لاہور: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل پر سوار تین بھائیوں کو کچل ڈالا اور ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ فیروزپور روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے تاہم جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں : لاہور شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا
یاد رہے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سنگیت سینما کے قریب کم عمر ڈرائیور نے تین موٹر سائیکلوں کو کچل دیا تھا ، پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
کم عمر بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے دو سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تھیں، فوٹیج میں گاڑی چلاتے ہوئے بچے کو واضح طور پر دیکھا گیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بچے کو پکڑ کر تھپڑ مارے تھے۔