیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پر نبیہہ برج ٹوچتن والا روڈ گجرات کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو دلوانے کا الزام ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سہیل اصغر اعوان نے سڑک کی تعمیر و مرمت میں 5 ملین کا کک بیک وصول کیا، سڑک کی تعمیر و مرمت میں ناقص مٹیریل استعمال کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر عوان کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی رشوت لینے کے الزام میں چوہدری مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین زبیر خان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی، زبیر خان کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے،  پرویز الہٰی اینڈ کمپنی پر ساڑھے 12کروڑ روپے رشوت لیے ہیں۔

    اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رشوت غیر ملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض لی گئی ہے پرویز الہٰی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے یہ ادائیگی کی۔

    ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا، چوہدری پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی کی ڈیل  زبیر خان نے کرائی تھی۔

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض پرویز الہی نے ساڑھے 6کروڑ وصول کئے، مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی نے 5 کروڑ جبکہ زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے۔

    اینٹی کرپشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، پرویز الہٰی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے علی انان قمر پر دباؤ ڈال کر ادائیگی کرائی۔

  • پرویز الٰہی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    پرویز الٰہی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور : الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویزالہیٰ اورمونس الہٰی کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس شہرام سرور نے پرویز الٰہی اورمونس الہٰی کی اپیل پر سماعت کی ، ٹربیونل نے چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہی کی اپیلوں کو منظورکرلیا۔

    الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرنگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی۔

    یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے 14 مئی کو انتخابات کے حوالے سے چوہدری پرویز الہی ، ان کی اہلیہ اور بیٹے مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔