Tag: موٹاپے کا شکار

  • لاہور: موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا

    لاہور: موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا

    لاہور: موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا، نورالحسن کی 2 ہفتے قبل سرجری کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگیا، نورالحسن کو 2 ہفتے قبل سرجری کے بعد اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا۔

    ڈاکٹر معاذ کے مطابق اسپتال میں ڈلیوری کے دوران خاتون انتقال کرگئی تھیں، خاتون کے لواحقین نے اشتعال میں آکراسپتال میں توڑ پھوڑشروع کردی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں توڑپھوڑکے دوران نورالحسن سمیت 2 افراد انتقال کرگئے، نورالحسن کی موت کی وجہ اسپتال میں توڑپھوڑ بنی۔

    ڈاکٹرمعاذ کا کہنا تھا کہ نورالحسن کی حالت سیریس ہونے کی وجہ سے آئی سی یومیں رکھا گیا تھا۔

    موٹاپےکا شکار صادق آباد کے نور الحسن کی پہلی سرجری کامیاب

    یاد رہے کہ 28 جون کو سرجن ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نورالحسن کا کامیاب آپریشن کیا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا تھا، سرجری کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نور الحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور الحسن کی ویڈیو وائرل ہونے پرآرمی چیف نے نوٹس لیتے ہوئے مریض کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • صادق آباد کے 320 کلو وزنی شخص کو لاہور منتقل کر دیا گیا

    صادق آباد کے 320 کلو وزنی شخص کو لاہور منتقل کر دیا گیا

    لاہور: صادق آباد کے 320 کلو وزنی شخص نور الحسن کو لاہور منتقل کر دیا گیا، نور الحسن کو پاک فوج کی جانب سے ایئر ایمبولینس کی مدد فراہم کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپے کے شکار شخص کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، نور الحسن کا وزن تین سو بیس کے جی ہے، لاہور منتقلی کے لیے انھیں پاک فوج نے ایئر ایمبولینس فراہم کی۔

    نور الحسن کا موٹاپا کم کرنے کے لیے نجی اسپتال میں سرجری کی جائے گی، انھوں نے ایک ویڈیو میں آرمی چیف سے اپیل کی تھی کہ انھیں ایئر ایمبولینس کی مدد فراہم کی جائے، جس پر پاک فوج کے سربراہ نے ہدایت جاری کر دی تھی۔

    نور الحسن کو گھر سے ایک ٹرک میں ڈال کر لے جایا گیا، بعد ازاں آرمی ہیلی کاپٹر میں انھیں لاہور منتقل کر دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف کی 320 کلو وزنی شہری کی مدد کے لیے ہدایت

    قبل ازیں نور الحسن کو ہیلی کاپٹر میں بٹھانے کے لیے ریسکیو 1122 سے مدد لی گئی، ریسکیو 1122 نے کرین کی مدد سے نور الحسن کو ایئر ایمبولیس میں سوار کیا۔

    ڈاکٹر معاذ الحسن لاہور میں نور الحسن کا موٹاپا کم کرنے کے لیے سرجری کریں گے۔

    واضح رہے کہ نور الحسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہیں، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑے ہوئے ہیں، انھیں عام ایمبولینس پر منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا۔

  • لاہور کے رہائشی کا وزن 300 کلو گرام ہوگیا، چلنے سے معذور

    لاہور کے رہائشی کا وزن 300 کلو گرام ہوگیا، چلنے سے معذور

    لاہور: شہر کے علاقے والٹن روڈ کے رہائشی جاوید کا وزن 300 کلوگرام تک پہنچ گیا جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے حسن حفیظ نے بتایا کہ والٹن روڈ کا رہائشی 26سالہ جاوید غریب لڑکا ہے موٹاپے کی بیماری کے سبب اس کا وزن تین سو کلو گرام تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوچکا ہے اس کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہے۔


    This Lahore boy weighs 300KG and wants to lose… by arynews
    رپورٹر نے بتایا کہ مخیر حضرات اور اسپتال انتظامیہ کے تعاون سے جاوید کا شالیمار اسپتال میں دو روز بعد آپریشن ہوگا جس کے بعد اس کا وزن کم ہوجائےگا، ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ اس کا زیادہ سے زیادہ وزن کم ہوسکے تاکہ یہ چلنے پھرنے کے قابل ہوسکے اور معمولات زندگی سرانجام دے سکے۔