این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی مون سون بارشوں کے سبب 24 گھنٹے میں ملک بھر میں مختلف حادثات13 افراد جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، گزشتہ دنوں 13 اموات رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں 7، اسلام آباد میں 2 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں مختلف واقعات میں بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد زخمی ہوئے۔
پاکستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی
گزشتہ دنوں این ڈی ایم اے نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والی مون سون بارشوں سے کل مزید 5افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوئے تھے۔
جاری اعلامیے میں این ڈی ایم نے بتایا تھا کہ جاں بحق افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں، اموات مکانات گرنے کے باعث ہوئیں، خیبر پختونخوا کے اضلاع تورغر اور اپردیر میں 4افراد جاں بحق ہوئے، سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سوات، بونیر، تورغر اور اپردیر میں 10 افراد زخمی ہوئے، 26جون سے 22 جولائی تک مون سون بارشوں سے 221 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/sindh-govt-fully-prepared-for-monsoon-season/