Tag: موٹر سائیکل سوار ملزمان

  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خواتین سے لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خواتین سے لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خواتین سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی ، ایک خاتون اپنا قیمتی سامان بچانے کیلئے نیچے لیٹ گئی جبکہ ملزمان دوسری خاتون سے پرس چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین بھی اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر آگئیں، گلشن حدید میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواتین سے لوٹ مار کی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید ہائی روٴف سے دو خواتین نیچے اتریں تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواتین سے پرس چھینا، ایک خاتون اپنا قیمتی سامان بچانے کیلئے نیچے لیٹ گئی جبکہ ملزمان ایک خاتون سے پرس چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔

    ملزمان کو دیکھتے ہی پولیس پہنچی تو ہوائی فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی لیکن ملزمان واردات مکمل کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

  • کراچی : موٹر سائیکل سوار ملزمان  تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : موٹر سائیکل سوار ملزمان تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : موٹر سوار ملزمان تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، تاجرنےکلفٹن میں نجی بینک سےرقم نکالی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کہیں محفوظ نہیں رہے، صدر ریگل چوک کے قریب تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ عبدالرحمان نامی تاجر بینک سے رقم لے کردکان کی جانب جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تاجر نے کلفٹن میں نجی بینک سے رقم نکالی تھی، تاجر کے ہاتھ میں ایک بیگ اور ٹفن تھا، ڈاکوؤں نے تاجر کو پہلے دھکا دیا اور پھر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ واردات کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا تھا، ملزمان طالبات کے پرس سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    یونیورسٹی کی وین میں 4 طالبات سمیت ایک استاد بھی سوار تھے، ملزمان نے تسلی سے واردات کی طالبات کے پرس سے پیسے بھی نکالے اور جاتے ہوئے گاڑی کی چابی نکال کر دور پھینک دی تھی۔