Tag: موٹر سائیکل رکشے

  • بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 7 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

    بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 7 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشتہ کو روند ڈالا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسیکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور سات خواتین جاں بحق ہوئیں۔ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑا جب کہ 3 زخمی اسپتال میں چل بسے۔

    https://urdu.arynews.tv/boat-full-of-passengers-gets-stuck-in-the-swamp-of-tarbela-lake/

  • لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق

    لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈیفنس روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    اس سے قبل رواں سال یکم مارچ کو لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا تھا، تینوں بچے طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 31 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔