Tag: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

  • فیصل آباد : موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکارشہید

    فیصل آباد : موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکارشہید

    فیصل آباد : گشت پر معمور پولیس کی موبائل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی خصوصی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میراں والا بنگلہ بائی پاس پر گشت کے دوران پولیس کے اہلکاروں نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر اسٹیٹ فائرنگ کر دی۔

    گولیاں لگنے سے ڈرائیور کانسٹیبل اسحاق موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران اور کانسٹیبل رفاقت شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئے۔

    واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے جو مختلف دیہات میں چھاپے مار رہی ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہفتے کے روز پولیس لائنز میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

  • نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید، 2 زخمی

    نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید، 2 زخمی

    اسلام آباد :تھانہ آئی نائن کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل امتیاز شہید،جبکہ ایک ایف سی اہلکاراور پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حملہ آورراولپنڈی سے آئے تھے اور انہوں نے پولیس چوکی کے قریب کھڑے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزمان نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا ۔واقعے کے بعد پولیس نے فوری طورپر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیاگیا، زخمی پولیس اہلکار زاہد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔