Tag: مون سون بارش

  • مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیشل کی پیشگوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون کا ایک اور سسٹم برسنے کو تیارہے، این ڈی ایم اے نے مون سون کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کا نیا سلسلہ 2 سے 5 ستمبر تک جاری رہے گا، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں ملاکنڈ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن میں ہلکی سے تیز بارش ہوسکتی ہے، قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین، کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی ہلکی سے تیز بارش جبکہ شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں، تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • مون سون کی  بارش کیلئے کراچی والوں کو کتنا انتظار کرنا ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    مون سون کی بارش کیلئے کراچی والوں کو کتنا انتظار کرنا ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    کراچی : سمندری ہوائیں جزوی بحال ہونے سے شدید گرمی کی لہر میں کمی آگئی، تاہم مون سون کی اچھی بارش کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شدیدگرمی کی لہر میں کمی آگئی ، صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہرمیں آج دن میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ہے اور گرمی کی شدت 41 ڈگری محسوس ہورہی ہے جب کہ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا کہ 21 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر رہےگا تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، مون سون کی اچھی بارش کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

    خیال رہے شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز گرمی کی شدت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سےاوپر رہی۔

    دوسری جانب سندھ میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے ، حیدرآباد، کوٹری، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری میں رات گئے موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

  • کراچی بارشوں کے پیش نظر  ہائی الرٹ جاری ، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت بارش کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر کراچی میں ہائی الرٹ جاری۔

    تفصیلات کے مطابق  شہر قائد میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد کیا گیا، دورانِ اجلاس متعلقہ اداروں کے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  ’’4 اہم نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ 33 نالوں کی صفائی کے لئے رقم درکار ہے‘‘۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے بقیہ نالوں کی صفائی کے لئے 47 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ ادارے کو ہدایت جاری کی کہ’’ نالوں کی صفائی کا کام سوائے عید کے کسی روز نہیں رُکنا چاہیے، اس کام کو جلد ازجلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے  کہا  کہ ’’شہر میں نکاسی کے کام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جنریٹر یا دوسری مشینری کے استعمال سے سڑکوں پر جمع  پانی کو نکالا جائے‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایم سی، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے افسران 24 گھنٹے متحرک کی ہدایات جاری کی اور شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کے روک تھام کے لئے سیکریٹری توانائی کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات کرنے کا حکم جاری کیا۔

    اجلاس میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر کراچی میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی چھیٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اس موقع پر واٹربورڈ کے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ گزشتہ روز بجلی کی لائن ٹرپ ہوجانے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوگئی تھی، جس کے بعد  واٹربورڈ انتظامیہ نے پمپ کا استعمال کرتے ہوئے حب ڈیم سے شہر میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا۔

    واضح رہے شہر قائد میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر سندھ حکومت کے 15 روز سے اجلاس جاری ہیں، گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا گیا تھا اور کئی فیصلے کئے گئے تھے، تاہم اجلاس میں کیے گیے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’مون سون بارشوں  کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے اور ممکنہ سیلا ب کے پیش نظر  محکمہ موسمیات سے قبل از وقت سندھ حکومت کو آگاہ کردیا تھا‘‘۔

  • کراچی : ایک بار پھرتیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

    کراچی : ایک بار پھرتیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

    کراچی : شہر قائد میں ایک بار  پھرتیز بارش کا سلسلہ جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق علی الصباح شہر میں حبس اور گرمی کے باعث موسم دوبارہ گرم ہوگیا تھا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک کالے بادل چھائے اور مون سون کا سلسلہ شرو ہوگیا۔

    POST 4

    ابتدائی طور پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

    POST 5

    اس موقع پر شہریوں اور بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اور عوام کی بڑی تعداد بارش کا لطف اٹھانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، تاہم برسات شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا  جبکہ آج کراچی میں 20 سے 25 ملی میٹر بارش ہونے کی توقع  ظاہر کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات کو اطلاع دی جاچکی ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر  شہر میں سیلاب آنے کا بھی خطرہ ہے۔

    POST 3

    دوسری جانب سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات کی جانب سےگزشتہ روز جمع ہونے والے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ روز بارش کے بعد کئی علاقوں میں منقطع ہونے والی بجلی تاحال بحال نہیں جاسکی۔

  • آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد : ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ کراچی میں بارش ہونے کے امکانات 80 فیصد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے  کہ اگلے ہفتے سے ملک بھر کے مختلف علاقوں  پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ،زیریں سندھ  اور مشرقی بلوچستان سمیت بیشتر حصوں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی میں  پیر اور منگل کو مون سون بارش متوقع ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص، حیدرآباد، قلات ،مکران ، بہاولپور ، ڈیرغازی خان اور سکھر ڈویژن  کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خوشک رہا، دادو 46 ، تربت ، بھکر  ، سبی 45، رحیم یار خان،اوکاڑہ ،بہاولنگر ،سکھر ، جیکب آباد ،شہید بے نظیر آباد ،اور روہڑی میں درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔