Tag: موٹر سائیکلیں

  • ٹریفک خلاف ورزیوں پر 7 ہزار 304 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئی

    ٹریفک خلاف ورزیوں پر 7 ہزار 304 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئی

    سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 7 ہزار 304 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 اگست 2025 سے 30 اگست 2025 تک مختلف شہروں سے ہزاروں موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔

    محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3791 ہے۔

    جدہ ہے سے 2118 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں جبکہ مشرقی ریجن سے 602 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔

    محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت بلدیات اور ہاؤسنگ نے کھانے کے شعبے میں صحت اور حفاظت کے معیار کو سخت کرنے کے مقصد کے تحت نئے جرمانوں کا اعلان کیا ہے، جس میں فوڈ آؤٹ لیٹس میں سگریٹ نوشی پر 5,000 ریال کا جرمانہ بھی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق غیر صحت بخش طریقوں، دھوکہ دہی پر مبنی فروخت، اور فوڈ سیفٹی کے قوانین کی عدم تعمیل پر سخت اقدامات حفظان صحت اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھائے گئے ہیں۔

    سعودی عرب: مکہ اور مدینہ سے منشیات فروش غیر ملکی و شہری گرفتار

    کھانے کی تیاری کے جگہوں میں کارکنوں کو چہرے کے ماسک نہ پہننے پر 1,000 SR اور سر نہ ڈھانپنے پر 1,000 SR جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، غیر مجاز علاقوں میں سگریٹ نوشی پر 5000 ریال کا سب سے زیادہ جرمانہ ہوگا۔

  • کراچی میں  شہریوں کی چوری شدہ یا چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں کچرا کنڈیوں سے ملنے کا انکشاف

    کراچی میں شہریوں کی چوری شدہ یا چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں کچرا کنڈیوں سے ملنے کا انکشاف

    کراچی : شہریوں کی چوری شدہ یا چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں کچرا کنڈیوں سے ملنے کا انکشاف سامنے آیا، کچرے میں کئی موٹرسائیکلوں کی باقیات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں موٹر سائیکل چوری ہونے اور چھینے جانے کے واقعات روز ہوتے ہیں۔

    شہریوں کی چوری شدہ موٹرسائیکلیں گنجان علاقوں میں کھلنے لگی ، صدر کے گنجان آباد علاقے میں کچرے میں کئی موٹرسائیکلوں کی باقیات موجود ہیں

    نامعلوم افراد موٹرسائیکلوں کو اٹھا کر لائے اور پارٹس کھول کر لے گئے، عینی شاہد نے بتایا کہ اکثر یہاں موٹرسائیکلوں کو لایا جاتا ہے اور پارٹس کھول کر فروخت کردیتے ہیں جبکہ انجن چیسز چھوڑ جاتے ہیں۔

    خیال رہے 9 ماہ کے دوران 40 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئی۔

    چند روز قبل اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں تھیں۔

  • کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں جعلی کاغذات پر بلوچستان اور کے پی میں بیچنے کا انکشاف

    کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں جعلی کاغذات پر بلوچستان اور کے پی میں بیچنے کا انکشاف

    کراچی : کراچی سے چوری کی گئی موٹرسائیکلیں جعلی کاغذات پر بلوچستان اور کے پی کے میں بیچنے کا انکشاف ہوا، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے چوری کی گئی موٹرسائیکلیں جعلی کاغذات پر بلوچستان اور کے پی کے میں بیچنے والاگروہ پکڑاگیا، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے مختلف علاقوں سے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے چھ مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    ملزمان کورنگی،شاہ فیصل،گلشن اقبال،ناظم آباد،لیاقت آباد میں وارداتیں کرتےتھے

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے جعلی کاغذات بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، چوری شدہ موٹرسائیکلیں جعلی کاغذات پربلوچستان،کےپی میں فروخت کی جاتی ہیں۔

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کاغذات پر موٹرسائیکلیں بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، مختلف علاقوں سے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے چھ مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    ملزمان کورنگی، شاه فىصل، گلشن اقبال، ناظم آباد اور لیاقت آباد سمیت دیگرعلاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

  • چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور موبائل مالکان کو واپس مل گئے

    چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور موبائل مالکان کو واپس مل گئے

    کراچی: سندھ رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں مجرموں سے برآمد کی گئیں موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز ان کے مالکان کو واپس کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ کی تقریب منعقد ہوئی، خصوصی تقریب میں مختلف آپریشنز میں برآمد سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ سامان کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، سامان میں 7 موٹر سائیکلیں، 54 موبائل، 15 ہزار روپے شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر شریف کالیا گرفتار

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنا سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے شہر حیدر آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر شریف عرف کالیا کو گرفتار کر لیا تھا، متعدد وارداتوں میں مطلوب گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے حیدر آباد میں قتل کی 40 سے زائد وارداتیں کیں، ملزم حیدر آباد کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی میں بھی ملوث رہا، شریف کالیا پولیس اور رینجرز اہل کاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا، ملزم کراچی اور حیدر آباد میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھا۔