Tag: مون سون کا پہلا اسپیل

  • پنجاب میں مون سون کا پہلا اسپیل ہی تباہ کن،  7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    پنجاب میں مون سون کا پہلا اسپیل ہی تباہ کن،  7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    لاہور : پنجاب میں مون سون کا پہلا اسپیل ہی تباہ کن رہا ، حادثات سے7  افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی۔

    بارش کے دوران حادثات میں چار افراد جاں بحق اور ستائیس زخمی ہیں، اوکاڑہ، ملتان، ساہیوال اور پاکپتن میں تیز بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ مختف علاقوں سے بجلی بھی غائب ہوگئی۔

    قصورکے علاقے الہ آباد میں مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے دو بچیاں جان سے گئیں جبکہ بستی ریاض احمد میں گھر کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    حجرہ شاہ مقیم میں تین گھروں کی چھتیں گر گئیں جبکہ لاہورمیں ٹھوکرنیازبیگ کے قریب پانی کے تیزبہاؤ سےنالہ ٹوٹ گیا، جس کے باعث پانی رہائشی سوسائٹی میں داخل ہونے سے متعدد گھر زیر آب آگئے ۔

    ملتان میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت متاثر ہوگئی، ساہیوال ،ڈسکہ، شکرگڑھ اورسرائے عالمگیر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

  • مون سون کا پہلا اسپیل ! گرمی کے ستائے کراچی والوں کے لئے خوشخبری آگئی

    مون سون کا پہلا اسپیل ! گرمی کے ستائے کراچی والوں کے لئے خوشخبری آگئی

    کراچی : شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل سے متعلق خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون کا پہلا اسپیل شروع ہونے کی خوشخبری سنادی ، جو 2 جولائی تک جاری رہے گا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث موسم گرم ہے اور آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاسکتاہے اور محسوس کیا جانے والا پارہ 50 تک جانے کا امکان ہے۔

    انجم نذیر کا کہنا تھا کہ کل شام سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سےموسم بہتر ہوسکتا ہے اور 19 جون سے مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح وشام بوندا باندی کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا

    دوسری جانب ملک کے بیشترشہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں سمندری ہوائیں معطل اور شدید حبس کی کیفیت ہے، درجہ حرارت انتالیس ڈگری،جبکہ گرمی کی شدت کا احساس سینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

    سبی میں پارہ چھیالیس پرشدت انچاس ڈگری ، سرگودھا میں انتالیس ڈگری کی گرمی پینتالیس ، بہاولپور میں اڑتیس ڈگری کی گرمی چھیالیس ڈگری محسوس کی گئی۔

    ڈی آئی خان میں سینتیس ڈگری کی گرمی تینتالیس، ملتان اور فیصل آباد میں چھتیس ڈگری کی گرمی کا احساس پینتالیس،راولپنڈی میں چھتیس ڈگری شدت چالیس ڈگری ریکارڈ کی گئی۔

    اسلام آباد اورپشاوردرجہ حرات چھتیس ڈگری اور لاہورمیں درجہ حرارت پینتیس ریکارڈ کیا گیا۔

  • بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارش برسانے والے سسٹم کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے بادلوں کا راج ہے اور شہر بھر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت آج چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    شہر میں اس وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    آج محسوس کیے جانے والا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی تجاوزکرسکتا ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی، کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 8 جولائی کی شام میں داخل ہوگا، لوپریشرسسٹم کےنمودارہونےسےکراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔