Tag: موٹاپا

  • موٹاپا آپ کی زندگی کے آٹھ سال گھٹا دیتا ہے

    موٹاپا آپ کی زندگی کے آٹھ سال گھٹا دیتا ہے

    برطانوی طبی جریدے لانسٹ میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بہت زیادہ موٹاپا انسان کی زندگی کو آٹھ سال تک کم کردیتا ہے اور زیادہ وزن والے افراد کئی دہائیوں پر محیط بیماریوں کا شکار بھی بن سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ نو عمری میں ہونے والا موٹاپا انسانی زندگی کی صحت اور درازی عمر کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے کیوں کہ موٹاپا کئی پچیدہ بیماریوں کی جڑ ہے۔

    FAT POST 1

    اس حوالے سے کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی میں تحقیق پر کام کرنے ولی ٹیم نے انکشاف کیا ہے موٹے افراد جلد ہی ذیابیطس اور دل کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کے جسم میں انسولین کا زیادہ بننا ہو تا ہے جسے طبی اصطلاح میں "ہائپر انسولینیمیا” کہا جاتا ہے،تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ امراض قلب اور ٹائپ ٹو ذیابیطس معذوری اور موت کا باعث بنتے ہیں۔

    FAT POST 4

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اکثر لوگ موٹاپے کے نتائج سے ’بے خبر‘ ہوتے ہیں یہ لوگ موٹاپے کو بے ضررگردانتے ہیں جس کے خوف ناک اثرات سامنے پر ایسے افراد سخت مایوسی اور ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    FAT POST 3

     

    لانسٹ ڈائبیٹس اینڈ اینڈوکرآنولوجی میں شائع رپورٹ میں ایک کمپوٹر ماڈل کے ذریعے صحت کے لیے خطرات جیسے موٹاپے،ذیابیطس اور امراض قلب وغیرہ کو زیر مشاہدہ رکھا گیا اور مختلف عمر میں وزن کے چارٹ سے اس کا موازنہ کیا گیا جس کی مدد سے درازی عمر پر وزن کے اثرات کا حساب لگایا گیا۔

    مشاہدے اور اعداوشمار سے پتہ چلا کہ جتنا انسان کی عمر کم اور وزن زیادہ ہوگا اتنا ان کے صحت پر اس کا برا اثر ہوگا چونکہ اوائل زندگی میں ہی موٹاپے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے امراض قلب اور ذیابیطس کے حملے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور انسانی اوسط عمر میں خاطر خواہ کمی ہو جاتی ہے۔

    FAT POST 2

    تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ 20 سے 39 سال کے درمیان صحت مند جسم رکھنے والے افراد کے مقابلے میں اسی عمر کے بہت زیادہ موٹے مردوں کی عمر 8.4 سال کم ہوئی جبکہ موٹے عورتوں کی عمر میں 6.1 سال کمی واقع ہوئی۔

    مردوں نے زندگی کے 18.8 سال خراب صحت کے ساتھ گزارے جبکہ موٹے عورتوں نے 19.1 سال بیمار ہو کر گزارے۔

    اسی طرح 50 اور 60 کی دہائی میں موٹاپے کی وجہ سے مردوں کی زندگی 3.7 سال جبکہ عورتوں کی زندگی 5.3 سال کم ہوئی۔

    ستر کی دہائی میں موٹے مرد اور خواتین کی زندگیوں میں ایک ایک سال کمی واقع ہوئی جبکہ انھیں پھر بھی ایک سال بیماری میں گزارنے پڑا۔

    پروفیسر سٹیون گرور کہتے ہیں کہ’ہمارا کمپیوٹر ماڈل یہ دکھاتا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے دل کا عارضہ، سٹروک اور ذیابیطس ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ درازی عمر کم ہو جاتی ہے۔

  • سائیکل چلانا شوگر کے مرض کو روکنے میں مددگار

    سائیکل چلانا شوگر کے مرض کو روکنے میں مددگار

    ڈنمارک: سائیکل چلانے سے ناصرف پورے بدن کے پٹھے حرکت کرتے ہیں بلکہ اس کی باقاعدہ عادت امراضِ قلب اور موٹاپے کو روکتی ہے تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو سائیکل چلانے کی عادت کو معمول بنالیں.

    تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بہت حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے.

    ماہرین نے تحقیق کے لیے 50 سے 65 سال کے پچیس ہزار کے قریب خواتین و مرد سے شوقیہ یا عادتاً سائیکل چلانے کے بارے میں پوچھا گیا اور ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کو نوٹ کیا گیا.

    ماہرین نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ اعدادوشمار کے تحت سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بیس فیصد تک کم ہوجاتا ہے.

    ماہرین کا کہنا ہےکہ سائیکل چلانے اور ذیابیطس کو روکنے کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے اور جتنی زیادہ آپ سائیکل چلائیں گے یہ موذی مرض آپ سے اتنا ہی دور ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ تحقیق کے بعدماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواہ آپ کی عمر40 سال ہو یا پھر 60، سائیکل چلانے سے آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں.

  • کیرالہ میں جنک فوڈ پر ٹیکس عائد

    کیرالہ میں جنک فوڈ پر ٹیکس عائد

    نئی دہلی: بھارت کی سیاحتی ریاست کیرالہ کی مقامی حکومت نے جنک فوڈ پر ’فیٹ ٹیکس‘ عائد کردیا۔ یہ فیصلہ ملک میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    یہ ٹیکس صوبائی وزارت خزانہ نے مختلف ریستورانوں اور فوڈ چینز پر دستیاب برگر، پزا اور سینڈوچز پر عائد کیا ہے۔

    kerala-1

    ٹیکس کی شرح 14.5 ہے اور یہ مقامی حکومت کے سالانہ بجٹ کا حصہ ہے۔

    مودی کی حاملہ خواتین کے مفت علاج کی ہدایت *

    بھارت میں خواتین دوست زراعتی آلات بنانے کا فیصلہ *

    صوبائی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف صوبے کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرے گا بلکہ لوگوں کو جنک فوڈ کے استعمال پر محتاط رویہ اختیار کرنے پر بھی مجبور کرے گا۔

    kerala-2

    واضح رہے کہ کیرالہ میں غیر صحت مندانہ غذائی عادات کی صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ عائد کیا جانے والا ٹیکس ریستورانوں اور مشہور فوڈ چینز پر لاگو ہوگا جبکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کیرالہ میں بھی ٹھیلوں اور پتھاروں پر جنک فوڈ بغیر ٹیکس کے دستیاب ہوگا۔

  • سورج کی کرنیں موٹاپا کم کرنے میں مددگار

    سورج کی کرنیں موٹاپا کم کرنے میں مددگار

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سورج کی کرنیں موٹاپا کم کرنے کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    انسانی صحت پر سورج کی روشنی کے ممکنہ فوائد کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی موٹاپا بھگانے کا ایک آسان اور سستا علاج ہے۔

    سائنسی رسالے ڈائی بیٹیک جرنل میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق سورج کی روشنی میں بیٹھنے سے ہماری جلد وٹامن ڈی پیدا کرتی ہے، جس سے خون میں وٹامن ڈی (حیاتین) کا اخراج ہوتا ہے لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ حیاتین اس کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرتی ہے۔

    البتہ سائنسدانوں کے مطابق سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے علاج کا عمل دراصل جلد سے خارج ہونے والے نائٹرک آکسائیڈ (این او) کے ساتھ منسلک تھا۔

    چوہوں پر کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز سے بھوک کم لگتی ہے جبکہ وزن میں اضافے کی رفتار بھی سست پڑجاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی میں رہنے، بہت ساری ورزش، صحت مند خوراک سے بچوں میں موٹاپے کے عمل کو شروع ہونے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • موٹاپا زندگی کو8 سال تک کم کر سکتا ہے

    موٹاپا زندگی کو8 سال تک کم کر سکتا ہے

    کینیڈا : ماہرین طب کے مطابق موٹاپا زندگی کو آٹھ سال تک کم کر نے کیساتھ کئی خطرناک بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمری میں زیادہ وزن صحت پر بُرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق سو سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نو عمری میں وزن بڑھنے سے دل کا عارضہ، سٹروک اور ذیابیطس ہونے کے خطرات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں، جو موت کا سبب بن سکتے ہیں۔