Tag: موٹرسائیکلیں چھیننے

  • کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے میں ملوث گروہ پکڑا گیا

    کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے میں ملوث گروہ پکڑا گیا

    کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے میں ملوث گروہ پکڑا گیا، گرفتار ملزمان سے چھینی گئی دوموٹر سائیکلیں، دس موبائل فون نقدی اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں کارروائی کی اور اسٹریٹ کرائم اورموٹر سائیکل چھیننے والاگروہ پکڑلیا۔

    پاپوش نگر پولیس نے چار ملزمان وقاص قریشی ، ارسلان ، فیضان اورشرجیل خان کوگرفتار کرکے چھینی گئی دوموٹر سائیکلیں، دس موبائل فون نقدی اوراسلحہ برآمد کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد موٹر سائیکلیں ناظم آباد سے چھینی گئی تھیں، گرفتارملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پولیس نے شہر میں موٹرسائیکلیں چھیننے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان موٹرسائیکلیں حب بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

  • کراچی میں موٹرسائیکلیں چھیننے والا 4 رکنی گروہ  گرفتار

    کراچی میں موٹرسائیکلیں چھیننے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : پولیس نے شہر میں موٹرسائیکلیں چھیننے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان موٹرسائیکلیں حب بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے والے چار رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں قاسم کلو،احمرلٹو،احسان پتلواوربابو شامل ہیں۔

    پولیس نے ملزمان سے چار پستول،دوموٹرسائیکل، کار، بیس موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کرکےمزید تفتیش شرو ع کردی ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا کہ ملزمان دوران واردات فائرنگ کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔

    معروف عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان موٹرسائیکلیں حب بلوچستان میں فروخت کرتےہیں اور ملا نامی منشیات فروش موٹرسائیکل کے بدلے پیسے اور آئس دیتا تھا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کوموٹرسائیکل چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔