Tag: موٹر سائیکل لفٹرز

  • کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا

    کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا ، موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کندھے پر رومال، چہرے پر سفید داڑھی اور سر پر سفید ٹوپی، موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کے لیے نیا حلیہ بنالیا۔

    کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک 8 میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل لفٹرز نے پہلے ایک چکر لگایا پھر واپس آئے، ایک ملزم نے اتر کر گلی کا جائزہ لیا پھر ہدف کی جانب گیا۔

    ملزمان اپنی موٹر سائیکل میں چوری کے اوزار ساتھ لائے تھے، ملزمان نے پارکنگ میں کھڑی ایک موٹرسائیکل کھولنے کی کوشش کی تاہم کوشش پر ناکامی ہوئی تو دوسری موٹرسائیکل کی طرف گیا اندر کھڑی موٹرسائیکل پر چابی لگائی تو کامیاب ہوگئے۔

  • کراچی:  موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ  گرفتار

    کراچی: موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان مختلف علاقوں سےموٹرسائیکل چوری کرکےسندھ کےعلاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکھن پولیس کی خفیہ اطلاع پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں، ملزمان مختلف علاقوں سےموٹرسائیکل چوری کرکےسندھ کےعلاقوں میں فروخت کرتےتھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں کی حدود سےچھینی گئی جبکہ ملزمان کی شناخت داؤد، عرفان، ایوب، عبد المجید اور حمید کے نام سے ہوئی۔

    کراچی: ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جاچکے ہیں تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔