Tag: موٹر سائیکل لفٹر

  • بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کا اہم کارندہ  گرفتار

    بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

    کراچی : بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے مکان سے موٹر سائیکلوں کے 142 چیسز ایک انجن برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے سرجانی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے اہم کارندے آصف گرفتار کرلیا

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ کارروائی یوسف گوٹھ کچی آبادی میں واقع مکان پرکی گئی ، مکان سے موٹر سائیکلوں کے 142 چیسز ایک انجن برآمد ہوا۔

    طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کے75 ٹینک ،16 سیٹیں، 38 ہینڈل سمیت درجنوں کی تعداد موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد ہوئے۔

    متعدد چیسز کے نمبر ٹیمپرڈ کیےگئے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں سکھن پولیس کی خفیہ اطلاع پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں، ملزمان مختلف علاقوں سےموٹرسائیکل چوری کرکےسندھ کےعلاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

  • موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم ٹریکر کی مدد سے پکڑا گیا

    موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم ٹریکر کی مدد سے پکڑا گیا

    کراچی: سائٹ میٹروول کے علاقے میں موٹر سائیکل لفٹر ٹریکر کی مدد سے پولیس اور عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم حسین کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، عوام کی جانب سے ملزم پر تشدد کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل چھینی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ شہری نے اپنی موٹر سائیکل میں ٹریکر لگایا ہوا تھا جس کی مدد سے موٹرسائیکل کی لوکیشن ملتی رہی۔

    ٹریکر کی لوکیشن کی مدد سے ملزم کو پکڑ لیا گیا اور اس دوران ملزم حسین عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرارساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

  • فوٹیج: کراچی میں ایک بار پھر بچوں کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ سرگرم

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر بچوں کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ سرگرم ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ سے حمزہ نامی ایک نوجوان کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی، جس کا مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ جمشید روڈ پر کی گئی واردات 2 بچوں سمیت 3 افراد نے کی تھی، مبینہ چور بچوں کی تصاویر اور فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    نوجوان حمزہ نے پولیس کو بتایا کہ دو بچے میری موٹر سائیکل لے گئے تھے، لیکن راستے میں میرے دوستوں نے ان بچوں کو شک ہونے پر روک لیا تھا، جس پر بچوں نے کہا کہ ان کی موٹر سائیکل میں پیٹرول ختم ہو گیا ہے، اس لیے پیدل لے کر جا رہے ہیں۔

    حمزہ کے مطابق اس کے دوستوں کو پھر بھی شک تھا اس لیے انھوں نے موبائل کے ذریعے بچوں کی تصویر کھینچ لی اور پھر جانے دیا، تاہم دوستوں کو بعد میں پتا چلا کہ وہ میری موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا رہے تھے۔

    متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ انھوں نے واردات کے بعد گرومندر کے پیٹرول پمپ پر چیک کیا تو ان بچوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی، جس میں بچوں سمیت 3 افراد کو چوری کی گئی موٹر سائیکل کو ڈائریکٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • دن دہاڑے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری (ویڈیو)

    دن دہاڑے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کی ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پیر آباد تھانے کے علاقے فرنٹئیر کالونی 2 میں دن دہاڑے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی گئی۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے، جس میں موٹر سائیکل لفٹر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    پیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی یہ واردات 20 اگست کو سہ پہر کی گئی تھی، رحمانی محلے کی ایک گلی میں لفٹر اطمینان سے پیدل چلتا ہوا آیا اور گھر کے دروازے پر کھڑی ہونڈا 125 چلا کر لے گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل کی وارداتیں اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، رواں سال اب تک 32 ہزار سے زائد موٹر سائیکل چوری کی جا چکی ہیں۔

    چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی جانب سے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

  • کون سی اٹھائیں کون سی چھوڑیں، کراچی میں دوران واردات موٹر سائیکل لفٹر پریشان

    کون سی اٹھائیں کون سی چھوڑیں، کراچی میں دوران واردات موٹر سائیکل لفٹر پریشان

    کراچی: شہر قائد میں محکمہ پولیس کی جانب سے سندھ حکومت کو جواب دینے کے لیے کیے گئے دعوؤں کے برعکس جرائم میں اضافہ جاری ہے، تاہم اس سے بڑھ کر قابل غور امر جرائم پیشہ افراد کا وارداتوں کے دوران اطمینان کا رویہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک واردات ایسی بھی ہوئی جس میں موٹر سائیکل لفٹرز کو موٹر سائیکل پسند کرنے میں پریشانی کا شکار ہونا پڑا، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر یہ پریشان کن حقیقت سامنے آتی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کتنے اطمینان کے ساتھ وارداتیں کر رہے ہیں۔

    لفٹر تالا کھولنے کے لیے پینٹ کی جیب سے مخصوص چابی نکال رہا ہے

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری، بہار کالونی میں واردات کے دوران موٹر سائیکل اٹھانے والے دو جرائم پیشہ افراد نے دیر تک موقع واردات پر رہتے ہوئے موٹر سائیکل پسند کی، اور اسٹارٹ کر کے لے اڑے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق لیاری بہار کالونی سے ملزمان شہری کی 125 موٹر سائیکل لے اڑے تھے، اے آر وائی نیوز کی حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرنے والے ملزمان کا اطمینان قابل دید تھا، ملزمان نے چہرہ چھپانے کے لیے پی کیپ اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے، ایک ملزم خود کو مصروف ظاہر کرنے لیے فون پر بات بھی کرتا رہا۔

    ماہر موٹر سائیکل لفٹر تالا کھول رہا ہے، جس میں اسے چند ہی لمحے لگے

    فوٹیج کے مطابق ملزمان نے لائن میں کھڑی موٹر سائیکلوں میں سے ایک کو پسند کیا، تالا کھولنے کے بعد ملزم ککیں مارتا رہا، بہ مشکل اسٹارٹ ہونے والی موٹر سائیکل لے کر دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔ موٹر سائیکل ایک شہری ابراہیم کی تھی، جنھوں نے کچھ عرصہ قبل 90 ہزار میں 2017 کا ماڈل خریدا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں عروج پر ہیں۔