Tag: مونس الہٰی

  • مونس الہٰی کے گمشدہ قریبی دوست احمد فاران گھر پہنچ گئے

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے گمشدہ قریبی دوست احمدفاران گھر پہنچ گئے ، احمد فاران خان 4روز قبل گارڈن ٹاؤن سے گمشدہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے گمشدہ قریبی دوست احمدفاران گھر پہنچ گئے۔

    احمد فاران خان کو رات گئے 2گاڑیوں میں گھرکے باہر چھوڑ دیا گیا، ان کی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    بھائی ظہیر نے اے آر وائی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ میرابھائی خیریت سے گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

    یاد رہے 4 روز قبل احمد فاران خان گارڈن ٹاؤن سےگمشدہ ہوئے تھے ، جس کے بعد ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او کو بازیابی کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا تھا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھایا ہے۔

    ق لیگ کے رہنما نے ساتھ ہی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا پھر کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔

  • ہم تیار ہیں، آپ فیصلہ کریں، فوری عمل ہوگا، مونس الہٰی کی ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی

    ہم تیار ہیں، آپ فیصلہ کریں، فوری عمل ہوگا، مونس الہٰی کی ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی

    لاہور : ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ کہا کہ ہم تیار ہیں، آپ فیصلہ کریں، فوری عمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ق لیگ کے رہنمامونس الٰہی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے  سینئرقیادت کے اجلاس سے متعلق مونس الٰہی کوآگاہ کیا۔

    ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان نے ہونے والے  اجلاس میں فیصلوں پر مونس الٰہی کو اعتماد میں لیا، اور بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کااعلان چند روز میں کردیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے رہنمامونس الٰہی نےعمران خان کے فیصلےکی توثیق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہم نے آپ کو اختیار سونپ دیا جو بھی فیصلہ کریں گے ، فوری عمل ہوگا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

    بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سترہ دسمبر لبرٹی چوک پر ایک بڑے جلسے میں پنجاب اور کےپی کی اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دوں گا۔

  • جو کرنا ہے وہ کرلو،  عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا ، مونس الہٰی کا اعلان

    جو کرنا ہے وہ کرلو، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا ، مونس الہٰی کا اعلان

    لاہور : سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور کہا عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہ انہوں نےمجھے کیاگرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے دفتر جارہاہوں۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں، ن لیگی کچھ بھی کرلیں،عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اوررہوں گا، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے تواسی لیے کسی لالچ میں نہیں آئے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مونس الہٰی نے کہا کہ لاہورسے باہر ہوں میڈیا سے ایف آئی آر کا پتہ چلا، عموماًایف آئی آرسےپہلےنوٹس دیاجاتاہے، انہوں نےبراہ راست ایف آئی آرکاٹ دی۔

    پہلے ہی پتا تھا کہ تاتھاعمران خان کاساتھ دینے پریہ حرکتیں کریں گے، لیکن اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہوں۔

    یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ڈر جاؤں گا تو اصل بات یہ ہے کہ ان کے اپنے اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں، انہیں جو کرنا ہے وہ کرلیں پھر مجھے جو کرنا ہوگا وہ میں کرلوں گا۔

    گرفتارکرکےکچھ نکالناچاہتےہیں توکرکےدیکھ لیں،م سوال وجواب کریں،تشددکرناہےوہ بھی کرلیں، ان میں شرم ہوگی توالزامات بتائیں گے۔

  • سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

    سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

    لاہور : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام پر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

    مقدمے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات درج کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی ،بھانجے واجداحمد خان بھٹی ، رحیم یار شوگرملزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر شہریار اوت طارق جاوید کا نام بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے کردار کا تعین بعد میں کیا جائے گا، نائب قاصد نوازبھٹی اور مظہر عباس نے مختلف بینکس میں اکاؤنٹس کھلوا رکھےتھے۔

    ایف آئی آر کے مطابق 2 مبینہ فرنٹ مین کے اکاؤنٹس میں 24 ارب کی ٹرانزکشن ہوئیں جبکہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے بھانجے واجد احمد بھٹی بھی 9 فیصد کےشیئرہولڈرز ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی چوہدری مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : ایف آئی اے کا مونس الہٰی کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ

    ذرائع ایف آئی اے نے کہا تھا کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔

    بعد ازاں مونس الٰہی نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہے لیکن اس طرح کےکیسز پہلی بار ہمارے خاندان پر نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارےخاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔

  • وزیر آبی وسائل مونس الہٰی برطانیہ پہنچ گئے

    وزیر آبی وسائل مونس الہٰی برطانیہ پہنچ گئے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی اچانک برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک میں حکومتی ارکان کی ایک قابل ذکر تعداد کے سندھ ہاؤس میں موجود ہونے کی خبروں سے ہلچل مچی ہوئی ہے، وہاں حکومتی وزیر مونس الہٰی اچانک برطانیہ چلے گئے ہیں۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی پرواز بی اے 260 پر اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوئے۔

    وفاقی وزیر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ نجی دورے پر لندن گئے ہیں، اگر اس دوران سیاسی ملاقاتیں ہوئیں تو وہ آگاہ کریں گے۔

    وزیراعظم کے دعوے کی تصدیق، سندھ ہاؤس میں چھپے ارکان اسمبلی سامنے آگئے

    انھوں نے کہا وہ حکومت کے اتحادی ہیں، تاہم تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں فیصلہ پرویز الٰہی کریں گے، مونس الہٰی نے مزید کہا کہ وہ 3 سے 4 دن میں واپس پاکستان آجائیں گے۔

  • پی ٹی آئی نے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ وعدہ کیا ہے: مونس الہٰی

    پی ٹی آئی نے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ وعدہ کیا ہے: مونس الہٰی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ وعدہ کیا ہے، اگر پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبے گی تو ہماری بھی ڈوبے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کیا، مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو ہاتھ باندھ کر میدان میں بھیجیں تو وہ کیا کر سکیں گے؟ اگر بات آگے نہ بڑھی تو آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    مونس الہٰی نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کی شکایات زیادہ سنجیدہ اور سنگین ہیں، بلوچستان والے بھی پریشان ہیں، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کوئی نہ کوئی راہ ضرور نکالیں گے، ہماری وزارتوں میں مداخلت کی جا رہی تھی، حافظ عمار تنگ آکر وزارت سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    انھوں نے پروگرام میں تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی سے الیکشن سے قبل بات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی، لیکن بہاولپور میں طارق بشیر کے مقابلے میں ایک خاتون کو ٹکٹ دے دیا گیا تھا، ق لیگ کے دوسرے وزیر کا حلف نہیں اٹھوایا جا رہا تھا، ہمارے وزیر حافظ عمار کی وزارت میں بھی مداخلت کی جا رہی تھی، جس پر انھوں نے تنگ آ کر استعفیٰ دیا۔

    مونس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ق لیگ نے تحریری معاہدے کیے تھے، کوشش یہی ہے ہم پی ٹی آئی سے پیار محبت سے چلیں، ق لیگ اب پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار ہے، اگر پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبے گی تو ہماری بھی ڈوبے گی، پی ٹی آئی نے دوبارہ وعدہ کیا ہے کہ ہم معاہدے پر عمل درآمد کریں گے، ہم حلقے میں جاتے ہیں تو عوام سوال کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے لرننگ پراسس سے گزر چکے ہیں، عمران خان کو واضح کہا ہم وزارت میں دل چسپی نہیں رکھتے، کارکردگی نہ دکھا سکے تو وزارتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

    انھوں نے عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے کہا بزدار صاحب ہمیشہ معاملات صحیح طریقے سے چلانے کی کوشش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کو اختیارات دیے بغیر گورننس نہیں ہو سکتی، حکومت اور بیوروکریسی میں ہم آہنگی کے بغیر کام نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں معاملات بہتر ہوں اور کام ہو، کوئی کام نہیں ہو رہا، معاملات پھنسے ہوئے ہیں، وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی ہوگی تو کام بہتر اندازمیں ہوگا، کل دوبارہ الیکشن میں اکھٹے جانا ہے تو معاملات حل ہونے چاہئیں۔