Tag: مونٹریال

  • کینیڈا میں شدید گرمی کی لہر‘ 33 افراد ہلاک

    کینیڈا میں شدید گرمی کی لہر‘ 33 افراد ہلاک

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث 33 افراد ہلاک ہوگئے، ہیٹ ویو کے سبب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ کیوبک کے شہرمونٹریال میں ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا گزشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لیپٹ میں ہے اور اب تک 33 افراد گرمی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    گرمی کے باعث صوبہ کیوبک کے شہرمونٹریال میں صرف 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

    کینیڈین حکام کے مطابق شہری سخت گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور سایہ دار جگہ پر رہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث گرمی سے ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت کے پاس ایئرکنڈیشن کی سہولت نہیں تھی اور وہ پہلے سے طبی مسائل سے دوچار تھے۔

    دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گرمی کے باعث اموات دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں جاری شدید گرمی کی شدت میں آج سے کمی آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ 2010ء میں آنے والی ہیٹ ویو میں کیوبک کے شہرمونٹریال میں 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مونٹریال:محفوظ فضائی سفر کیلئے سلامتی کونسل اجلاس طلب

    مونٹریال:محفوظ فضائی سفر کیلئے سلامتی کونسل اجلاس طلب

    مونٹریال : فضائی سفر کومحفوظ بنانے کیلئے سلامتی کونسل کی ایوی ایشن باڈی کا اہم اجلاس آئندہ سال طلب کرلیا گیا ہے۔

    کینیڈا کے شہر مونٹریال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر بینرڈ علیو کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی فضائی حدود میں ملائیشین طیارے ایم ایچ سیونٹین کو پیش آنے والا حادثہ تشویشناک ہے ،اگر مستقبل میں ایسے سانحات کو روکا نہ گیا تو نا صرف فضائی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی بلکہ مملکتوں کے تعلقات بھی کشیدہ ہو جائینگے۔

    ان کہنا تھا کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے آئندہ سال فروری میں سلامتی کونسل کی ایوی ایشن باڈی کا ہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے ایک سو اکناوے رکن ممالک کے نمائندے شریک ہونگے۔