Tag: موٹاپے سے نجات

  • ہرا دھنیا، لیموں اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!! موٹاپے سے نجات بہت آسان

    ہرا دھنیا، لیموں اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!! موٹاپے سے نجات بہت آسان

    دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد آئے روز بڑھتی جا رہی ہے، مرد ہوں یا خواتین موٹاپے سے نجات کے لیے مختلف اسپتالوں، کھیل کے میدانوں اور جم کے چکر کاٹتے دکھائی دیتے ہیں۔

    اگر آپ بغیر کسی مشقت کے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ڈاکٹر عیسیٰ کے اس نسخے پر عمل کرکے موٹاپے کو خیر باد کہہ سکتے ہیں۔ اس کیلیے آپ کو صرف تین اجزاء کی ضرورت ہوگی۔

     موٹاپا کم کرنے کا نسخہ

    اجزاء:

    پانی ایک گلاس، ہرا دھنیا مٹھی بھر ( بغیر ڈنڈیوں کے ) ایک عدد لیموں کارس اور شہد ایک کھانے کا چمچ۔

    ترکیب:

    ایک گلاس پانی اور ہرے کو دھنیے کو بلینڈ کرکے اس میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کریں اور لیموں کا رس نچوڑ لیں۔

    اس کے بعد شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ نہار منہ استعمال کریں۔

    یہ نسخہ استعمال کرنے والے اس بات کا لازمی دھیان رکھیں کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد اس نسخے میں لیموں استعمال نہ کریں۔

    اسے مستقل 7دن استعمال کریں پھر دس دنوں کا وقفہ دیں پھر سات دن استعمال کریں پھر اسی طرح وفقہ دیں۔

    پہلے سات دنوں میں ہی آپ اپنے وزن میں واضح فرق محسوس کریں گے، اس کی تصدیق کیلیے استعمال سے پہلے اپنا وزن ضرور کروا لیں۔

    کچھ لوگ موٹاپے سے نجات کیلیے ڈائٹنگ کو اختیار کرتے ہیں تو کچھ ورزش اور مہنگی ادویات کا سہارا لیتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ تو کسی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو مستقل مزاجی پر عمل نہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ وزن کو قابو میں رکھنے کا سادہ سا فارمولا متوازن غذا اور بروقت کھانا ہے اس کے علاوہ محض اپنی خوراک میں مناسب اور معیاری مشروبات کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • موٹاپے سے نجات کیلئے مخصوص ڈش

    موٹاپے سے نجات کیلئے مخصوص ڈش

    موٹاپا نہ صرف انسان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ اسے ام الامراض بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل تو نہیں البتہ طرز زندگی میں تبدیلی سے ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ماہرین صحت غذا میں توازن کیلئے زور دیتے ہیں، درحقیقت اپنی غذا میں پھلوں، سبزیوں، نٹس اور دیگر اشیاء استعمال کرکے کر آپ چربی گُھلا سکتے ہیں۔

    ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوریا کی ایک مخصوص ڈش ’کمچی‘ موٹاپے کو روکنے میں معاون ہے، جس سے موٹاپے کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

    کمچی پکوان بند گوبھی اور چقندر جیسی سبزیوں کو نمک اور خمیر لگا کر، پیاز اور لہسن جیسی سبزیاں شامل کر کے بنایا جاتا ہے۔ مذکورہ کورین ڈش ’کمچی‘ پیٹ میں موجود مفید بیکٹیریا کو فروغ دینے میں مدد دے سکتی ہے۔

    محققین کے مطابق بند گوبھی اور چقندر دونوں سبزیوں میں کیلوریز (حراروں) کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ بھرپور وٹامنز، غذائی فائبر اور پیٹ کے مفید بیکٹیریا پر مثبت اثرات رکھتی ہیں۔
    حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آیا کمچی کی مستقل کھپت کا مٹاپے کے مجموعی خطرے میں کمی سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے یا نہیں۔

    محققین نے مطالعے میں تقریباً 1 لاکھ 16 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان افراد نے لارجر کورین جینوم کی طویل مدتی تحقیق میں حصہ لیا تھا۔

    محققین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے روزانہ ایک سے کم بار کمچی کھائی تھی ان کے روزانہ پانچ یا زیادہ بار کمچی کھانے والوں کے مقابلے میں وزن میں اضافہ ہونے، کمر چوڑی ہونے اور مٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

  • موٹاپے سے نجات کے لیے برطانیہ میں انجیکشن متعارف!

    موٹاپے سے نجات کے لیے برطانیہ میں انجیکشن متعارف!

    وزن کم کرنے کے لیے برطانیہ میں نئی دوا متعارف کرائی گئی ہے، دوا بنانے والی کمپنی نووو نارڈسک نے انجیکش کی شکل میں ’ویگووی‘ کو صارفین کے لیے پیش کیا ہے۔

    یورپ میں ایک ماہ کے دوران مذکورہ دوا کو دوسری بار متعارف کرایا گیا ہے تاکہ خطے میں یہ مناسب طور پر دوستیاب ہوسکے، شروع میں ہی دوا کی طلب میں اضافے کے باعث کمپنی اس کی طلب کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔

    ڈینش کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے میں ایک بار لگائے جانے والے یہ انجیکشن برطانیہ میں دستیاب ہیں مگر انھیں ابھی محدود طور پر لانچ کیا گیا ہے۔

    مذکورہ دوا کی زیادہ طلب اور نووو کی جانب سے بنائی جانے والے ذیابظیس کی دوا ’اوزیمپک‘ کی وجہ سے کمپنی کے شیئر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔

    ویگووی اب تک امریکا، ناروے، ڈنمارک اور جرمنی میں متعارف کرائی جاچکی ہے، ورزش اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ساتھ ویگوی کو استعمال کرنے سے مریضوں کے جسمانی وزن میں تقریباً 15 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    امریکا میں ویگووی کی مانگ کو پورا کرنا نووو کے لیے کافی مشکل ہوگیا ہے جس کہ وجہ سے یورپی خطے میں اسے لانچ کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

    کمپنی نے دوا کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، کمپنی کے سی ای او کے مطابق دوا کی وافر مقدار میں دستیابی میں ابھی کمپنی کو مزید کچھ سال درکار ہیں۔

    کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ، ’ہماری نگالیں پور طرح سے ویگووی کی طلب پر ہیں، ریگولیٹرز اور فراہم کنندگان کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہے ہیں، موٹاپے میں مبتلا لوگوں کو علاج تک رسائی دینے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔‘

  • برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز

    برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز

    لندن : برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم میں لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کاآغازکردیاگیا، وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ اگرہرشہری اپنا وزن پانچ پونڈ کم کرلے تو قومی صحت کےادارے پر دس کروڑ پائونڈ کا بوجھ کم ہوجائے گا۔

    برطانیہ یورپ میں 63 فیصد صحتمند افراد کا وزن زیادہ ہے اور موٹے افراد کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے اس مہم کو ’’وزن گھٹاؤ این ایچ ایس بچاؤ‘‘ کا نام دیا گیا ہے انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ میرے کورونا کے شکار ہونے کا ایک بڑا سبب میرا زیادہ وزن تھا۔

    برطانوی حکومت موٹاپے کیخلاف سرکاری مہم پرایک کروڑ پاؤنڈ خرچ کرے گی، یہ منصوبہ 12 ہفتوں پر مشتمل ہے، جس میں لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

    ماہرین کےمطابق زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کورونا کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ موٹاپا ٹائپ ٹو ذیابیطس، بعض اقسام کے سرطان ،جگر اور سانس کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔

    پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کے مطالعے کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا افراد میں موٹاپے سے موت کے خطرے میں 40 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔

  • خوشگوارزندگی موٹاپے سے نجات دلاتی ہے، محققین

    خوشگوارزندگی موٹاپے سے نجات دلاتی ہے، محققین

    اب موٹاپے سے پریشان افراد آسانی سے اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں، وزرش، کم خوراک، پوری نیند  اور خوش گوار زندگی آپ کو موٹاپے سے نجات دلاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپا صحت کا قاتل اور شخصیت کا دشمن ہوتا ہے، اچھا خاصا انسان موٹاپے کی وجہ سے چلتا پھرتا لطیفہ معلوم ہوتاہے، موٹاپے کے شکار خواتین و حضرات کسی بھی محفل کو لطف اندوز نہیں کرتے بلکہ محفل ان سے لطف اندوز ہوتی ہے اس لیے موٹے لوگوں کا حلقہ احباب بہت مختصر ہوتا ہے.

    اکثر اوقات موٹے افراد اپنے بے ہنگم وجود کی بنا پر گھر سے باہر نکلنے سے کتراتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ باہر نکلنے پر انہیں‌ مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے لہذا وہ راہ فراراختیار کرتے ہیں مگر اب موٹے افراد اپنی اس شرمندگی سے بآسانی نجات پا سکتے ہیں۔

    برطانیہ کی طبی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاناغہ ورزش ، کم خوراک، پوری نیند اور خوش گوار زندگی موٹاپے سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق زیادہ تر وہ لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں‌ جو کسی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں. محققین کا کہنا ہے کہ اکثر ذہنی پریشانی میں مبتلا افراد اپنی پریشانی کو زیادہ غذا کے استعمال سے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں‌.ان کی یہ عادت انہیں‌ مزید موٹاپے کا شکار کرتی ہے۔

    محققین کے مطابق وہ افراد جو ذہنی خلفشار کا شکار ہوتے ہیں ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ روزانہ علی الصباح چہل قدمی اور متوازن غذا کا استعمال کریں۔

    تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سخت ورزش موٹاپے میں کمی لانے کی کوشش میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتی،  تحقیق کو ثابت کرنے کے لیے محقیقین نے موٹاپے کے شکار 38 مرد اور خواتین کو دو گروپ میں تقسیم کیا۔

    ایک گروپ کو ہفتے میں 5 بار ورزش اور خوراک کی مقدار میں بھی کمی لانے کی ہدایت کی جبکہ دوسرے گروپ کو سخت ورزش کے ساتھ متوازن غذا کے استعمال کا کہا گیا۔ اس کے ساتھ دونوں‌ گروپس کے افراد کو زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرنے، دوستوں کی محفلوں میں جانے اور ہلکا میوزک سننے کی بھی ہدایت کی۔

    محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان افراد سے کہا کہ وہ پریشانی کا سبب بننے والے عوامل سے مکمل دوری اختیار کریں۔

    محققینکے مطابق جب تین ہفتوں کے بعد ان افراد کاجائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ دونوں گروپ کے جسمانی وزن میں یکساں کمی آئی ہے اس کے ساتھ انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم میں‌ بہتر ی بھی دونوں گروپس کے افراد میں‌ برابرہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ اس تحیقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ بلا ناغہ ورزش، کم خوراک ، پوری نیند اور خوش گوار زندگی جسمانی وزن میں کمی لانے کا سبب بنتی ہے تاہم اس کے لیے غذائی مقدار میں کمی لانا بھی بہت ضروری ہے۔

  • موٹاپے سے تنگ افراد کے لئے آسان نسخہ

    موٹاپے سے تنگ افراد کے لئے آسان نسخہ

    انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔

    انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔

    انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں، لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔

    خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

    انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔

  • بغیر ورزش اور ڈائٹنگ موٹاپے سے یقینی نجات

    بغیر ورزش اور ڈائٹنگ موٹاپے سے یقینی نجات

    برمنگھم یونیورسٹی میں ہونے والی جدید طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  پانی کا استعمال موٹاپے سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے برطانیہ میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق’’جو لوگ گھانے سے آدھا گھنٹا (30 منٹ) قبل پانی پیتے ہیں وہ تین سے چار ماہ میں اپنے وزن ڈھائی سے چار کلو تک کم کرسکتے ہیں‘‘۔

    اس تحقیق کے دوران طبی ماہرین نے 84 افراد پر تجربات کیے، جن میں 54 خواتین اور 30 مرد شامل تھے۔

    محققین نے 42 افراد کو کھانے سے قبل تقریبا 450 ملی لیٹر پانی پینے کے لیے جبکہ کچھ کو صبح ،دوپہر ، شام کھانے سے قبل پانی پلایا گیا او ربقیہ افراد کو کھانے سے قبل کچھ نہیں دیا گیا۔

    اس کے نیتجے میں جن لوگوں کو کھانے سے قبل پانی دیا گیا، اُ ن کے وزن بغیر ورزش اور کھانے پینے کی احتیاط کے بغیر دیگر افراد کے مقابلے میں دیڑھ کلو  تک کم ہوئے ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل پانی کے استعمال سے معدہ بھر جاتا ہے اور بھوک کی شدت میں کمی واقعہ ہوجاتی ہے، جس کے سبب انسان کی خوراک کم ہوجاتی ہے۔

    کھانے  کے استعمال سے قبل پیا جانے والا پانی پیٹ میں جانے والی خوراک میں موجود کیلوریز کو  کنٹرول میں رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بادام کھائیں موٹاپے سے نجات پائیں

    اگر آپ موٹاپے سے تنگ ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خوراک میں احتیاط اور ورزش سے زیادہ کھانے سے قبل پانی پینے کی عادت کو اپنانا ہوگا۔
  • موٹاپے سے نجات کیلئے انجیر فائدے مند

    موٹاپے سے نجات کیلئے انجیر فائدے مند

    انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔

    انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔

    انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں، لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔

    خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

    انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔

  • موٹاپے سے نجات کیلئے شکر کا استعمال کم کریں،عالمی ادارہ صحت

    موٹاپے سے نجات کیلئے شکر کا استعمال کم کریں،عالمی ادارہ صحت

    نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں شکر کی مقدار میں کمی لاکر موٹاپے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال دوہزار چودہ میں ایک اعشاریہ نو ارب سے زائد افراد موٹاپے کا شکار تھے، جس کی بڑی وجہ شکر کا زیادہ استعمال تھا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں اور بڑوں کو خوراک میں شکر کی مقدار دس فیصد تک کم کر دینی چاہئے ۔ گذشتہ کئی سالوں سے ایسی چیزوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس میں شکر ، گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار زیادہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں شکر کی مقدار کم کر کے نہ صرف موٹاپےسے نجات ممکن ہے بلکہ دانت بھی محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بچوں اور بڑوں کو خوراک میں شکر کی مقدار دس فیصد تک کم کر دینی چاہئے۔