Tag: موٹر سائیکلوں

  • نئی نمبر پلیٹس  : موٹر سائیکل سواروں کی بڑی پریشانی ختم

    نئی نمبر پلیٹس : موٹر سائیکل سواروں کی بڑی پریشانی ختم

    کراچی : وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمارچاولہ نے نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کے حوالے سے موٹرسائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمار چاولہ نے سندھ میں موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔

    وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کہا پرسوں ایک میٹنگ میں تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہوسکتا ہے، نئی نمبر پلیٹس کی سپلائی آہستہ ہے تو حکومت کے پاس تاریخ میں توسیع کا آپشن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کیلیے ہے، اب تک 20 لاکھ نئی نمبر پلیٹس جاری کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اجرک والی جعلی نمبر پلیٹ لگوانے والے ہو جائیں خبردار، بڑی خبر آگئی

    یاد رہے وزیر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے ایسے شہریوں کو خبردار کیا تھا جو سڑکوں پر اسٹالز اور دکانوں سے جعلی نمبر پلیٹ خرید کر گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر لگوا رہے ہیں۔

    مکیش کمار چاولہ نے نجی نیوز سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ خصوصی فیچر کی حامل اجرک والی نمبر پلیٹ 2022 میں لانچ ہوئی، پچھلے 3 سال کے دوران ہزاروں گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو یہ نمبر پلیٹ دی جا چکی ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ یہ سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ ہے جو سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک ہے، پچھلے ایک سال سے میں اسمبلی کے فلور پر اور میڈیا کے ذریعے بتا چکا ہوں کہ مستقبل میں تمام شہریوں کو یہ والی نمبر پلیٹ لگانی ہوگی۔

  • موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف درخواست مسترد

    موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف درخواست مسترد

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    مشتاق تنولی ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے ہزاروں موٹر سائیکل سواروں کے چالان ہو رہے ہیں۔

    جس پر جسٹس ذوالفقار سانگی نے ریمارکس دیے یہ کچھ ہزار روپوں کا معاملہ چھٹیوں میں لے کر اگئے، لوگوں کے دیگر اہم کیسز بھی ہیں۔

    عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی اور کہا درخواست چھٹیوں کے بعد پیش کی جائے ۔

    یاد رہے سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    مزید پڑھیں : موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی، شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہمی کرنی چاہیں پرانی نمبر پلیٹس بھی حکومت کی جاری کردہ ہی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا نئی نمبر پلیٹس غیر موجودگی پر جرمانے اور ضبطگی کی کوئی وجوہات نہیں ہیں موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس نئی نمبر پلیٹس کی بنیاد پر کاروبار شروع کردیا ہے اور نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے رقم وصول کی جارہی ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق سرکاری ادارے نئی نمبر پلیٹس مہینوں انتظار کررہے ہیں جبکہ سڑک کنارے بیٹھے لوگ جعلی نمبر پلیٹس بنارہے ہیں ،ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر حراساں کیا جارہا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو مفت نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا حکم دیا جائے شہریوں پر جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطگی بند کی جائے۔

    درخواست میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو فریق بنایا گیا ہے.

  • تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2  تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 22 سال کے محمد سعید ولد عرب گل عمر، 18 سالہ ہاشم ولد ہمیش گل اور 25 سال کے اسامہ ولد احمد گل عمر کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کےسامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں  آمنے سامنے سے ٹکراگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کا نام مجتبیٰ ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق درسمند سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sargodha-dumper-accident-hits-motorcycle/

  • کراچی میں 5 ماہ کے دوران شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم

    کراچی میں 5 ماہ کے دوران شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم

    کراچی پاکستان کا دارالحکومت رہ چکا ہے اور اب بھی اسے پاکستان کا ’تجارتی دارالحکومت‘ کہا جاتا ہے لیکن اگر یہاں ہونے والے جرائم پر نظر ڈالی جائے تو اسے ’جرائم کا دارالحکومت‘ کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

    کراچی میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو یہاں روز ہی گاڑی اور موبائل چوری یا چھینے جانے کی وارداتوں کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق  شہر قائد میں اس سال کے 5 ماہ میں  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس 5 ماہ کے دوران کراچی کے شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاہراہوں، سڑکوں، گلیوں اور گھر کی دہلیز سے 11 ہزار 936 موبائل فونز چھین لئےگئے جبکہ مختلف واقعات میں  255 شہری قتل اور اسٹریٹ کرائم میں 60 شہری قتل  ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر قائد میں صرف مئی میں موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ کراچی کے 10 تھانوں میں سب سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس میں کورنگی صنعتی ایریا، سرجانی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیروز آباد سمیت 10 تھانے میں شامل ہیں۔

  • خلیجی ملک میں ڈیلیوری رائیڈرز اور گاڑیوں کے قوانین میں ترمیم

    خلیجی ملک میں ڈیلیوری رائیڈرز اور گاڑیوں کے قوانین میں ترمیم

    کویت کے وزیر داخلہ نے ڈیلیوری کی سرگرمیوں سے متعلق کچھ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ جاری کیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح نے نقل و حمل ڈیلیوری کی سرگرمیوں سے متعلق کچھ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ جاری کیا۔

    وزیر داخلہ کے فیصلے کے مطابق ان کمپنیوں اور اداروں کو موٹرائزڈ گاڑیوں کے نئے لائسنسوں کا اجراء جو لاجسٹک خدمات فراہم کرتے ہیں انہین معطل کردیا جائے گا۔

    یہ قوانین ان کمپنیوں اور اداروں کے لیے ہے جو فی الحال یہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں وہ گاڑیوں کو نئی گاڑیوں سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

    وہ ادارے جن کے پاس اس فیصلے کے اجراء سے پہلے ہی محکمہ ٹریفک سے لائسنس منظوری ہو چکی ہے وہ اس سرگرمی پر عمل کر سکتے ہیں ساتھ ہی وہ شرائط اور کنٹرول کے مطابق نئی موٹرائزڈ گاڑیوں کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

    قوانین کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت گاڑی کا ماڈل تین سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے اور ان کی تیاری کے سال کے سات سال بعد سروس سے باہر ہو جانا چاہیے۔

    موٹرسائیکلوں کو رجسٹر کرتے وقت ایک سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، تمام گاڑیوں پر پیلے رنگ کی لائسنس پلیٹیں ہونی چاہئیں۔

    گاڑی کا ڈرائیور کمپنی یا ادارے کی مخصوص شرٹ پہننے کا پابند ہے، جس کی وضاحتیں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے طے کی جاتی ہیں۔

    موٹر سائیکلوں کے منسلک باکس پر لائٹس اور ریفلیکٹیو ٹیپس لگا ہونا چاہیے۔

    قوانین کے مطابق موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور یہ فاسفورسنٹ رنگ کا ہونا چاہیے جبکہ ہائی ویز اور رنگ روڈ پر موٹر سائیکل نہیں چلائی جا سکتی

  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق کم عمر بچے چنگ چی رکشہ،موٹرسائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے کہ آئندہ بچوں کو ڈرائیونگ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

    جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا تھا اگر بیانی حلفی کی خلاف وزری کی جائے تو خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کردیا جائے۔