Tag: موٹاپے کے شکار

  • سعودی عرب: موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بڑا اعلان

    سعودی عرب: موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بڑا اعلان

    ریاض: سعودی عرب نے موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے موٹاپے کا علاج انشورنس اسکیم میں شامل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ہیلتھ کونسل نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2022 سے انشورنس اسکیم میں موٹاپے کا علاج بھی شامل کر دیا جائے گا۔

    سعودی ہیلتھ کونسل کے ترجمان ڈاکٹر ناصر الجہنی نے کہا ہے کہ اب تک انشورنس اسکیم میں موٹاپے کا آپریشن شامل نہیں تھا، تاہم صرف معدے کا حجم محدود کرنے کے آپریشن کی اجازت تھی۔

    الجہنی کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل نے معاشرے میں موٹاپے کے مسائل سے دوچار افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے طے کیا ہے کہ آئندہ انشورنس اسکیم میں موٹاپے کا مکمل علاج و آپریشن بھی شامل کیا جائے گا۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 کے وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ سعودی شہریوں میں موٹاپے کا تناسب 59 فی صد تک پہنچ چکا ہے، ان میں سے 28.7 فی صد کا وزن حد سے زیادہ ہے، جب کہ 31 فی صد کا وزن بڑھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اعدا و شمار 15 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ہیں۔

    ایس ایف ڈی اے کے مطابق اسکول جانے سے قبل کے بچوں میں موٹاپے کا تناسب 6 فی صد ہے، 6 برس کے بچوں میں موٹاپے کی شرح 9.3 فی صد پائی گئی۔

    ایس ایف ڈی اے نے انکشاف کیا ہے کہ 60 فی صد سعودی کسی بھی قسم کی جسمانی ورزش نہیں کرتے، جس کی وجہ سے موٹاپے کا تناسب بڑھنے کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔

  • دبلے ہوجاؤ، پی آئی اے کا موٹاپے کے شکار فضائی میزبانوں کو الٹی میٹم

    دبلے ہوجاؤ، پی آئی اے کا موٹاپے کے شکار فضائی میزبانوں کو الٹی میٹم

    لاہور  : پی آئی اے انتطامیہ نے موٹاپے کے شکار کیبن کریوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 30پونڈ تک اپنا وزن برقرار رکھیں بصورت دیگر طیاروں میں سوار نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بڑی توند والے کیبن کریو نئے سال2019کی پہلی مشکل میں پھنس گئے، پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کی ہدایت کردی ہے، پی آئی اے کے تمام کیبن کریوز ممبران کو30پونڈ تک وزن برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک5،5پونڈ وزن کم کرنا ہوگا،30پونڈ سے زیادہ وزنی کیبن کریو ممبران کو طیاروں سے گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

    جی ایم فلائٹ سروس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کیبن کریو ممبران کو وزن کم کرنے کیلئے31جنوری تک مہلت دی گئی ہے،31جنوری کے بعد وزنی کیبن کریو کو میڈیکل سینٹر بھیجا جائے گا۔

    متعلقہ20اسٹیشن پر ہر کیبن کریو کا وزن چیک ہوگا اور اس کی رپورٹ انتظامیہ کودی جائے گی، ویٹ چیک کیٹیگری میں کیبن کریو ہرماہ15تاریخ تک گرومنگ سیل رپورٹ کرے گا، عملے کو پرواز پر جانے کی اجازت ماہانہ وزن کی رپورٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔