Tag: مون سون

  • مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا

    مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا، اور آج دن بھر ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شام اور رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    خیبر پختون خوا کے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ میں رات کے دوران بادل برسنے کا امکان ہے، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولنگر، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور میں بارش کی توقع ہے۔

    بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا، قلات، خضدار اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیش تر اضلاع میں بھی آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میر پور خاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان میں دن بھر موسم خشک رہے گا۔

  • کراچی میں مون سون بارشیں کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی میں مون سون بارشیں کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جولائی کی ابتداء میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش معمول کے مطابق ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم جزوی ابر آلود گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد، ہوا 8 نارٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں ملک کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں کشمیر میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے جنوب مغربی حصے میں بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

  • مون سون بارشیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اہم اقدام سامنے آگیا

    مون سون بارشیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اہم اقدام سامنے آگیا

    کراچی: مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رین ایمر جنسی سینٹرقائم کردیا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یاسین شر بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مون سون بارشوں سے قبل مخدوش اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے مکینوں کو انتباہ جاری کردیا ہے، ان عمارتوں کے مکینوں کو فلیٹس خالی کرنےکےنوٹسزجاری کئےجاچکے۔

    یاسین شر نے بتایا کہ بارش کےوقت مخدوش حالت عمارتیں کسی وقت بھی زمین بوس ہوسکتی ہیں، پانی کے رساؤ سے شارٹ سرکٹ ،آتشزدگی میں بھی اضافہ ہوجاتاہے، ان عمارتوں کے مکینوں کو فلیٹس خالی کرنےکےنوٹسزجاری کئےجاچکے۔۔

    انہوں نے کہا کہ مخدوش،خستہ حالت تعمیرات کی نشاندہی کیلئے رین ایمرجنسی سینٹر میں اطلاع دیں،رین ایمرجنسی سینٹرمیں ٹیکنیکل عملہ تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹےڈیوٹی سرانجام دے گا،جس کا مقصد حادثے کی صورت میں انتظامی وامدادی محکموں کیساتھ امداد فراہم کرناہے۔

    ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ سروےکےنتیجےمیں کراچی کی پانچ سو پچاس جبکہ سندھ کےدیگر ریجنزکی چھ سو پچاس عمارتوں کو مخدوش قراردیاجاچکا ہے۔

  • اگلے سال مون سون کی پیشگی تیاری اور اقدامات کی تجاویز

    اگلے سال مون سون کی پیشگی تیاری اور اقدامات کی تجاویز

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کردہ کانفرنس کے دوران سیلاب سے نمٹنے کے لیے مختلف چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ اداروں نے اگلے سال مون سون کی پیشگی تیاری اور اقدامات پر تجاویز دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پوسٹ مون سون جائزہ رابطہ کانفرنس 2022 کا انعقاد ہوا۔

    کانفرنس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی، کانفرنس میں پی ڈی ایم ایز، وفاقی اور صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    متعلقہ اداروں نے رواں سال مون سون بارشوں کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی، کانفرنس کے دوران اس سال سیلاب سے نمٹنے کے لیے مختلف چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

    کانفرنس میں متعلقہ اداروں نے اگلے سال مون سون کی پیشگی تیاری اور اقدامات پر تجاویز دیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تشکیل دے۔

  • مون سون میں غیر معمولی تاخیر، شمالی بھارت میں تباہ کن بارشوں سے 18 ہلاک

    مون سون میں غیر معمولی تاخیر، شمالی بھارت میں تباہ کن بارشوں سے 18 ہلاک

    اترپردیش: شمالی بھارت میں غیر معمولی تاخیر سے آئے ہوئے مون سون نے تباہی مچا دی ہے، تباہ کن بارشوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے، کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

    الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی ریاستوں میں بارش کے موسم میں غیر معمولی تاخیر سے ملک بھر میں مزید مصائب پیدا ہو گئے ہیں۔

    مسلسل بارش نے شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریاست کے زیر انتظام ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو کہا کہ شمالی ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں منگل تک بھاری بارش متوقع ہے۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت میں شدید بارش نے موسم گرما میں بوئی جانے والی اہم فصلوں جیسے چاول، سویا بین، کپاس، دالوں اور سبزیوں کو فصل کی کٹائی سے عین قبل شدید نقصان پہنچا دیا ہے، جس سے ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کو اشیائے خورد و نوش کی شدید مہنگائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    بھارت میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب: ہنگامی حالت کا اعلان

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برسات کا موسم عام طور پر شمال مغربی ہندوستان میں ستمبر کے وسط سے ختم ہو جاتا ہے، اور اسے اکتوبر کے وسط تک پورے ملک میں ختم ہو جانا چاہیے، ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی بارشی موسم کے پیچھے موسمیاتی تبدیلی ہے۔

    آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں اتوار کو معمول سے 1 ہزار 293 فی صد زیادہ بارش ہوئی، اور اتر پردیش میں 22.5 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔

  • پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ زوروں پر

    پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ زوروں پر

    لاہور: مون سون کی بارشوں کے بعد صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ زوروں پر ہے، اب تک صوبے میں 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 188 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 80، لاہور سے 62، گوجرانولہ سے 14 جبکہ قصور، چکوال، مظفر گڑھ اور بہاولپور سے 4 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت کے ممطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 101 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، صرف لاہور سے ڈینگی کے کل 12 سو 77 کیسز سامنے آئے۔

  • لاہور والے ہوشیار ہوجائیں! طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور والے ہوشیار ہوجائیں! طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 16 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 18 اگست تک ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

  • آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھ گیا

    آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھ گیا

    اسلام آباد: مون سون بارشوں سے ملکی آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھ گیا، ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورت حال کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

    ارسا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

    تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 39 لاکھ 6 ہزار ایکڑ فٹ تک ہے، منگلا میں13 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ کی سطح پر جب کہ چشمہ ریزرویئر میں پانی کا ذخیرہ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 61 ہزار 300 کیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد 35 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، جب کہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 22 ہزار 800 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 27 ہزار 800 کیوسک ہے۔

    ادھر تیز اور مسلسل بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے جھنگ میں 15 دیہات زیر آب آ گئے ہیں، محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ نچلے درجے کا سیلابی ریلا کل تک تریموں بیراج سے گزرے گا۔

  • طوفانی بارشوں سے کراچی کی درجنوں اہم شاہراہیں اور سڑکیں تباہ

    طوفانی بارشوں سے کراچی کی درجنوں اہم شاہراہیں اور سڑکیں تباہ

    کراچی: صوبہ سندھ کا دارالحکومت اور ملک کا معاشی حب کراچی مون سون بارشوں کے بعد تباہ حال ہوچکا ہے، شہر کی 97 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ٹوٹ چکی ہیں جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ شدید ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران 97 اہم شاہراہیں اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک احمد نواز چیمہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بارش میں تباہ سڑکوں کو فوری مرمت کی ضرورت ہے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضروری ہے، عوامی مفاد میں سڑکوں کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔ مرمت اور دیکھ بھال سے ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگی اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

    خط کے ساتھ تباہ حال سڑکوں کی فہرست بھی منسلک کردی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 145 مقامات پر بارش کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹیں، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی 10 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

    ڈسٹرکٹ سٹی کی 10، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 29، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 14، کورنگی کی 12، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی 10 اور ڈسٹرکٹ ملیر کی 12 سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی کمشنر کراچی کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

  • مزید بارشوں کی پیشگوئی: وزیر اعظم کی حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    مزید بارشوں کی پیشگوئی: وزیر اعظم کی حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    اسلام آباد: صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام صوبائی و وفاقی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات سے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی پر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعظم نے وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں اقدامات کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔
    ت
    وزیر اعظم نے صوبائی اداروں کو معاونت فراہم کرنے پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو شاباشی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون، اشتراک عمل اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت ہے۔

    انہوں نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو بھی عوام کے تحفظ کے لیے خدمات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عید تعطیلات میں عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا مظاہرہ کرنے پر پولیس، میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمہ دار ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔