بنگلورو: ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک SUV ڈرائیور تیز رفتاری سے دو کاروں کے درمیان سے گزر رہا ہے، اس دوران اس نے 3 موٹر سائیکلوں کو ہٹ کیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیوالی کی شام بنگلورو میں ایک تیز رفتار SUVڈرائیور نے 3موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں چار افرار شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی ویڈیو کار پر لگے ڈیش کیم پر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار مصروف سڑک پر موٹرسائیکلوں کو مارتا ہوا فرار ہوجاتا ہے۔
VIDEO | Four people were injured after a SUV hit three bikes near Hulimavu in Bengaluru. Police have registered a case and an investigation is underway. More details are awaited. pic.twitter.com/M8Sqg1ysaO
— Press Trust of India (@PTI_News) November 13, 2023
اس دوران ایک شخص زمین پر گرنے سے پہلے کئی فٹ اوپر اچھلتا ہے، جبکہ دوسرا شخص فٹ پاتھ پر گر جاتا ہے۔ اس کے بعد کار چند میٹر آگے تیسری موٹرسائیکل کو ہٹ کرتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جو واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔