Tag: مونس الہی

  • منی لانڈرنگ کیس : مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم قرار

    منی لانڈرنگ کیس : مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم قرار

    لاہور : خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل میں چوہدری پرویزالٰہی ودیگرکیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ چالان کدھر ہے، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 2 ملزم اشتہاری ہیں ان کے ایڈریس پیش کرر ہے ہیں، ماتحت عدالت سے 2 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری لئے گئے تھے ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت کا کیا تعلق ہے چالان یہاں اوراشتہاری ماتحت عدالت سےکروارہے ہو۔

    فاضل جج نے استفسار کیا کہ مقدمہ کب درج ہوا ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں کیخلاف 5 جون کو مقدمہ درج کیا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ آج کیا تاریخ ہو گئی ہے، تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔

    پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بیرون ملک فرار ملزموں کے غیر ملکی ایڈریس پیش کر دیئے ہیں، نوٹس جاری کر دیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ملزموں کو طلب نہیں کیا گیا، نہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، مونس الٰہی کیس میں اشتہاری قرار دینے کی ساری کارروائی غیر قانونی کی گئی۔

    پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شریک ملزموں کی عبوری ضمانتوں کو ابھی چیلنج کرنے کا عمل جاری ہے تو فاضل جج نے کہا کہ آپ لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے، بس پرویز الٰہی کی فکر ہے، جس طرح ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا کیا وہ عمل قابل وضاحت ہے۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کو قانونی طور پر اشتہاری نہیں کروایا، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا تو پھر انکے خلاف آپ کیا سفارش کریں گے، جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں تو عدالت سے رحم کرنے کی سفارش کروں گا۔

    عدالت نے سوال کیا کہ قانون میں کہاں رحم کا لکھا ہے؟ عدالت نے ڈی ایس پی لیگل سے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کو پیش کرنے کی منظوری ہوئی تھی کیا؟ تو ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ سر جیل حکام نے پیش کرنا تھا، پولیس نے تو پیش نہیں کرنا تھا۔

    جو بھی یہاں آتا ہے، جھوٹ ہی بولنے آتا ہے، اس ساری کارروائی پر مناسب حکم جاری کروں گا، ایف آئی اے نے شریک ملزموں کواشتہاری قراردینےکی کارروائی غیرقانونی تسلیم کرلی۔

    جس کے بعد عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم کر دی اور ایف آئی اے سے ملزموں کی طلبی کے نوٹسز پر عمل کی رپورٹ طلب کرلی۔

  • پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ،  مونس الہی کا حکومت کے لئے پیغام

    پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ، مونس الہی کا حکومت کے لئے پیغام

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کوچھوڑدیں گے؟دوبارہ سوچ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز الہی کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس،ایف آئی اےاوردیگراداروں نے پھرچوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا، بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کوچھوڑدیں گے؟دوبارہ سوچ لیں۔

    یاد رہے پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ، ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس محاصرے میں پولیس اور ایف آئی اے نے حصہ لیا۔ محاصرے کے دوران پرویز الہٰی کی فیملی کا کوئی فرد گھر میں موجود نہیں تھا البتہ رہائش گاہ پر کیپر اور ملازمین موجود تھے۔

    محاصرے کے وقت ڈی پی او گجرات بھی موجود تھے، محاصرہ ختم ہونے کے بعد وہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دئیے بغیر واپس چلے گئے۔

  • کیا پولیس والے ہمارے گھر سے  بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟مونس الہی کا سوال

    کیا پولیس والے ہمارے گھر سے بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟مونس الہی کا سوال

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سوال کیا کیا پولیس والے ہمارے گھر سے بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات پولیس نے ہمارے گجرات کے گھر پر چھاپا مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس،پولیس کی پچیس گاڑیوں کی توسمجھ آتی ہے مگر ساتھ میں دو کالی ویگو کیا کررہی تھیں ؟ کیابھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟

    یاد رہے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس پرپولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔

    پولیس کی بھاری نفری نے رات بھر پرویزالٰہی رہائش گاہ کو گھیرے میں لیے رکھا اور باہر پولیس کی متعدد گاڑیاں موجود رہیں۔

    صبح سویرے پولیس اہلکار سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئےاور گھر کے ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد روانہ ہوگئے۔

  • مونس الہی نے چند پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر راضی کرلیا

    مونس الہی نے چند پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر راضی کرلیا

    لاہور : مسلم لیگ ق کے چوہدری مونس الہی نے چند پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر راضی کرلیا،عمران خان نے بھی مونس الہیٰ کے مؤقف کو تسلیم کیا لیکن فیصلہ نہیں بتایا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے چند پی ٹی آئی اہم رہنماؤں کو اسمبلی تحلیل میں تاخیرپرمنالیا، مونس الہٰی اورچند رہنما 2 ماہ تک اسمبلی تحلیل روکنے پر متفق ہوگئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو مونس الہٰی نے کہا اسمبلی توڑی تو بہت مار پڑے گی، ن لیگ انتظار میں ہے کہ اسمبلی توڑیں اور وہ مشکلات بڑھائے۔

    عمران خان نے مونس الہیٰ کے مؤقف کو تسلیم کیا لیکن فیصلہ نہیں بتایا جبکہ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے مونس الہٰی کی مخالفت بھی کی۔

    ،ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بعد مونس الہٰی کی مرکزی عہدیدار سے علیحدہ ملاقات ہوئی، دونوں نے اسمبلی تحلیل کو فروری کے آخر تک مؤخر کرنے پر اتفاق کیا۔

    صدر مملکت عارف علوی بھی فوری اسمبلی تحلیل کے خلاف ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 5 میں سے3 رہنماؤں نےمونس الہٰی سے اتفاق کیا تاہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

  • عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے، مونس الہی کا دو ٹوک اعلان

    عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے، مونس الہی کا دو ٹوک اعلان

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے اسمبلیوں کی تحلیل سےمتعلق تمام ابہام ختم کرتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی سے وی لاگرز نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ، ملاقات میں
    چوہدری مونس الٰہی نے اسمبلیوں کی تحلیل سےمتعلق تمام ابہام ختم کر دیے۔

    مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے، کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سےعمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کے مطالبے پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، مستقبل میں پی ٹی آئی کےساتھ رہناچاہتےہیں لیکن ان کے کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے۔

    انھوں نے بتایا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے جلسے کے بعد والدکی رائے کوتبدیل پایا، والدصاحب عمران خان کےساتھ دیرپاچلنا چاہتے ہیں، حسین الٰہی اور میرے ساتھ مشاورت سے والد فیصلے کرتے ہیں۔

    مونس الٰہی نے کہا کہ ماموں شجاعت سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سےملاقات کیلئےروانہ ہوا تھا، چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویز الٰہی کارابطہ بحال ہواہے۔

    ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری مونس الٰہی عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں، چوہدری پرویز الٰہی کوگرفتار کرنےکا منصوبہ تیار گیاتھا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔

  • مدتوں بعد قوم کو عمران خان جیسا رہنما نصیب ہوا،ہر موقع پر ان کا ساتھ دیں گے، مونس الہی

    مدتوں بعد قوم کو عمران خان جیسا رہنما نصیب ہوا،ہر موقع پر ان کا ساتھ دیں گے، مونس الہی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ مدتوں بعد قوم کو عمران خان جیسا رہنما نصیب ہوا،ہر موقع پر ان کا ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی سے پی ٹی آئی رہنماعمران اسماعیل اورعامر کیانی کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں مونس الہی نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، مدتوں بعد قوم کو ایسا رہنما نصیب ہوا، ہر موقع پرعمران خان کا ساتھ دیں گے۔

    رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ وضع دارلوگ ہیں جس کےساتھ چلتے ہیں تو ساتھ نبھاتے بھی ہیں، پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے ، جب چاہیں واپس لے لیں۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے آئے،جب تک اللہ کو منظور ہوگا کام کریں گے، اپوزیشن کا جم غفیر عمران خان کو دیکھ کر کانپ رہا ہے۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مونس الہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والےخوفزدہ ہیں کہ عمران خان اب کیاکرنےوالے ہیں، اسمبلیوں سے استعفے دیے توبھی اپوزیشن کا حکومت بنانے کاخواب ادھوراہی رہے گا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ پرویز الٰہی او رمونس الٰہی ہمارےقابل قدراتحادی ہیں،پورا اعتماد ہے، پرویزالٰہی اورمونس الٰہی نےساتھ دےکر دل جیت لئے۔

  • ‘ایک مشن پورا ہوا اب عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے’

    ‘ایک مشن پورا ہوا اب عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے’

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کا کہنا ہے کہ ایک مشن پوراہو گیا اب عمران خان کو واپس وزارت عظمی کی کرسی پر لے کر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاک کے فضل سےایک مشن پوراہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے، عمران خان کو واپس اپنی کرسی پرلے کر آئیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی ، جس کے بعد چوہدری پرویز الہی نئے وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔

    چیف جسٹس کے تحریر کردہ گیارہ صفحات کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،حمزہ شہبازاپنا دفتر فوری خالی کریں، وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے گورنرپنجاب حلف نہیں لے سکتے تو صدر مملکت حلف لیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس :   مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے  سوالنامہ تیار

    منی لانڈرنگ کیس : مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیار

    لاہور : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیارکرلیا، قانونی ماہر کا کہنا ہے کہ بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتارکیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی آج پھر ایف آئی اے میں پیش ہوں گے ، ایف آئی اے نے تفتیش کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔

    پیشی پر مونس الہی سے گرفتارملزمان نوازبھٹی اورمظہر اقبال اور رحیم یارخان شوگرمل کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیاآپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں اور رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے۔

    سوالنامے میں سوال کیا گیا کہ 2007میں رحیم یارخان شوگرمل کی اجازت نامہ سےمتعلق آپ کیا جانتے ہیں، مخدوم عمرشہریارنے اس وقت شوگرمل کالائسنس کیسے حاصل کیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے پوچھا گیا کہ نامزدملزم محمدخان بھٹی اورواجدخان سے کیا تعلق ہے اور کیا14-2013میں رحیم یارخان کمپنی کے شیئر خریدے جانے سے آپ آگاہ ہیں۔

    قانونی ماہر کا کہنا ہے کہ بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

    گذشتہ روز مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے نے 2020 کی انکوائری رپورٹ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ در ج کیا گیا تھا، بعد ازاں مونس الہی ق لیگی کارکنان اور وکلاءبرادری کی موجودگی میں ایف آئی اے بلڈنگ پہنچے۔

    مونس الہی ایف آئی اے میں گرفتاری دینے کے لئے دس منٹ تک دفتر کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے تاہم افسران کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں گرفتار نہ کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج مونس الہی سے ون آن ون ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج مونس الہی سے ون آن ون ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیرمونس الہی سے ون آن ون ملاقات کریں گے ، جس میں سیاسی صورتحال کے تناظر میں اتحادیوں کے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان آج ایک اور ملاقات ہوگی، وزیراعظم وفاقی وزیرمونس الہی سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں سیاسی صورتحال کے تناظر میں اتحادیوں کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ وزیراعظم دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری برادران کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا، مسلم لیگ ق پنجاب اور مرکز دونوں میں حکومت کے اہم اتحادی ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، مسلم لیگ (ق) کی قیادت اور حکمران تحریک انصاف کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ق لیگ نے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا ، پرویزالہی نے کہا تھا کہ ہم آپ کے اتحادی ہیں۔

    خیال رہے ترجمان ق لیگ نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت اعلیٰ دروازے پر دستک دے رہی ہے ، سیاستدان وقت کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو قیمت چکانا پڑتی ہے۔

  • پاناما لیکس : مونس الہی کا نام فہرست میں موجود ہی نہیں، پرویزالٰہی

    پاناما لیکس : مونس الہی کا نام فہرست میں موجود ہی نہیں، پرویزالٰہی

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے صاحبزادے چودھری مونس الٰہی اور دیگر خاندان والوں کا پانامہ لیکس میں نام آنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی اصل فہرست میں مونس الہی کا نام موجود ہی نہیں۔

    نواز شریف، ان کی حکومت اور میڈیا سیل بغیر تصدیق کئے خبریں لگوا کر ہمیں بدنام کر رہا ہے۔ ساری رات نواز شریف کی حکومت اور ان کے میڈیا سیل نے مخالفین کے نام لکھوائے تاکہ کنفیوژن پیدا کی جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی ان ہی لوگوں نے ایسی خبریں لگوائی تھیں، جن کی اس وقت بھی تردید کی تھی۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے مذاکرات ہو رہے ہیں اور آج دن تک ہمیں کسی جماعت پر کوئی شک نہیں۔

    قرضے معاف کروانے کے حوالے سے سوال پر پرویز الہی نے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف زرداری کے آگے پیچھے انڈے کوفتے لیکر پھرتے رہے۔

    مسلم لیگ قاف کے رہنماء نے کہا کہ آصف علی زرداری کو گریبان سے پکڑ کر شہر میں گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے انہیں اپنے گھر بلا کر خوشامد یں کرتے رہے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے بیٹے کا نام پانامہ لیکس میں لانے کیلئے جتنی محنت کر رہے ہیں، اتنی محنت اپنی اولاد کا نام نکلوانے کیلئے کر لیں تو شاید کچھ کامیابی مل جائے۔