Tag: موٹر سائیکلیں چوری

  • بچوں کے ذریعہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    بچوں کے ذریعہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    لاہور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے ذریعے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کے ذریعہ موٹر سائیکلیں چوری کرواتا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عظیم عرف بلا، عامر عرف سونا، ریحان اور ساحل مسیح شامل ہیں۔ یہ گروہ مختلف مارکیٹوں میں بچوں کے ذریعے پہلے ریکی کراتے تھے اور پھر موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس نے ایک فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں ملزم کو بچے کے ساتھ موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    واضح ہے کہ چند ماہ قبل کراچی میں ایک ایسے عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے پوتے کو موٹر سائیکل چوری کرنا سکھایا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-grandfather-arrested-for-making-grandson-a-motorcycle-thief/

  • کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیساتھ اغوا برائے تاوان بھتہ خوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) نے کراچی میں ہونے والی 10 ماہ میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جاتی ہیں، رواں سال اب تک کراچی والوں سے 50 ہزار موٹرسائیکلیں چوری و چھینی گئیں ہیں۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال صرف سمتبر 2023 تک شہریوں کی ڈھائی ارب کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جس میں چوری موٹر سائیکل کی تعداد 43951 ہے، انہی 10 ماہ میں 5876 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 1703 کاریں چوری کی گئیں جس میں 212 گاڑیوں کو اسلحے کے زور پر چھینا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ماہ اکتوبر میں 4 ہزار 396 موٹرسائیکل چوری کی گئیں جس میں 817 موٹر سائیکلوں کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا جبکہ 182 کراچی کے شہری اپنی گاڑی سے محروم ہوئے۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں شہریوں کو 2 ہزار 446 موبائل فونز سے محروم کیاگیا، جس میں سے 51 موبائل فون برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ اس ماہ اغوا برائے تاوان کے 3 اور بھتہ کوری کے 10 مقدمات رپورٹ ہوئے

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کردی جاتی ہیں اور کباڑیوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔

  • کراچی میں اسپتالوں، ہفتہ بازار، شادی ہال اور پارکنگ ایریاز سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    کراچی میں اسپتالوں، ہفتہ بازار، شادی ہال اور پارکنگ ایریاز سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں اسپتالوں، ہفتہ بازار، شادی ہال اور پارکنگ ایریاز سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی وہیکل لیفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان اسپتالوں ،شادی ہالوں ،ہفتہ بازاروں کے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے، ملزمان شہر سے100سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرچکے ہیں۔

    ملزمان نے اورنگی ٹاون میں 2گودام بنا رکھے تھے ان گوداموں میں چوری شدہ موٹر سائیکلیں کھول کر ان کے پارٹس بلوچستان اور کراچی میں کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گوداموں سے 5موٹر سائیکلیں اور10چوری کی موٹر سائیکل کی پارٹس برآمد کرلئے ہیں۔

  • تفریح کے طور پر بھی موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں، کم عمر بچے گرفتار

    تفریح کے طور پر بھی موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں، کم عمر بچے گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں تفریح کے طور پر بھی موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگی ہیں، پولیس نے اس سلسلے میں کم عمر بچے گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کراچی میں سرسید پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث کم عمر بچے گرفتار کر لیے، جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ تفریحاً موٹر سائیکلیں چوری کر رہے تھے۔

    گرفتار بچوں کی تعداد 2 ہے، جن میں 12 سالہ صابر اور 15 سالہ ذاکر شامل ہیں، دورانِ تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ کراچی کے علاقے بلال کالونی کے رہائشی ہیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق دونوں بچے کافی عرصے سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

    بچوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل صرف تفریح کے لیے چوری کرتے تھے، جب بائیک میں پیٹرول ختم ہو جاتا تھا تو وہ اسے کہیں بھی کھڑی کر کے وہاں سے بھاگ جاتے تھے۔

    سرسید پولیس نے گرفتار دونوں بچوں کے خلاف موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کر دیے۔

  • کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 کم  سن بچے گرفتار

    کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 کم  سن بچے گرفتار

    کراچی : پولیس نے دوکم سن موٹرسائیکل لفٹرز کو پکڑلیا، جن کی عمریں چودہ سال اور آٹھویں جماعت کےطالب علم ہیں، دونوں بچوں کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چوری بچوں کا کھیل بن گیا ، فیروزآباد پولیس نے دو ننھے موٹرسائیکل لفٹرز کو دھرلیا ، حراست میں لینے والے پولیس عملے نے بچوں کی عمر دیکھ کرسرپکڑ لیا۔

    ایک بچہ دھوراجی دوسرا بہادرآباد چار مینار کے قریب سےحراست میں لیاگیا ، دونوں بچے کراچی کے معروف نجی اسکول میں پڑھتے ہیں ، زیرحراست عبدالرافع اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے بھی ہے۔

    عبدالرافع کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا ، فوٹیج میں بچے کو مہارت سے موٹر سائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے

    گرفتاری کے بعد بچوں کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 13 سال اور 7ویں جماعت کے طالبعلم ہیں ، بچے بہادرآباد اور دھوراجی سے 6،5چھ موٹرسائیکلیں چوری کر چکے ہیں۔

    بچوں کی نشاندہی پر پولیس نے 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ، دونوں موٹرسائیکلوں کی چوری کے مقدمات درج تھے ، عبدالرافع موٹرسائیکل چوری کرتا سدیف جی بھر کر چلاتا تھا ، دونوں بچے موٹرسائیکل استعمال کے بعد چھوڑ دیتے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے والدین کو طلب کرلیا اور اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد بچوں کےمستقبل کے لیےایک موقع دینےکافیصلہ کیا ، فیصلہ بچوں کےوالدین اوراہل علاقہ سےملنےکےبعدکیا گیا۔

    بچوں کےاسکول اوردیگرطریقہ کارسےبھی بچوں کی ساکھ معلوم کی گئی ، جس کے بعد دونوں بچوں کوقانونی چارہ جوئی کےبعد والدین کےحوالےکردیاگیا، پولیس حکام نے کہا بچوں کےوالدین سےنظررکھنےکی ضمانت لی گئی ہے۔