Tag: مون سون سسٹم

  • کراچی والے تیار ہوجائیں !  مون سون کا ایک اور سسٹم برسنے کو تیار

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! مون سون کا ایک اور سسٹم برسنے کو تیار

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو مون سون کے نئے سسٹم سے خبردار کردیا ہے،بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کے حالیہ طاقتور اسپیل نے بہت تباہی مچائی، ابھی یہ اسپیل سمندر میں گیا ہے تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔

    ملک میں مون سون کا ایک اور سسٹم برسنے کو تیار ہے، بارش کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا اور پانچ ستمبرتک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ 2 ستمبر سے ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی جس کے نتیجے میں کراچی میں3 اور 4 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کے حوالےسے نیا الرٹ جاری کر دیا۔

    این ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تین تا چار ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈواللہ یاراور ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے جبکہ سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپور خاص اور تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان ہے، بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال اورنشیبی علاقےزیرآب آنےکاخدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

    خیبرپختونخوا میں ملاکنڈ، ہزارہ اورپشاورڈویژن میں ہلکی سے تیزبارش ہوسکتی ہے جبکہ قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین، کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارشیں اربن فلڈنگ اورندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں، اس لئے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم  کا آج رات پاکستان میں  داخل ہونے کا امکان

    بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

    اسلام آباد : بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں آج رات سے انتیس اگست تک طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے بھی آج رات سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی،فیصل آباد، ساہیوال اورگجرات میں تیزبارش کاامکان ہے۔

    ڈیرہ غازی خان، ملتان اوربہاولپورڈویژن میں موسلادھاربارش اور سیلاب کا خدشہ ہے.

  • سندھ میں مون سون سسٹم  ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    سندھ میں مون سون سسٹم ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں مون سون سسٹم سے اربن فلڈنگ کاخدشہ ظاہر کردیا ، جس سے کراچی بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے نے الرٹ میں کہا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کے زیر اثر اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں سندھ اثر انداز ہونے کا امکان ہے ، جس سے سندھ کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ کے علاقے کشمور، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، بدین، مٹھی، تھرپارکر متاثر ہو سکتے ہیں ، بارشوں کے باعث مقامی اربن فلڈنگ/ ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی ہو سکتی ہے۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں کے مکین ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل رکھیں اور خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

    این ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں۔

  • ایک اور طوفانی بارشوں والے مون سون سسٹم  کی کراچی میں انٹری،  الرٹ جاری

    ایک اور طوفانی بارشوں والے مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری، الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام اداروں کوپیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون کا ایک اور بڑا طاقتور سسٹم آج بھارت سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور میرپورخاص سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سسٹم کے باعث کراچی میں آج شام یا رات میں تیزبارش کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

    سردارسرفراز نے بتایا کہ مشرقی بلوچستان کے اضلاع میں بھی تیزبارشیں متوقع ہیں، بلوچستان کےساحلی علاقوں میں بھی تیزبارش ہوگی۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ جولائی میں اتنی زیادہ بارش کا ہونا غیر معمولی ہے، تمام اداروں کو پیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہیں۔

    خیبرپختونخوامیں بارشوں سے حادثا ت نے 27افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد زخمی ہے ۔ سیکڑوں کچے مکانات منہدم ہوگئے اور امدادی سرگرمیوں میں تاخیر سے نقصانات میں اضافہ ہوا۔

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

  • کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 9 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کے وقت شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، قلات، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، بہاولپور، ژوب، ٹھٹھہ، کراچی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا موسم 15 ستمبر تک رہے گا، اس دوران ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک اور سسٹم کراچی سمیت سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

  • کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی سندھ بھر میں ہلکی بارش کا امکان ہے، بادل برسانے والے مون سون سسٹم کا مرکز کراچی سے نکل چکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کا مرکز جنوب مغرب کی جانب سمندر میں چلا گیا ہے لیکن کراچی میں سسٹم کے اثرات آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران برقرار رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر تک کراچی، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، سانگھڑ، نوشہروفیروز، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    ادھر تھرپارکر میں تیز بارش سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ باجرےکی کاشت اور مویشیوں کے لیے چارےکا انتظام ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے رہے جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کچھ علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ کئی علاقوں سے بجلی غائب رہی جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔