Tag: موٹرسائیکل ریلی

  • نمبرپلیٹ کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی کی کراچی میں موٹرسائیکل ریلی

    نمبرپلیٹ کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی کی کراچی میں موٹرسائیکل ریلی

    کراچی: منعم ظفر نے کہا ہے کہ نمبرپلیٹ کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے جسے مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ ہاوس جانےکی کال دیں گے۔

    نمبر پلیٹس اور ٹریفک پولیس کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں نکالی گئی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بہت ہوگیا ہم وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کال دیں گے، جماعت اسلامی ظلم کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہوگی۔

    جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

    منعم ظفر نے کہا کہ رشوت خوری سے باز آجاؤ، ایسا نہ ہو کل نوجوان پولیس چوکیوں کے سامنے دھرنا دیں، جماعت اسلامی کراچی کے مسائل سےغافل نہیں۔

    بائیک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے مزید کہا کہ آپ کراچی کا مقدمہ لڑنے کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کرپٹ لوگوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

    سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ لازمی قرار دے کر شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں

    امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ظالم اور جاگیردار نواجوان کےخلاف متحد ہیں، کراچی اربوں روپے کا ٹیکس دیتا ہے، کراچی کے لوگوں کی ضرورت انفرااسٹرکچر ہے، جہانگیر روڈ کو 4 بار بنایا جاچکا ہے۔

    جماعت اسلامی نے فائیواسٹارچورنگی سے فریسکو چوک تک ریلی نکالی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے موٹرسائیکل ریلی کی قیادت کی۔

    https://urdu.arynews.tv/ajrak-new-number-plates-excise-minister-mukesh-chawla/

  • خواتین موٹرسائیکل ریلی کل لاہور میں نکالی جائے گی

    خواتین موٹرسائیکل ریلی کل لاہور میں نکالی جائے گی

    لاہور: موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے حوالے سے خواتین میں آگاہی سیشن اورخواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کل لاہور میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اسپیشل مانٹیرنگ سیل کے ویمن آن وہیلزپراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی سیشن اور موٹرسائیکل ریلی کل دس جنوری کو منعقد ہوگی۔

    ریلی کا آغاز دوپہر ایک بجے کشمیر روڈ سے کیا جائے گا، وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔

    بعدازاں صوبائی وزیر خواتین کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل ریلی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ اس موقع پر لاہور کی خواتین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور ان کی جانب سے خواتین کی ترقی کیلئے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صنفی امتیاز کے خاتمے اور حقوق نسواں کے بارے میں خواتین میں  آگاہی مہم کا آغا زکیا گیا ہے۔