Tag: موٹروے

  • نوشہرہ  : موٹروے پر نامعلوم افراد کی  گاڑی پر فائرنگ ، سینئر سول جج اور وکیل جاں بحق

    نوشہرہ : موٹروے پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ، سینئر سول جج اور وکیل جاں بحق

    نوشہرہ : موٹروے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج ایڈمن مردان اور ایک وکیل موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں رشکئی کے قریب موٹروے پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان اور ایک وکیل موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر کار سواروں  نے فائرنگ کرکے سینئر سول جج ایڈمن محمد حیات خان اور ایک وکیل خالد خان کوفائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے دونوں لاشیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیں ، دونوں جاں بحق افراد سوات اورمردان کے رہائشی ہیں۔

    ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے سینئر سول جج اور وکیل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اورآئی جی ملوث کرداروں کو فوری گرفتار کریں۔

    پشاورہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ وکلا اور عدلیہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، صوبے میں پرتشددواقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

    خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی سینئرسول جج اوروکیل کے قتل کی مذمت کی، خیبرپختونخوا بارکونسل کی کال پر وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    کے پی بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئرسول جج محمدحیات اور ایڈووکیٹ خالدخان کےقاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاق سے موٹروے بنانے کا مطالبہ کردیا

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاق سے موٹروے بنانے کا مطالبہ کردیا

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی حکومت سے صوبے میں موٹروے بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کوئی موٹروے نہیں ہے وفاق ہمیں صرف دس کلو میٹر موٹر وے دے دے، ہمارے شہری بھی موٹروے پر سفر کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی چینیوں والی سیکیورٹی دیں گے جس کو صوبے میں سرمایہ کاری کرنی ہے وہ سیدھا میرے پاس آئے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پانچ نہیں دس ہزار ایکڑ زمین دیں گے، کاروبار کے لیے صوبائی حکومت ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کےلیے توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دینا ہوگی، صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرمایہ کاری کی جائے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کےلیے 210 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معدنیات کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتے ہیں، ہم معدنیات برآمد کریں گے۔

  • حکومت کا تاحکم ثانی موٹروے بند کرنے کا حکم

    حکومت کا تاحکم ثانی موٹروے بند کرنے کا حکم

    اسلام آباد: حکومت نے تاحکم ثانی پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تاحکم ثانی موٹروے 6 مقامات سے بند رہے گی اور آج رات 8 بجے سے فیصلے پر عمل کیا جائے گا جس کے بعد موٹرویز بند کردی جائیں گی۔

    جاری کردی نوٹیفکیشن میں موٹر وے بند کرنے کی وجہ مرمتی کام کا ہونا بتایا گیا ہے، پشاور سے اسلام آباد، لاہور سے اسلام آباد موٹر وے بند رہے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے، سیالکوٹ سے لاہور اور ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹروے بھی بند رہے گی۔

     

    خیال رہے کہ حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 23 نومبر سے معطل کی جا سکتی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

  • موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

    موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز، ایم ون، ایم فور اور ایم فائیو پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ون موٹروے، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کار کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے اس کے علاوہ لیاری ایکسپروے پر بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

    لیاری ایکسپریس پر کار اور چھوٹی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا، ویگن کا ٹول ٹیکس 70 سے بڑھا کر 90 روپے کردیا گیا جبکہ بسوں کا ٹول ٹیکس 130 سے بڑھا کر 170 روپے کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 روپے ادا کرنا ہوگا جبکہ اس سے قبل یہ 350 روپے تھا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 850 روپے کر دیا گیا ہے، اسے قبل یہ 650 روپے تھا۔

     ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 900 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 50 روپے کر دیا گیاہے۔

  • موٹر وے پر کھڑی کار سے 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، بچ جانے والے  ڈرائیور کا اہم انکشاف

    موٹر وے پر کھڑی کار سے 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، بچ جانے والے ڈرائیور کا اہم انکشاف

    بھلوال:موٹر وے پر کھڑی کار سے ملنے والی 4 لاشوں کے معاملے کی تحقیقات میں بچ جانے والے ڈرائیور نے اہم انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھلوال کے نزدیک موٹر وے پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کار میں مردہ حالت پائے گئے تھے جبکہ ڈرائیورکوبےہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا، متاثرہ فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی تھی۔

    ڈرائیور نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ انہوں نے دوران سفر خانقاہ ڈوگراں گورمے بیکری سے جوس اور کھانے پینے کی چیزیں خریدی، جن کی وجہ سے چار افراد کی ہلاکت ہوئی۔

    جس کے بعد شبہ ظاہر جارہا پے کہ سب کی حالت زہرخورانی کے سبب بگڑی ہے، مبینہ طور پر زیریلا جوس پینے سے ہلاکت ہوئی، پولیس نے بتایا ابھی مقدمےکی درخواست نہیں دی گئی، واقعے کامقدمہ میڈیکل رپورٹ دیکھ کردرج کیاجائےگا تاہم پولیس کی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے تمام بیکریوں کا ریکارڈ چیک کیا ان پر موجود اشیا کے نمونے لیکرلیبارٹری بھیج دیئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر صفدراباد اقراء مبین نے بتایا کہ گاڑی سے ملنے والے بیج کسی بھی بیکری سے میچ نہیں کر سکے تا حال کسی بھی بیکری سے زائد المیاد کوئی چیز نہیں مل سکی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

  • سکھر: موٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    سکھر: موٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

    کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سالم کے قریب موٹروے پر کار سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد زہر خورانی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں، 3 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ڈسکہ میں کم عمر بچے موٹر سائیکل لے اڑے

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور بیہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے، جبکہ زہر خورانی کا شکار فیملی کا تعلق لاہور سے ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکرمیں تصادم، ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکرمیں تصادم، ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور آئل ٹینکڑ میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نیتجے میں ریسکیو اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہکلہ موٹروے انٹرچینج کےقریب ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوگیا، حادثے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی امدادی ٹیم مریض کو جنڈ سے راولپنڈی منتقل کررہی تھی، ہکلہ کے قریب ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ریسکیو اہلکار کی شناخت 30 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

  • ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان

    ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان

    شیخوپورہ : ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان ہوگیا، اعلان وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے ایسا ادارہ ہے، جس پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔

    وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ موٹروے دوسرے اداروں کیلئے مثالی ہے، موٹروے پولیس آفیسرپر رشوت کاکوئی الزام نہیں لگا، موٹروے کی بہتری کیلئے ٹارگٹ بنائے ہیں، جلد پورے کرکے دکھائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے آفیسرز کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروےجلد مکمل کرنا ترجیح ہوگا ،شمالی علاقہ جات کیلئےبھی موٹر وے بنانا چاہتے ہیں اور اسلام آبادسے گلگت ،اسکردوتک موٹروے پہنچائیں گے جوگیم چینجر ہوگا۔

  • موٹروے پر سنگین واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    موٹروے پر سنگین واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ : ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے، پولیس نے جدید طریقے سے کارروائی کرکے کامیابی حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ دنوں لاہور موٹر وے پر ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس پی فاروق اکمل نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل موٹر وے پر ایک تاجر  سے53لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔

    ایس پی کے مطابق واردات میں اے ایس آئی اور تاجر کا ڈرائیور بھی ملوث ہے، ملزمان سے53لاکھ روپے اورموبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کا تاجر سیالکوٹ میں فیکٹریوں کو کیمیکل سپلائی کرتا تھا، تفتیشی ٹیموں نے ملزمان کا موبائل ڈیٹا حاصل کیا۔

    ایس پی فاروق اکمل کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اویس، محمد ارشد اور ناظم شامل ہیں، لوٹی گئی رقم مذکورہ تاجر کے حوالے کردی گئی ہے۔

  • سکھر سے ملتان موٹروے ایم فائیو کھول دی گئی

    سکھر سے ملتان موٹروے ایم فائیو کھول دی گئی

    لاہور: ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ سکھر سے ملتان موٹروے ایم فائیو کھول دی گئی، دونوں شہروں کے درمیان موٹروے کا سفر 392 کلو میٹر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے نے بتایا کہ سکھر سے لاہور کا فاصلہ بذریعہ موٹروے 700کلو میٹر ہے، اور سکھر سے فیصل آباد 622کلومیٹر جبکہ اسلام آباد 930کلو میٹر ہے۔

    موٹروے پر سکھر سے پشاور کا سفر1085کلو میٹر ہے، سکھر سے ملتان ایم 4 اور ایم 5 پر فیول اسٹیشنز نہیں ہیں، گاڑی کی مکمل فلنگ کراکر سکھر سے ملتان کا سفر کیا جائے، موٹروے پولیس نے سفر سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

    ترجمان موٹروے نے ہدایت کی کہ سکھر سے ملتان کے سفر میں کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ رکھیں، شہری تیز رفتاری سے گریز اور رات کو فیملیز کے ہمراہ سفر نہ کریں، سکھر ملتان موٹروے کے کچھ حصوں پر کام جاری ہے۔

    خیال رہے کہ موجودہ حکومت مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ گزشتہ سال نومبر سے موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے موبائل ایپ کا اجرا کیا جاچکا ہے۔

    موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے موبائل ایپ کا اجرا

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے موبائل ایپلی کیشن ہمسفر کا اجرا کیا، دوران سفر مسافروں کو ہر ممکن سہولت کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔