Tag: مونٹی کارلو ٹینس

  • راجر فیڈرر مونٹی کارلو ٹینس کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    راجر فیڈرر مونٹی کارلو ٹینس کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    موناکو: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر مونٹی کارلو ٹینس کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    موناکو میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ فیڈرر کا مقابلہ جو ولفریڈ سونگا سے تھا، سوئس کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری حاصل کی، دوسرے سیٹ میں سونگا نے بھرپور کم بیک کیا اور مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا لیکن فرانسیسی کھلاڑی نے سات پانچ سے میدان مارلیا۔

    دوسرے کوارٹرفائنل میں ففتھ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، نڈال کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔

  • مونٹی کارلو ٹینس: فیڈرر نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    مونٹی کارلو ٹینس: فیڈرر نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    موناکو: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔

    عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر طبیعت کی خرابی کے باعث دس ہفتے آرام کے بعد پھر ایکشن میں آگئے، موناکو میں جاری مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    سوئس کھلاڑی نے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اسپین کے گارشیا لوپیز کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔۔ فیڈرر نے اسپینش کھلاڑی کے خلاف چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

  • مونٹی کارلو ٹینس: سربیا کے نوواک جوکووچ نےٹائٹل جیت لیا

    مونٹی کارلو ٹینس: سربیا کے نوواک جوکووچ نےٹائٹل جیت لیا

    پیرس: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    فرانس میں نوواک جوکووچ نے ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کیا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے تھا۔

    سرب کھلاڑی نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ سات پانچ سے جیت کر برتری حاصل کی، دوسرے سیٹ میں چیک کھلاڑی نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

     فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے روایتی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور چھ تین کے اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    جوکووچ سیزن کے ابتدائی تین ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

  • مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    راجر فیڈرر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے آندریس مورر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ اسپین کے رافیل نڈال کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے امریکہ کے جان اسپنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سات چھ اور چار چھ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔

  • رافیل نڈال کی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    رافیل نڈال کی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس: عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے جیریمی چارڈی کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا،ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے فرانس کے لوکاس پوئل کو قابو کیا۔

     اسپینش کھلاڑی نے چھ دو اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو زیر کیا۔

  • مونٹی کارلو ٹینس: نوواک جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس: نوواک جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر سربیا کے نوواک جوکووچ نے اسپین کے ایلبرٹ راموس کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔ جنرل ساؤنڈ ایک اور میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیررر کامیاب رہے۔

     فیررر کے حریف کھلاڑی وکٹر ایسٹریلا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئے۔

  • مونٹی کارلو ٹینس: جان اسنر اور بوٹیسٹا کا فاتحانہ آغاز

    مونٹی کارلو ٹینس: جان اسنر اور بوٹیسٹا کا فاتحانہ آغاز

    پیرس: اسپین کے رابرٹو بوٹیسٹا اور امریکہ کے جان اسنر نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فرانس میں کھیلے جانے والے کلے کورٹ ایونٹ کا آغاز اسپین کے رابرٹو بوٹیسٹا اور امریکہ کے جان اسنر نے جیت کے ساتھ کردیا۔

    رابرٹو بوٹیسٹا نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں جرمنی کے بینجمن بیکر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں چھ صفر اور چھ دو سے شکست دی۔

    ایک اور میچ میں امریکہ کے جان اسنر نے ہم وطن اسٹیو جونسن کو زیر کیا۔ اسنر کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔