کراچی : منگھو پیر میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا، متوفی حافظ ابراہیم کی ستائیسویں شب کو تراویح مکمل ہونا تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بےلگام ڈمپراور واٹر ٹینکرز کو روکنے والا کوئی نہیں ، ملیر ہالٹ سانحے کا دکھ ابھی کم بھی نہیں ہوا تھا کہ منگھوپیر میں واٹر ٹینکر نے ایک بائیک سوار کو کچل دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور فرار ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
منگھوپیرٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص پیش امام تھا اور متوفی ابراہیم کی ستائیسویں شب کو تراویح میں تکمیل قرآن ہونا تھی۔
متوفی حافظ محمد ابراہیم دو بچوں کاباپ اور منگھوپیر کا رہائشی تھا، ٹریفک حادثے کے خلاف علاقہ مکینوں نے نیا ناظم آباد کے قریب احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں : ملیر ہالٹ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
یاد رہے 3 روز قبل ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر نے سڑک سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار شخص اور حاملہ خاتون کو کچل دیا تھا۔
خوفناک حادثے میں میاں ، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے ، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کوبھی تشدد کانشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا تھا۔
خیال رہے رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 221 ہوگئیں جبکہ پچیاسی روز میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر نے ستر افراد کی جانیں لیں۔