Tag: موٹرسائیکل

  • کراچی میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    کراچی میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    کراچی : شہر قائد میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    سندھ حکومت نے سال 2015ءکے آغاز پر ایک دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال نو پر ایک دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 31 دسمبر کی صبح 6 بجے سے یکم جنوری کی صبح 6 بجے تک ہو گا ۔

  • لاہور میں 8،9اور10 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی کا اعلان

    لاہور میں 8،9اور10 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی کا اعلان

    لاہور : آٹھ، نواوردس محرم کو لاہور سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پرپابندی کا اعلان کردیا گیا، شہر میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر نواوردس محرم کو موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے، جبکہ ڈی آ ئی خان اورلاہور میں سیکیورٹی کیلئے آٹھ ، نواوردس محرم کو ڈبل سواری پرپابندی عائد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    کراچی: سندھ بھر میں محرم کی نواوردس تاریخ کو موٹر سائکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    سندھ حکومت نے محرم الحرم میں سیکیورٹی حالت کے پیش نظرسندھ کے چھ اضلاع کراچی،حیدرآباد،دادو، خیرپور، سکھراورلاڑکانہ میں ڈبل سواری پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری نے وزارت داخلہ کوخط ارسال کرتے ہوئے محرم الحرم میں امن وامان کی صورتحال کے باعث اہم شہروں میں فوج تعینات کرینکی درخواست کی ہے،تاہم سندھ حکومت نے صوبےبھر میں موبائل سروس کی بندش کے حوالے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  • اسلام آباد: دس دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد: دس دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، اس سے قبل گزشتہ روز کراچی میں بھی ڈبل سوار پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتطامیہ نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش ِ نظر دس روز کے لئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ، پابندی کا اطلاق آج رات سے ہوگا ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔

    حساس اداروں کی جانب سے وزارت ِ داخلہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ اسلام آباد میں گذشتہ ایک مہینے سے جاری دھرنوں میں دہشت گردی کی ممکنہ کاروئیوں کی اطلاع دی تھی  اور ان کے مطابق چھ دہشت گرد جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے دھرنے میں داخل ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی میں بھی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں مولانا مسعود اورعلامہ علی اکبر کمیلی کے جاں بحق ہونے کے بعد ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

    کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

    کراچی:موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ  نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عیدالفطر کے موقع پر موٹر سائیکل پر چھ روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی،  ڈبل سواری پرعائد پابندی کا دورانیہ رات بارہ بجے مکمل ہوگیا ہے، جس میں توسیع نہیں کی گئی۔

  • لاہور:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق

    لاہور:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق

    لاہور ميں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتيجہ ميں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پوليس کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ روڈ ارئياں اسٹاپ کے قريب لاہور کی طرف آتے ہوئے ايک موٹرسائيکل پر سوار دو افراد ايک سڑک کنارے کھڑي ٹريکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔

    عينی شاہدين کے مطابق موٹرسائيکل سوار دونوں افراد ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوئے، جنکے سر پر گہري چوٹ لگی تھی، ریسکیو 1122 کی گاڑی دیر سے پہنچنے تک دونوں افراد نعیم مسیح اور دانش مسیح جاں بحق ہوگئے، پوليس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالی کو قبضہ ميں لے ليا۔
           

  • کراچی: پرانی سبزی منڈی بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی: پرانی سبزی منڈی بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ پولیس افسر شفیق تنولی نے ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔

    کراچی پولیس کے مطابق ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ حملہ آور دھماکے میں زخمی ہوا یا فرار ہوگیا تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد سے تفتیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل کے سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ جوڑا گیا تھا، حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا چیچس نمبر غائب ہے۔

    حملے کے وقت پولیس افسر شفیق تنولی گاڑی ڈرائیو کررہے تھے جبکہ حملے میں ان کا محافظ جاں بحق ہوگیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد اور نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا۔

    دوسری جانب دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس افسر شفیق تنولی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود تھے، حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل پر ایک حملہ آور سوار تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے قبل حملہ آور سے موٹرسائیکل پھسل گئی، جس سے حملہ آور موٹرسائیکل سے کود گیا اور موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکراتے ہی دھماکے سے پھٹ گئی۔