Tag: موٹرسائیکل

  • موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر 1 لاکھ روپے انعام! اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ

    موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر 1 لاکھ روپے انعام! اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ

    لاہور( 2اگست 2025): شہری اپنی پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کریں اور 1 لاکھ روپے نقد انعام حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جو شہری اپنی پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں سے الیکٹرک بائیک میں شفٹ ہوں گے انہیں 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

    یہ اعلان گزشتہ دنوں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ جو موٹر سائیکل سوار پیٹرول کی جگہ الیکٹرک بائیک اپنائیں گے تو انہیں ایک لاکھ روپے کیش ملے گا۔

    مریم اورنگزیب نے تقریب میں کہا کہ شجرکاری کرنے والے افراد کو بھی ماحولیاتی محکمے کے گرین کارڈ پروگرام کے تحت مالی انعامات دیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر نے عوام پر زور دیا کہ وہ سرکاری ویب سائٹhttps://greencredit.punjab.gov.pkپر وزٹ کریں اور اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

    Bike Scheme: How to apply for Rs 1000000 incentive

     طریقہ کار جانیں

    وزیر اعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت گرین کریڈٹ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے، اس اسکیم کے تحت دسمبر 2024 کے بعد الیکٹرک بائیک خریدنے والے وزیراعلی پنجاب کے گرین کریڈٹ ویب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کرکے گرین کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    ایسے شہری جنہوں نے دسمبر 2024 کے بعد الیکٹرک بائیک خریدی ہے وہ سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے ویب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کریں۔

    وہاں اپنی الیکٹرک بائیک کی تفصیلات یعنی، بائیک کب اور کہاں سے خریدی گئی، الیکٹرک بائیک کی کمپنی اور ماڈل، رجسٹریشن نمبر، چیسیز نمبر، رجسٹریشن بک یا بائیک کی تصویر سمیت تمام تفصیلات جمع کروانے کے بعد گرین کریڈٹ پروگرام کا نمائندہ درخواست دہندہ کے ایڈریس پرجا کر تصدیق کرے گا جس کے بعد درخواست گزار کو 50 ہزار روپے ادا کردیے جائیں گے۔

    مزید 50 ہزار روپے حاصل کرنے کے لیے الیکٹرک بائیک کو گرین کریڈٹ پروگرام کی ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ کروانا پڑے گا، 6 ماہ کے دوران 6 ہزار کلومیٹر سفر کرنے پر مزید 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

    Retrofitted Bikes اہل نہیں

    حکام کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ پرانی موٹرسائیکل کا انجن اتروا کر موٹر اور بیٹری لگوانے پر رقم ملے گی بلکہ اس پروگرام کے تحت عام بائیک چلانے والوں کو نئی الیکٹرک بائیک پہلے خود خریدنا ہوگی اور اسے گرین کریڈٹ پروگرام سے رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

    گرین کریڈٹ پروگرام کی انچارج رضوانہ انجم نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران دو ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 250 گاڑیوں کو الیکٹرک پرمنتقل کرنے کا ہدف ہے، جس سے 8 ہزار ٹن کاربن کم ہوگا، 2030 تک کاربن کے اخراج میں 20 فیصد کمی کا ہدف ہے، جس کے لیے 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔

  • گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لئے اہم خبر آگئی

    گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لئے اہم خبر آگئی

    لاہور: گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے نمبر پلیٹ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں

    موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان گاڑیوں کی رجسٹریشن کے فورا بعد اس کی نمبر پلیٹ وضع شدہ نمونہ اور پینچائش کے مطابق سہولت اور بچت کے ساتھ جہاں مرضی سے بنوائیں۔

    نمبر پلیٹ کے نمونے اور قیمتیں:

    • موٹرسائیکل (فرنٹ)
      • لمبائی: 20.5 سینٹی میٹر
      • چوڑائی: 70 سینٹی میٹر
      • قیمت: 205 روپے
      • نمونہ: ABC 000
    • کار (فرنٹ)
      • لمبائی: 37 سینٹی میٹر
      • چوڑائی: 20 سینٹی میٹر
      • قیمت: 1700 روپے
      • نمونہ: ABC 000
    • آٹو رکشا (فرنٹ)
      • لمبائی: 37 سینٹی میٹر
      • چوڑائی: 20 سینٹی میٹر
      • قیمت: 1700 روپے
      • نمونہ: ABC 000
    • کار، ٹرک، بس، پک اپ (فرنٹ و ریئر)
      • لمبائی: 33.5 سینٹی میٹر
      • چوڑائی: 15.2 سینٹی میٹر
      • قیمت: 2325 روپے
      • نمونہ: ABC 000

    لکھائی: بیگ گرین سفید رنگ کا اور ریفلیکٹو شیٹ کی حامل۔

    خبردار! غیرنمونہ نمبر پلیٹ کا قانوناً جرم ہے

    اس سسٹم کی تیاری کی گئی پلیٹس کے مطابق جو کہ سکیورٹی کے باعث امور کو ریگولیٹ قانون کی رو سے عمل میں لائی جائے گی۔

    n

  • لاہور کی سڑک پر کئی فٹ برساتی پانی، شہری موٹرسائیکل سمیت کھلے مین ہول میں غائب، ویڈیو

    لاہور کی سڑک پر کئی فٹ برساتی پانی، شہری موٹرسائیکل سمیت کھلے مین ہول میں غائب، ویڈیو

    لاہور: رسول پارک شاہدرہ میں کئی فٹ بارش کی پانی کی وجہ سے شہری کھلے مین ہول میں گرگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسین واسا کو معطل کردیا ہے، متعلقہ کنٹریکٹر کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نورالامین مینگل نے کہا کہ حفاظتی کوتاہیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، سخت کارروائی ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مون سون کا تیسرا اسپیل رات 9 بجکر 10 منٹ پر شروع، علاقے زیر آب

    تمام تعمیراتی مقامات پر حفاظتی پروٹوکولز کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، ترجمان نے بتایا کہ حادثہ بارشی پانی کی نکاسی کےلیے گٹر کھولنے کے باعث پیش آیا۔

    محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ گٹر کھولنے کے بعد وارننگ بورڈ نصب نہیں کیا گیا تھا، سائٹس پر بیریئرز، وارننگ بورڈز اور لائٹس نہ لگانا مجرمانہ غفلت ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کا نوٹیفکیشن 23 جون کو جاری کیا جاچکا ہے، تمام واسا زونز اور کنٹریکٹرز کو ہدایات پر عملدرآمد کا حکم جاری کردیا گیا۔

  • غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا

    غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا

    کراچی : قائد آباد میں شہری کو غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس افسر نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے 2 بچوں سے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، لانڈھی شیرپاؤ کالونی فائرنگ کیس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صفدر، مزمل کلیم اور شاہد کلیم شامل ہیں، پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم صفدر سچل تھانے میں اے ایس آئی تعینات ہے، جبکہ سارن نامی شخص غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے کر چلا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سارن نے پڑوسی کو اپنی غلطی کا بتایا اور اسے موٹر سائیکل واپس کردی،
    اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوا، علاقہ مکینوں نے دونوں میں صلح کرادی۔

    صفدر کو رشتہ داروں کے جھگڑے کا پتہ چلا تو وہ بھی مسلح ہوکر جائے وقوعہ پر پہنچا، صفدر کی فائرنگ سے12سالہ فواد،5سالہ عائشہ اور 30 سالہ شرافت زخمی ہوئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی راہ گیر دم توڑ گیا

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی راہ گیر دم توڑ گیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی راہ گیر دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت محمد کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد کاشف پیشے کے اعتبار سے ٹھیکے دار تھا، فائرنگ کا واقعہ پیرآباد میں ڈکیتی کے دوران پیش آیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے، پولیس اہلکار کے تعاقب پر ڈاکو موٹرسائیکل سےگرے، موٹرسائیکل سےگرتے ہی ایک ملزم نے فائرنگ کی جو راہ گیر کو لگی۔

    واضح رہے کہ مقتول تین بچوں کا باپ تھا دو لڑکیاں اور ایک لڑکی ، چھوٹی بیٹی کی 8 ماہ قبل پیدائش ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-traffic-accident-near-abdullah-shah-ghazi/

  • موٹرسائیکل پر پٹاخہ لے جانیوالے شخص کی ذرا سی غلطی 4 لوگوں کی جان لے گئی

    موٹرسائیکل پر پٹاخہ لے جانیوالے شخص کی ذرا سی غلطی 4 لوگوں کی جان لے گئی

    موٹرسائیکل پر پٹاخے لے کر جانے والا شخص کی ذرا سی غلطی چار لوگوں کی موت کا باعث بن گئی، جلتے کوڑ کے باعث پٹاخوں نے آگ پکڑی۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بائیک پر پٹاخے کے بنڈل لے جانے والا شخص جلتے ہوئے کوڑے کے سامنے سے گزار تو پٹاخوں نے آگ پکڑ لی، اس دوران دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی مکانوں کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔

    یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے پیش آیا دھماکے کی لپیٹ میں آکر دو بچوں سمیت چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تامل ناڈو کے سالیم ضلع میں 27 سال بعد دروپتی اماں مندر کا میلہ منعقد ہو رہا ہے، اسی سلسلے میں 29 سالہ سیلوا راج بائیک پر 300 کلو گرام وزنی پٹاخوں کا بنڈل لے جا رہا تھا۔

    پوسری پٹی کے علاقے میں سڑک کے کنارے کوڑا جلایا جا رہا تھا۔ وہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر جلتے ہوئے کوڑے میں جا گری جس کی وجہ سے پٹاخوں کے بنڈل میں آگ لگ گئی اور مسلسل دھماکے ہونے شروع ہوگئے۔

    نوجوان سیلوا راج موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، قریب ہی کھیلتا ہوا 11 سالہ کارتی اور 12 سالہ تمل سیلوان بھی حادثے میں جاں بحق ہوا۔

    اس حادثے میں 20 سالہ لوکیش شدید زخمی ہوا، اسے سیلم کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن رات دیر گئے اس کی بھی موت ہوگئی۔

    تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان کو قتل کردیا

    ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان کو قتل کردیا

    پتوکی میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واردات تھانہ صدر کی حدود آدھن روڈ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق 26 سالہ اعظم سر اور گردن میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کردی گئی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں نیپا پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو شیریں جناح کالونی کا رہائشی تھا۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کرلی جس  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے چلتی موٹر سائیکل سے شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو لوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو لوٹ لیا

    کراچی کے علاقے سعود آباد میں موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر خاندان کو لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سعودآباد میں گزشتہ روز میاں بیوی سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے 4 ملزمان نے موٹر سائیکل سوار مرد، خاتون سے لوٹ مار کی، 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے گھر کے باہر میاں، بیوی کو یرغمال بنایا۔

    ملزمان نے مرد سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا، ایک ملزم نے خاتون کے ہاتھ سے چوڑیاں اور انگوٹھی اتروالی، ملزمان موٹر سائیکل سوار خاندان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے گھر تک پہنچے تھے۔

  • موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    حکومت سندھ نے صوبے کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق کراچی جنوبی میں 13، 14 16 اور17 ستمبر، کراچی شرقی میں 13، 16 اور 17 ستمبر اور کراچی غربی میں 16 اور 17 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔

    حکم نامے کے مطابق حیدرآباد میں 12 ربیع الاول تک موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، دادو اور سکھر میں 16 اور 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    اس کے علاوہ خیرپور اور گھوٹکی میں 13 سے 17 ستمبر جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

  • کراچی میں ایک اور ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں اور بیٹی جاں بحق

    کراچی میں ایک اور ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں اور بیٹی جاں بحق

    کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ کے قریب ٹرالر کی زد میں اکر موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ تاہم باپ اور دو بچے محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

    حادثے میں موٹرسائیکل گرنے سے ٹرالر ماں بیٹی پر چڑھ گیا جبکہ باپ اور دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے، جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون نادیہ اور 15سالہ شمائلہ شامل ہیں۔

    بدقسمت خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھرجارہاتھا کہ کورنگی نمبر ڈیڑھ پرحادثہ کا شکار ہوگیا،مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ٹرالر کو اگ لگادی۔

    حادثے میں محفوظ رہنے والے نیاز نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے بیوی بچوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا، کورنگی ڈیڑھ نمبر پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سلپ ہوئی اور موٹرسائیکل سلپ ہوتے پیچھے سے تیز رفتار ٹریلر ہم پر چڑھ گیا ،نیاز

    حادثے میں بیوی اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوئیں جبکہ میں اور 2بچے محفوظ رہے، بیٹی شمائلہ 8ویں کلاس کی طالبعلم عمل تھی،مجھے انصاف دلا یاجائے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔