Tag: موٹرسائیکل چور

  • کراچی : موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکار خود موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں، پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے عیدگاہ تھانے کی پولیس نے 2کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے ، اہلکار محمد مدثر عرف کاکا سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا پہلے ہی مقدمہ درج ہوچکا تھا۔

    درین اثناء عید گاہ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 2 ملزمان نے ماہ رمضان میں ایک کولڈ ڈرنگ ڈپو میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

    مذکورہ اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی بھرتی ہوا تھا، ملزم اہلکار  نے ستمبر میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔

    پولیس اہلکار  نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار،

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا ملزمان کو سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر طارق روڈ جھیل پارک کے قریب کارروائی میں تھا ڈیوٹی کے دوران رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا، جو بھرتی کے بعد سے ہی غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث رہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ناجائز اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے بنائے گئے ’آرمز ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک‘ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں گرفتار پولیس کانسٹیبلز کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اور سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار اہلکاروں میں عبدالقادر میمن اور اویس احمد عرف باکسر عرف لمبا شامل ہیں۔

  • کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد پولیس نے جمشید ٹاؤن میں ایک کارروائی میں 6 کار لفٹر گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، 4 چوری شدہ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں آصف لاشاری، عبدالقادر اوراصغر علی شامل ہیں، گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں، ایک گاڑی فیروز آباد سے چوری کی گئی، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

    اے وی ایل سی پولیس نے ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ملزم پولیس کو مختلف جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    ادھر کراچی میں رینجرز نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ان ملزموں میں منشیات فروش، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، جنھیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی : ساٹھ سالہ موٹر سائیکل چور گرفتار، باباجی نے سنچری مکمل کرلی

    کراچی : ساٹھ سالہ موٹر سائیکل چور گرفتار، باباجی نے سنچری مکمل کرلی

    کراچی : موٹرسائیکل چوروں کا ساٹھ سالہ سردار پکڑا گیا، باباجی نے موٹرسائیکل دشمنی میں سنچری مکمل کر لی، سات بار پکڑا گیا لیکن پھر بھی عادت سے باز نہ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے شاہراہ فیصل پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ساٹھ سالہ ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا، باباجی نے بڑے بڑے چوروں کو پیچھےچھوڑ دیا۔

    ملزم یوسف نے ساٹھ سال کی عمر موٹرسائیکل چوری کی سنچری مکمل کرلی، فیروزآباد پولیس نے باباجی کو گرفتار کر کے بائیس موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    ملزم یوسف اب تک سو سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کر چکا ہے، ایس ایچ او فیروزآباد کے مطابق شاپنگ سینٹروں کے باہرکھڑی موٹرسائیکلیں باباجی کی فیورٹ تھیں، یہ گلی، محلوں اور مساجد کے اطراف موجود موٹرسائیکلوں کا دشمن تھا۔

    مزید پڑھیں : دس سیکنڈ میں موٹر سائیکل تالا کھولنے والا محبوب گوپانگ گرفتار

    ملزم کا کہنا ہے کہ ایک بارچوری کی تو عادت پڑگئی تو پڑگئی، ملزم یوسف کراچی سے موٹرسائیکل چوری کر کے ٹھٹھہ اور بدین میں چھ سے آٹھ ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

  • کراچی: بوڑھےافراد بھی موٹرسائیکل چوری میں ملوث نکلے

    کراچی: بوڑھےافراد بھی موٹرسائیکل چوری میں ملوث نکلے

    کراچی : عزیزآباد میں بوڑھے موٹرسائیکل لفٹروں کی جوڑی پولیس کیلئے درد سربن گئی، دس روز میں واٹرپمپ کے قریب سے کئی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ضعیف العمر افراد بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے، عزیز آباد میں عمر رسیدہ دو رکنی موٹر سائیکل گروہ تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

    ملزمان کی عمریں ستر سال کے قریب ہیں جس کی وجہ سے ان پر کوئی شک بھی نہیں کرتا، گزشتہ دس دن کے دوران کئی افراد اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔


    مزید پڑھیں: کراچی سے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار


    آج ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی فوٹیج اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو عمر رسیدہ ملزمان ایک سنسان گلی میں پہنچے۔


    مزید پڑھیں: کراچی، موٹرسائیکل چوری میں لنگڑا گروپ سرگرم


    ایک ملزم نے اترکر موٹرسائیکل کا تالا توڑاجس کے بعد یہ عمر رسیدہ چور چند لمحوں میں موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: کورنگی، ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔