Tag: مون سون بارشیں

  • مون سون بارشیں :  وزیراعظم  کی شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید

    مون سون بارشیں : وزیراعظم کی شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے پیغام میں مون سون بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئے الرٹ رہیں اور بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے بروقت ایکشن لیں۔

    یاد رہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، کچھ علاقوں میں تین سو تیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی اور سیکٹر ای الیون میں سیلابی صورتحال رہی جبکہ متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

    مسلسل بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے اور گنجائش انتہائی کم رہ گئی جبکہ نالہ لئی میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • رواں سال بھی  معمول سے زیادہ مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    رواں سال بھی معمول سے زیادہ مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے۔

    کراچی میں مون سون سیزن میں بادل کھل کے برسنے کی پیشگوئی کی اور کہا بارشوں کاآغازجون کےآخری ہفتےسےہونےکاامکان ہے اور مون سون کاپہلا اسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے جبکہ پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

    مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے، اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی۔

    دوسری جانب کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں کاسلسلہ جاری رہےگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم رات کےاوقات میں بونداباندی کاامکان ہے۔

    یاد رہے ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کےلئےاچھا ہے، موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہےگی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہےگا، مون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونےکاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

  • کراچی میں مون سون بارشیں، پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کیلیے میدان میں آگئی

    کراچی میں مون سون بارشیں، پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کیلیے میدان میں آگئی

    کراچی : شہر قائد میں مون سون بارشوں کے بعد پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا ہے، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاک فوج سول انتظامیہ کی مددکوپہنچ گئی، پاک فوج نےکراچی میں ریلیف آپریشن کاآغازکردیا ہے‌۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج پانی میں پھنسےلوگوں کو ریسکیوکر رہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ 3 روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہر قائد کی سڑکوں پر پانی جمع ہے جبکہ اکثرعلاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی میں 3 دن کی بارش کےدوران مختلف حادثات میں10 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

    گذشتہ روز صوبائی وزرا سعیدغنی اور ناصرشاہ نے صفوراچورنگی،ایئرپورٹ کے اطراف کا ہنگامی دورہ کیا ، سعیدغنی نے کہا تھا کہ نکاسی کاکام مکمل کرلیاگیاہے،تمام شاہراہیں کلیئرہیں، تمام عملہ ممکنہ آنےوالےاسپیل کیلئےبھی تیارہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو کراچی میں ریلیف ورک کی ہدایت کی تھی جبکہ این ڈی ایم اے اور ڈبلیو ایف او کی جانب سے کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی بھی کی گئی۔

  • بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 12 جولائی سے شروع ہونے کا امکان

    بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 12 جولائی سے شروع ہونے کا امکان

    کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ رواں ماہ 12 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے تاہم اس دوران بلوچستان میں سبی اور ہرنائی کے علاقوں میں تھوڑی بارشیں ضرور ہوئی ہیں مگر یہاں بارہ جولائی سے مون سون بارشوں کے سلسلے کے آغاز کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ژوب ڈویژن ، سبی، جعفر آباد اور ہرنائی کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور ساحلی علاقوں میں زیادہ بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز
    ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ڈجی خان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

  • آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد : ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ کراچی میں بارش ہونے کے امکانات 80 فیصد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے  کہ اگلے ہفتے سے ملک بھر کے مختلف علاقوں  پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ،زیریں سندھ  اور مشرقی بلوچستان سمیت بیشتر حصوں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی میں  پیر اور منگل کو مون سون بارش متوقع ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص، حیدرآباد، قلات ،مکران ، بہاولپور ، ڈیرغازی خان اور سکھر ڈویژن  کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خوشک رہا، دادو 46 ، تربت ، بھکر  ، سبی 45، رحیم یار خان،اوکاڑہ ،بہاولنگر ،سکھر ، جیکب آباد ،شہید بے نظیر آباد ،اور روہڑی میں درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • بھارت میں پانی کی حفاظت پراسلحہ بردار سپاہی معمور

    بھارت میں پانی کی حفاظت پراسلحہ بردار سپاہی معمور

    نئی دہلی: بھارت میں پانی کی قلت نے خوفناک بحران کی شکل اختیارکرلی ہے جس کے سبب ڈٰیموں سے پانی کی چوری کو روکنے کے لیے مسلح گارڈ تعینات کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں موسم گرما میں جہاں سورج اپنے جوبن پر ہے وہیں خشک سالی کی وجہ سےپانی کی قلت بھی عروج پرہے. گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے جہاں نوجوان ڈیم میں تیراکی کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ کچھ قریبی دیہات کے رہائشی پانی کی چوری کے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں جن سے نمٹنے کے لیئےاسلحہ بردارسپاہی چوکنے کھڑے ہیں تاکہ خشک سالی کے باعث بچے کچے آبی ذخیرے سے پانی کی سپلائی طے شدہ پلان کے مطابق جاری رہے۔

    بھارتی حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ دوسالوں سے مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک خشک سالی کا شکار ہے۔ پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے چار ڈیمز پہلے خشک ہوچکے ہیں۔ اس لیےہزاروں لوگوں کو پانی ٹینکرز کے ذریعے سپلائی کیا جارہا ہے تاہم یہ ایک ناکافی اقدام ہے۔

    ڈیمز کی حفاظت پر معمور چیف سیکیورٹی آفیسرپریتم سروہی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم دن میں چوبیس گھنٹے ڈیمز کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ریاست تکم گڑھ میں پانی سونے بھی زیادہ قیمتی ہوگیا ہے۔ تکم گڑھ کے لاکھوں رہائشی ہرچاردن بعد بہ مشکل دو گھنٹے ہی پانی حاصل کر پارہے ہیں۔ حکومت طلب و رسد کی کمی دور کرنے کے لیے کنویں بھی تعمیر کروا رہی ہے۔

    تکم گڑھ کی خاتون میئرنے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں پانی کی شدید قلت کا سامناہے، تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ ہر ایک شہری کو پانی مل سکے۔ہم دعاگو ہیں کہ بارشیں ہوں اور ڈیمز کی سطح بلند ہو تاکہ ہر ایک شہری کو بآسانی پانی مل سکے۔

    یاد رہے بھارت ان ممالک میں شامل ہیں جن کو شدید پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ جس کے باعث پانی کی چوری اور نقص امن کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ ڈیمز پر حفاطتی اقدامات تو کر لیے گئے ہیں لیکن بارانِ رحمت کے لیے سب کی نگاہ آسمان کی جانب ہے۔